02/07/2023
کیس لاز کو پڑھنے اور ڈھونڈنے کا طریقہ کار
پاکستان بھر میں ہر ماہ تقریبا" 22لاجرنلزشائع ہوتے ہیں
جن میں پی ایل ڈی ،ایس سی ایم آر، این ایل آر اور پی ایل جے وغیرہ ہیں۔
ان رسالہ جات میں وہ عدالتی نظائر ہوتے ہیں جو عدالت کی طرف سے approved for reporting ہوتے ہیں
جو وکلاء کریمنل کی وکالت کرتے ہیں انکے لیے پی سی آر ایل جی، ایس سی ایم آر اور پی ایل جے ہر ماہ پڑھنا نہایت ضروری ہے
سروس قوانین کے لیے پی ایل سی اور ایس سی ایم آر جبکہ سول و فیملی کے کسی لاز زیادہ تر سی ایل سی ،ایم ایل ڈی اور پی ایل ڈی میں شائع ہوتے ہیں۔
اسکے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے وکلاء کے لیے ایک رسالہ SBLR بھی ماہانہ شائع ہوتا ہے۔
ایک کیس لاء ہمیشہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
1-Head Note
2-Judgment
ہیڈ نوٹس ہمیشہ رسالہ شائع کرنے والا ادارہ مرتب کرتا ہے جس میں مکمل ججمنٹ کا Crux نکالا جاتا ہے ۔
ایک کامیاب وکیل ریگولر کیس لاز پڑھنے سے بنتا ہے اور کیس لاز پڑھنے روز نئ چیزیں اور قوانین سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
کیس لاز کے لیے آن لائن لائبریری پاکستان لاء سائٹ بھی موجود ہے مگر کیس لاز ریسرچ کے لیے صرف قانونی ڈائجسٹ کو ترجیح دیں کیونکہ پاکستان لاء سائٹ پر 60 فیصد سے زائد کیس لاز موجود نہیں ہوتے مزید ہر ماہ کے قانونی ڈائجسٹ لگ بھگ 3 ماہ کے بعد پاکستان لاء سائٹ پر اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔
کیس لاز کو سمجھنے کے لیے سب سب پہلے ہیڈ نوٹس کا بخوبی مطالعہ کریں اور مزید اس چیز پر بھی لازمی غور کریں کہہ کیس لاء کس موضوع پر ہے ۔
مثلا اگر کیس لاء ضمانت قبل از گرفتاری پر ہے تو صرف اپنے اس کیس میں پیش کریں جو قبل از گرفتاری کا ہو۔