𝓟𝓸𝓮𝓽𝓻𝔂 & 𝓢𝓸𝓷𝓰𝓼 : شاعری اور گیت : 𝓐.𝓤 𝓐𝓫𝓫𝓪𝓼𝔂

  • Home
  • Pakistan
  • Islamabad
  • 𝓟𝓸𝓮𝓽𝓻𝔂 & 𝓢𝓸𝓷𝓰𝓼 : شاعری اور گیت : 𝓐.𝓤 𝓐𝓫𝓫𝓪𝓼𝔂

𝓟𝓸𝓮𝓽𝓻𝔂 & 𝓢𝓸𝓷𝓰𝓼 : شاعری اور گیت : 𝓐.𝓤 𝓐𝓫𝓫𝓪𝓼𝔂 𝙿𝚘𝚎𝚝𝚛𝚢 & 𝚂𝚘𝚗𝚐𝚜 A-U - Poetry & Songs

25/08/2026

پہلے عادی نہیں بنانا تھا
اب مجھے اس طرح سے ٹال نہیں

میں کہیں اور رہ نہیں سکتا
دیکھ دل سے مجھے نکال نہیں

مات کھائی ہے جس سے اب میں نے
وہ مرے دشمنوں کی چال نہیں

یہ تو میں نے بُھلا دیا ہے تجھے
اس میں تیرا کوئی کمال نہیں

عاطف سعید

ہو گیا جو بھی تھا منظور خسارہ ہونااب تو ممکن ہی نہیں عشق دوبارہ ہوناٹوٹ کے بکھروں یہی حق میں مرے بہتر ہےراس آیا ہی نہیں ...
25/08/2026

ہو گیا جو بھی تھا منظور خسارہ ہونا
اب تو ممکن ہی نہیں عشق دوبارہ ہونا

ٹوٹ کے بکھروں یہی حق میں مرے بہتر ہے
راس آیا ہی نہیں مجھ کو ستارہ ہونا

آپ معصوم ہیں محتاط رہیں تو اچھا
ہے بڑا جرم یہاں اتنا بھی پیارا ہونا

اک فقط تیرے سوا دنیا میسر ہے مجھے
اس کو کہتے ہیں میاں عشق میں ہارا ہونا

ایک طرفہ کی محبت میں اذیت ہے بہت
ساتھ اس درد کے مشکل ہے گزارا ہونا

عین ممکن ہے اسے ہم سے محبت ہی نہیں
یعنی ممکن ہی نہیں اس کا ہمارا ہونا

روبینہ ایاز

24/08/2026

Chun Liya Hai Lakhon Mein Jise

اگر محبت کا کوئی ایک لمحہ ہوتا، تو وہ تم، میں اور بارش ہوتے♡
24/08/2026

اگر محبت کا کوئی ایک لمحہ ہوتا، تو وہ تم، میں اور بارش ہوتے♡

24/08/2026

تیرے بعد اب کسی اور کو دل میں بسانے کی ہمت نہیں رہی
ہم نے محبت بھی آخری کی تھی اور نقصان بھی آخری اٹھایا ہے

تمہیں کیا لگا تھا مجھے میرا انجام پتہ نہیں تھا
پتہ تھا

مجھے ہر پل خبر تھی کہ میں ایک ایسی دیوار سے ٹکرا رہا
ہوں جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں تھا لیکن کیا کرتا،
میری روح اس تباہی کی پیاسی تھی

میں نے تو صرف یہ دیکھنا تھا کہ انسان اپنے ہاتھوں سے
اپنا گھر اجڑتا ہوا کتنی خاموشی سے دیکھ سکتا ہے

تمہیں کیا لگا تھا

میں نے تو اپنی آنکھوں سے اپنی لاش کو اٹھتے دیکھا ہے

مجھے پتہ تھا کہ میں جس راستے پر جا رہا ہوں وہاں منزل
نہیں صرف قبر ہے

مگر میں نے چلنا نہیں چھوڑا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ اس
انجام کے بعد جو خاموشی ملے گی شاید وہی میرے حق
میں بہتر ہوگی

شاہ منتمہارا تصور میرے لیےکسی خاموش شام میںبجتی ہوئی بانسری کی دھن جیسا ہےنرممدھماور روح میں اتر جانے والاایسا سحرجو آنک...
24/08/2026

شاہ من

تمہارا تصور میرے لیے
کسی خاموش شام میں
بجتی ہوئی بانسری کی دھن جیسا ہے
نرم
مدھم
اور روح میں اتر جانے والا
ایسا سحر
جو آنکھیں بند کرنے پر
اور بھی گہرا ہو جائے
اور جسے بھلانے کی کوشش میں
دل اسے پہلے سے زیادہ
یاد کرنے لگے
تمہارا خیال
دل کے ان تاروں کو چھیڑتا ہے
جنہیں مدت سے
کسی نے چھوا تک نہیں
پھر جانے کیوں
پلکوں پر نمی ٹھہر جاتی ہے
اور ہونٹوں پر
ایک بےنام سی مسکراہٹ
تمہارا تصور
حسین بھی ہے
اور دلسوز بھی
جیسے کوئی محبوب دھن
جو سنائی تو بہت خوبصورت دے
مگر ختم ہوتے ہی
دل میں ایک عجیب سی کمی چھوڑ جائے
شاید محبت بھی ایسی ہی ہوتی ہے
کسی کی موجودگی سے زیادہ
کسی کے تصور میں
زندہ رہنے والی
اور تم
میرے لیے
وہی خوبصورت تصور ہو
جسے دل
ہر بار سوچتا ہے
اور ہر بار
پہلے سے زیادہ چاہنے لگتا ہے

24/08/2026

تم بھی ہو غالب کے شعروں کی طرح
کب سمجھ آتے ہو آسانی کے ساتھ

شام کو تنہا نہ یوں گھوما کرو
پیار ہو جائے گا ویرانی کے ساتھ

پروفیسر اعجاز نعمانی

24/08/2026

تم پارسا ہو مجھ سے گریزاں رہو کہ میں
بھٹکا ہوا خیال ہوں، بھٹکا نہ دُوں تمہیں

24/08/2026

جو میں نے اپنی ذات کے لیے چاہا تھا٫
وہ حقیقت میں میرے ساتھ پیش نہیں آیا٫
لیکن میں نے ہزار بار اپنے منصوبے بدلے تاکہ
میں خوش ہو سکوں ہزار بار بدلے٫ تاکہ میں برداشت
کر سکوں اور ہزار بار بدلے٫ تاکہ میں تمہارے ساتھ رہ سکوں٫😊♥️

Address

Islamabad

Telephone

03361009733

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝓟𝓸𝓮𝓽𝓻𝔂 & 𝓢𝓸𝓷𝓰𝓼 : شاعری اور گیت : 𝓐.𝓤 𝓐𝓫𝓫𝓪𝓼𝔂 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝓟𝓸𝓮𝓽𝓻𝔂 & 𝓢𝓸𝓷𝓰𝓼 : شاعری اور گیت : 𝓐.𝓤 𝓐𝓫𝓫𝓪𝓼𝔂:

Shortcuts

Share