30/06/2026
«مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَاهُ»۔"
پنجاب بار کونسل نے وکلاء کی تصدیق کے لیے Lawyer Verification Portal کا آغاز کر دیا ہے جو قانونی پیشے میں شفافیت کو فروغ دینے، جعلی وکلاء کی نشاندہی کرنے اور عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اب عوام کسی بھی وکیل کی رجسٹریشن اور پنجاب بار کونسل میں اندراج کی تصدیق باآسانی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وکیل کا CNIC نمبر یا رجسٹرڈ موبائل نمبر درج کرنا ہوگا۔
یہ اقدام قانونی برادری میں احتساب کو فروغ دینے اور عوام کو مستند قانونی خدمات تک رسائی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔