Young democratic Alliance-YDA

Young democratic Alliance-YDA A young lawyer Alliance for Bar politics specially in jhang bar

16/03/2026

After a while, the members of the Young Democratic Alliance got together for an Iftar dinner. After Iftar, they discusse...
16/03/2026

After a while, the members of the Young Democratic Alliance got together for an Iftar dinner. After Iftar, they discussed different matters and decided to stay united. All members agreed to work together for their common goals and for the better future of the alliance and Bar.

15/12/2025

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
میں ملک حسنین علی ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کی حیثیت سے الیکشن کے میدان میں آیا تو آپ لوگوں نے کمپین کے آغاز ہی میں منزل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو پاش پاش کر دیا۔
مگر کچھ عرصہ قبل ہمارا عظیم سرمایہ، ہمارا شفیق استاد، رہنما اور مشعلِ راہ، مہر منیر احمد سدھانہ ایڈووکیٹ، جو تین مرتبہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر منتخب ہوئے، اپنی قابلیت، فرض شناسی، جراتِ اظہار اور قانون سے بے لوث محبت کی بدولت ایک عہد کی پہچان تھے، نہایت بے دردی سے ہم سے چھین لیے گئے۔ یہ سانحہ صرف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ ہی نہیں، بلکہ پورے جھنگ، بلکہ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ پورے پنجاب کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان و صدمہ ہے۔ آج بھی ان کی کمی ہر دل محسوس کرتا ہے، اور ان کا خلا شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔
اس اندوہناک واقعے سے قبل، میری انتخابی مہم بحیثیت امیدوار جنرل سیکریٹری الحمدللہ نہایت احسن انداز میں جاری تھی۔ بار کے معزز اراکین، احبابِ گرامی اور سینئر و جونیئر وکلاء نے جس خلوص، محبت اور اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا، وہ میرے لیے باعثِ فخر بھی ہے اور باعثِ شکر بھی۔
تاہم اس کڑے اور غم زدہ وقت میں، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ نے ایک متفقہ، باوقار اور قابلِ احترام فیصلہ کرتے ہوئے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ مرحوم مہر منیر احمد سدھانہ صاحب کے چھوٹے بھائی، ایڈووکیٹ مہر فضل عباس سدھانہ کو عہدۂ صدر کے لیے بلا مقابلہ منتخب کروایا جائے، تاکہ قانون کی خدمت، بار کی روایت اور وہ فکری و اخلاقی ربط جو مہر منیر احمد سدھانہ صاحب کی ذات سے وابستہ تھا، اسی گھر سے اسی وقار اور تسلسل کے ساتھ جاری و ساری رہے۔
اسی اجتماعی فیصلے، بار کی وحدت اور اپنے عظیم استاد کی یاد و احترام میں، میں ملک حسنین علی، امیدوار برائے جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ، نہایت خلوص، عاجزی اور دل کی گہرائیوں سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ایڈووکیٹ مہر فضل عباس سدھانہ کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ بار کے تمام معزز ممبران اس فیصلے کا احترام کریں گے اور اس اتحاد کو اپنی طاقت بنائیں گے۔
اور سر عام اس بات کا پیغام مہر منیر احمد سدھانہ کے قاتلوں کو دیں گے کہ؛

یہ چراغ اُس ہی گھر سے پھر جلا ہے
جہاں سے روشنی کا سلسلہ چلا ہے

آخر میں، میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے “ینگ ڈیموکریٹک الائنس” (YDA) تمام احباب، بزرگوں، دوستوں اور بار کے معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بلا کسی غرض، خالص نیت اور سچے خلوص کے ساتھ میری حمایت کی، میرا حوصلہ بڑھایا اور آئندہ بھی اپنی محبتوں سے نوازتے رہیں گے۔ آپ سب کا اعتماد میرے لیے سرمایۂ حیات ہے، اور میں ہمیشہ اسے اپنی امانت سمجھوں گا۔

اللہ تعالیٰ مہر منیر احمد سدھانہ شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ہمیں اور مہر فضل عباس سدھانہ صاحب کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔
آمین۔

08/12/2025
08/12/2025

 The Jhang Bar has lost a towering personality. Mahr Muneer Ahmed Khan Sadhna, a true icon and 3-time President of Jhang...
02/12/2025



The Jhang Bar has lost a towering personality. Mahr Muneer Ahmed Khan Sadhna, a true icon and 3-time President of Jhang Bar, has been brutally murdered in broad daylight.
Such a horrific incident in the middle of the day raises serious questions about law enforcement. Police silence and inaction are unacceptable.

We demand immediate arrest of the killers and swift justice for a man who dedicated his life to the legal community.
Punjab Safe Cities AuthorityGovt of Punjab Punjab Police Pakistan

29/11/2025

جملہ معزز اراکین بار کو نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے آج صبحِ گھر سے کچہری آتے ہوئے مہر منیر احمد خان ایڈووکیٹ سینر ممبر بار اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ معہ ڈرائیور و دیگران راہ گیر شہداء سمیت شہید کر دیے گئے ہیں ان کا نماز جنازہ امروز مورخہ 29/11/25 بروز ہفتہ رات 8 بجے چرچی گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
سوگواران جھنگ بار

آہ و بکا، افسوس صد افسوسانا للہ وانا الیہ راجعون
29/11/2025

آہ و بکا، افسوس صد افسوس
انا للہ وانا الیہ راجعون

پی ایل اے، وائے ڈی اے اور اُن کے الائنس کےمتفقہ امیدوار برائے صدر و جنرل سیکریٹریبرائے سال 2026–2027صدر: فضل الرحمن جوئی...
28/11/2025

پی ایل اے، وائے ڈی اے اور اُن کے الائنس کے
متفقہ امیدوار برائے صدر و جنرل سیکریٹری
برائے سال 2026–2027

صدر: فضل الرحمن جوئیہ ایڈووکیٹ
جنرل سیکریٹری: ملک حسنین علی ایڈووکیٹ
Young democratic Alliance-YDAAdv Mhr Saddam SialAdv Rae Hussain ShahzadHasnain Iqbal KhanKhaliqdad Rajoka

Address

Jhang
Jhang Sadar
35200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young democratic Alliance-YDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share