Husband & Wife

Husband & Wife Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Husband & Wife, Divorce & Family Lawyer, Islamabad.

In this world, the very first bond to come into being was the sacred union of Husband and Wife (Adam & Hawa)
The mother of all relations, woven with love, trust, and eternity

07/01/2026

رنجِ فراقِ یار میں ،،، رُسوا نہیں ہُوا
اِتنا مَیں چُپ ہُوا کہ تماشا نہیں ہُوا

ایسا سفر ہے‘ جس میں کوئی ہمسفر نہیں
رستہ ہے اِس طرح کا‘ جو دیکھا نہیں ہُوا

مُشکل ہُوا ہے رہنا ہمیں اِس دیار میں
برسوں یہاں رہے ہیں یہ اپنا نہیں ہُوا

وُہ کام شاہِ شہر سے ‘ یا شہر سے ہُوا
جو کام بھی ہُوا ہے ، وُہ اچھا نہیں ہُوا

مِلنا تھا ایک بار اُسے پھر کہِیں مُنیرؔ
ایسا مَیں چاہتا تھا پر ایسا نہیں ہُوا

(احساسات اور جذبات کے شاعر)
مُنیرؔ نیازی ²⁰⁰⁶-¹⁹²⁷
مجموعۂ کلام : (ایک مُسلسل)

02/01/2026
سنایا ہے لوگ اسے آنکھیں بھر کر دیکھتے ہیں۔ یہ بات ہے تو چلو ہم بھی ٹھہر کر دیکھتے ہیںعمر کے ہر موڑ پر محبت نئے رنگ بھر س...
29/08/2025

سنایا ہے لوگ اسے آنکھیں بھر کر دیکھتے ہیں۔
یہ بات ہے تو چلو ہم بھی ٹھہر کر دیکھتے ہیں

عمر کے ہر موڑ پر محبت نئے رنگ بھر سکتی ہے۔ آج دل کی مسکراہٹ آنکھوں کے کاجل سے زیادہ روشن ہے۔ وقت نے چہرے پر کہانیاں لکھ دی ہیں، مگر آج مسکراہٹ ایک نئی کہانی کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ محبت نہ جوان ہوتی ہے نہ بوڑھی، یہ ہمیشہ دل کی عمر میں جیتی ہے۔ آج دل نے پھر سے دلہن بنا ڈالا ماضی کے خواب اور آج کی حقیقت کا سنگم بنا دیا۔ آنکھوں میں جینے کی امنگ جگا دی ، مسکراہٹ منے آنے والے حسین لمحوں کا یقین دے ڈالا۔ 72 برس کے بعد بھی اگر محبت دل کو سجا دے تو سمجھ لو کہ زندگی ابھی بھی رنگین ہے، ابھی بھی بہار باقی ہے۔

-: جوانی اور بڑھاپا :-میں اس کے ذرا قریب ہو گیا اور کہا کہ " جوانی اچھی ہوتی ہے یا بڑھاپا "۔ اس نے کہا" جوانوں کے لیے بڑ...
29/08/2025

-: جوانی اور بڑھاپا :-

میں اس کے ذرا قریب ہو گیا اور کہا کہ " جوانی اچھی ہوتی ہے یا بڑھاپا "۔ اس نے کہا" جوانوں کے لیے بڑھاپا اور بوڑھوں کے لیے جوانی " ۔ میں نے کہا وہ کیسے ؟ بولا بوڑھے اگر جوان ہو جائیں تو تو وہ اپنی پہلے والی غلطیاں شاید نہ دہرائیں اور اگر جوان بوڑھوں کو تجربے کے طور پر لیں تو تو ان کی جوانی بے داغ اور بے عیب گذرے ۔
اس بوسیدہ کپڑوں والے بوڑھے نے اتنی وزنی بات کی تھی کہ بڑے مفکر اور دانشور ایسی بات نہیں کر سکتے ۔

اشفاق احمد زاویہ 3 پندرہ روپے کا نوٹ صفحہ 45

آپکی تعریف میں کیا کہیںآپ ہماری جان بن گئے ہیں
06/08/2021

آپکی تعریف میں کیا کہیں
آپ ہماری جان بن گئے ہیں

وہ کہتے ہیں کہ عشق کی وضاحت کیجیے ۔۔۔۔۔۔۔ہم کہتے ہیں کہ فقط محبوب کی اطاعت کیجیے
30/07/2021

وہ کہتے ہیں کہ عشق کی وضاحت کیجیے ۔۔۔۔۔۔۔
ہم کہتے ہیں کہ فقط محبوب کی اطاعت کیجیے

30/07/2021

·
میاں بیوی خوشگوار موڈ میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک بیوی نے کہا کہ خواتین کے ایک میگزین میں بڑا عمدہ سروے شائع ہوا ہے جس میں کپلز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی جاننے کے لیے کچھ سوالات پوچھے گئے ہیں۔ ان میں ایک سیکشن ہے کیا آپ اپنے جیون ساتھی سے ہر بات کر سکتے ہیں۔ یہاں میں ایک سوال پہ اٹک گئی ہوں۔
شوہر نے پوچھا کونسا سا سوال؟
بیوی نے کہا کہ کیا آپ اپنے جیون ساتھی سے یہ ڈسکس کر سکتے ہیں کہ اگر خدانخواستہ آپ میں سے ایک مرجائے تو دوسرا کس سے شادی کرنا پسند کرے گا بلکہ یہ پوچھا گیا تھا کہ وہ کونسے پانچ افراد ہیں جن سے آپ یا آپ کا جیون ساتھی شادی کرنا چاہیں گے؟
شوہر نے کہا اس میں کیا مسئلہ ہے۔ پانچ نام تم لکھو، پانچ میں لکھتا ہوں۔
بیوی نے پانچ نام یہ لکھے:
جسٹن ٹروڈو
براڈ پٹ
ریتھک روشن
فواد خان
میکائیل ذوالفقار
شوہر نے لکھا:
چھوٹی سالی
پڑوسن
بچوں کی ٹیوشن والی باجی
محلے کے بیوٹی پارلر والی
سب سے چھوٹے بچے کی کلاس ٹیچر
شوہر نے بریکٹ میں مزید لکھا( صرف پانچ۔ یہ زیادتی ہے۔ میں اس لسٹ میں اپنے آفس کی رسپشنسٹ، اپنے باس کی پرسنل سیکرٹری، سپرمارکیٹ کی کیشیئر اور کمیٹی والی باجی کی سب سے چھوٹی بہن کا نام نہیں لکھ سکا۔ انہیں بھی اس لسٹ میں برابر کی جگہ پانے کا حقدار سمجھا جائے۔)
پس تو اس بات سے یہ ثابت ہوا کہ عورتیں خوابوں کی دنیا میں رہتی ہیں۔ ایسے خواب دیکھتی ہیں جن کا پورا ہونا ناممکن ہے۔ جبکہ مرد انتہائی حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ قابلِ حصول اہداف رکھتے ہیں بلکہ اپنی سہل پسندی کے باعث زیادہ تر اپنے میل جول کے حلقے، اپنے محلے اور آفس سے باہر بھی نہیں نکلتے😆😅😄😃😂

In the end we won’t remember the most beautiful face n body, but we will remember the most beautiful heart n soul!💓
29/09/2020

In the end we won’t remember the most beautiful face n body, but we will remember the most beautiful heart n soul!💓

عشق تے سونڑیا تازہ رہندہپاویں داڑھی ہو جائے چٹی
29/09/2020

عشق تے سونڑیا تازہ رہندہ
پاویں داڑھی ہو جائے چٹی

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Husband & Wife posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share