Noor Son's Law Company

Noor Son's Law Company Let us help you register your business and manage Tax and Legal Compliance.Reliable managementcontact

Finally a big relief for property owners in Pakistan 👍Today Section 7E of the Income Tax Ordinance, 2001 declared ultra ...
07/05/2026

Finally a big relief for property owners in Pakistan 👍
Today Section 7E of the Income Tax Ordinance, 2001 declared ultra vires to the Constitution of Pakistan 1973 by the Federal Constitutional Court of Pakistan.
جائیداد مالکان کیلئے بڑی خوشخبری: سیکشن 7E کالعدم قرار۔
وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 7E کو غیر آئینی (Ultra Vires) قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور جائیداد مالکان کیلئے انتہائی اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
سیکشن 7E کیا تھا؟
فنانس ایکٹ 2022 کے تحت متعارف کروائے گئے سیکشن 7E کے مطابق اگر کسی شخص کے پاس ایک سے زائد جائیداد موجود ہو، تو حکومت یہ تصور کرتی تھی کہ اس جائیداد سے اس کی مارکیٹ ویلیو کے 5 فیصد کے برابر آمدن حاصل ہو رہی ہے، چاہے حقیقت میں کوئی کرایہ یا آمدن نہ ہو۔ اسی فرضی آمدن پر وفاقی انکم ٹیکس عائد کیا جاتا تھا۔
آئینی تنازع کیا تھا؟
قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان کے آئین کے تحت وفاق صرف "آمدن" پر ٹیکس لگا سکتا ہے، جبکہ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔ اس لیے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیکشن 7E دراصل پراپرٹی ٹیکس تھا جسے انکم ٹیکس کا نام دیا گیا۔
عدالت کا فیصلہ
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سیکشن 7E وفاقی حکومت کے آئینی اختیارات سے تجاوز تھا، لہٰذا یہ قانون آئین سے متصادم ہے۔
یہ فیصلہ جائیداد مالکان کیلئے ایک بڑی قانونی اور مالی ریلیف سمجھا جا رہا ہے اور اس سے وفاق اور صوبوں کے ٹیکس اختیارات کی آئینی حد بھی واضح ہو گئی ہے

23/02/2026
Don’t waste your time Hurry up!!!date extended for 15 Days only
30/09/2025

Don’t waste your time Hurry up!!!date extended for 15 Days only

بینک اسٹیٹمنٹ آمدن کا ثبوت نہیں – سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ!اس کیس میں ایف بی آر نے صرف بینک اسٹیٹمنٹس کی بنیاد پر انکم...
10/07/2025

بینک اسٹیٹمنٹ آمدن کا ثبوت نہیں – سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ!

اس کیس میں ایف بی آر نے صرف بینک اسٹیٹمنٹس کی بنیاد پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122(5A) کے تحت ازسرنو اسیسمنٹ کی کارروائی شروع کی۔ ایف بی آر کا مؤقف تھا کہ ٹیکس دہندہ کے بینک اکاؤنٹ میں موجود کریڈٹ انٹریز "Undisclosed Income" ہیں، لہٰذا انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔
لیکن ٹیکس دہندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بینک اسٹیٹمنٹس بذات خود "Definite Information" نہیں ہوتیں کیونکہ یہ صرف لین دین کا ریکارڈ ہیں، ان سے براہ راست یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ آمدن ہے، یا یہ کسی مخصوص ٹیکس ایئر کی آمدن سے متعلق ہے۔
ماتحت عدالت نے ٹیکس دہندہ کے حق میں فیصلہ دیا جسے ہائی کورٹ اور بالآخر سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
عدالتی فیصلہ:
بینک اسٹیٹمنٹس صرف ایک لین دین کا ریکارڈ ہیں، یہ خود بخود "Definite Information" نہیں بنتیں جب تک یہ مخصوص اور قابل تصدیق شواہد کے ساتھ کسی آمدنی سے واضح تعلق ظاہر نہ کریں۔
عدالت نے مزید کہا کہ "سیکشن 122(5A) کے تحت کوئی بھی کارروائی صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب معلومات واضح، مخصوص اور قابلِ تصدیق ہوں، محض قیاس یا شبہ کی بنیاد پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔
اہم نکات: بینک اسٹیٹمنٹ بذاتِ خود "Definite Information" نہیں ہے۔
معلومات کا ٹیکس ایبل آمدنی سے براہِ راست تعلق ہونا ضروری ہے۔
صرف قیاسی یا عمومی معلومات کی بنیاد پر سیکشن 122(5A) کے تحت نوٹس غیرقانونی ہوگا۔
عدالت نے ایف بی آر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ٹیکس دہندہ کو ریلیف دیا۔.

Punjab: New Rates for Property Tax Documents for the Fiscal Year 2025-2026
07/07/2025

Punjab: New Rates for Property Tax Documents for the Fiscal Year 2025-2026

نان فائلرز کیلئے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.6 سے بڑھا کر 1 فیصد کر  دے
10/06/2025

نان فائلرز کیلئے نقد رقم نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.6 سے بڑھا کر 1 فیصد کر دے

CHANGEC OF JURISDICTION: A new tab is available in IRIS portal for change of jurisdiction.
08/10/2024

CHANGEC OF JURISDICTION:

A new tab is available in IRIS portal for change of jurisdiction.

23/09/2024

Address

Main Ali Pur Road, Opposite Byco Pump
Kalaske
53350

Telephone

+923338145470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor Son's Law Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Noor Son's Law Company:

Share

Category