Voice Of Lawyers Islamabad

Voice Of Lawyers Islamabad This is Official page of the Lawyers those are practicing in Islamabad Our Mission:
1. To protect the Human Fundamental Rights.
2.

To Promote the new Young Lawyers.
3. To Provide the opportunities to be a good lawyers.
4. To organize the programs and Seminars for the practicing lawyers.

30/10/2020

Eid Milad Un Nabi (SAW) manana q zarori ha, famous religious Scholar Khaliq Ur Rehman Saifi ki guftgo. Jasshan Aamd Nabi.. World views urduReligious beliefs

05/07/2020

خورشیدِ ملت جناب خورشید حسن خورشید State Views 0 تبصرے کچھ لوگ کی پہچان عہدوں کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن کچھ شخصیات کی وجہ سے عہدے باوقار ہو جاتے ہیں۔آزاد رحکومت ریاست جموں کشم....

16/04/2020
16/02/2020

نوجوان وکلاء کے ساتھ سینئیر وکلاء کا طرز عمل:

شعبہ وکالت میں سینئرز اور نوجوان وکلاء کے درمیان جو مضبوط رشتہ ہے وہ دیگر شعبہ جات سے قدرے مختلف ہے۔ بہت سی ایسی مثالیں موجود ہیں جن کے ذریعہ اس بات کو ثابت کیا جا سکتا ہے۔

سینئیر وکیل صاحب چاہے وہ عمر کے حساب سے یا مہارت کے اعتبار سے کتنے ہی عالی مرتبت کیوں نہ ہوں وہ اپنے نوجوان وکیل دوست کو وہی عزت و وقار دیتے ہیں اور بے تکلفی کا مظاہرہ کرتے ہیں جیسے کہ وہ اپنے لیے پسند کرتے ہیں یا اپنے ہم پلہ معاصرین/ ہم عصر دوستوں کے ساتھ اظہار کرتے ہیں۔

ایک حسین اسلوب یہ بھی ہے کہ نوجوان وکیل اگر سینئیر وکیل صاحب کے ساتھ آ کر کھانے یا ناشتہ کی ٹیبل پر بیٹھ جائے یا پہلے سے بیٹھا ہو تو سینئیر وکلاء چاہے اس نوجوان کو جانتے ہوں نہ نہ جانتے ہوں اس نوجوان وکیل کا بل یہ کہہ کر ادا کرتے ہیں(چھوٹے بھائی یا بیٹے کے لقب سے مخاطب کرتے ہوئے) کہ یہ ہمارے شعبہ کی اقدار کا حصہ ہے کہ سینئیر بل کی ادائیگی کرے گا۔ اس سے بہت سارے نوجوان وکلاء کا بھرم بھی قائم رہتا ہے اور سینئیر کا وقار بھی بلند ہوتا ہے۔

نوجوان وکیل کے پاس کوئی مقدمہ آئے اور اس کی انجام دہی میں کوئی دقت محسوس ہو تو نوجوان وکلاء بلا خوف و خطر اس مقدمہ میں مہارت رکھنے والے سینئیر وکلاء کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور سینیرز بغیر کی حیل و حجت کے نوجوان وکلاء کی راہنمائی کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر دوران عدالتی کاروائی اگر کوئی نوجوان کوئی فکری، قانونی یا پروسیجرل غلطی کرتا ہے تو عموماً سینئیر وکلاء اس نوجوان کی تصحیح اور راہنمائی بھی کرتے ہیں۔ یہ انتہائی اہم اور خوشگوار طرز ہے۔

لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسے سینئیرز بھی ہیں کہ جن کے اقدام نوجوانوں کیلئے زہر قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ اور ان افعال، اقدام اور اطوار کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ یہ کہ;
بعض اوقات دوران الیکشن امیدواران کو کچھ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو ہمہ وقت کارڈ اور سٹیکرز اٹھائے امیدواران کےہمراہ کچہری کی گلیوں کی گشت میں مصروف رہتے ہیں۔ الیکشن اور انتخابی مہم ایک اچھی روایت ضرور ہے مگر اس کا ایک خاص وقت معین ہے۔ وہ نوجوان جس کے ہاتھ میں کتاب، فائل اور قانونی جرائد تھمانا وقت کی ضرورت ہو ایسے میں اس نوجوان کو صرف انتخابی مہم پر لگا دینا دراصل اس نوجوان کے مستقبل کے ساتھ ایک گھناؤنا کھیل اور زیادتی ہے۔ نیا نیا کچہری میں آنے والا گریجویٹ بھی اصل مشن اور مقصد سے آگاہ نہیں ہوتا اور وہ نوجوان اسی الیکشن، کمپین، میٹینگ، نعرہ بازی، فیس بک اور وٹس ایپ کمپین کو ہی اصلِ وکالت سمجھ بیٹھتا ہے اور اسی طرزِ عمل کو اپنی (PR) اور پہچان سمجھنے لگتا ہے۔ اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ کوئی اس وقت اس نوجوان کی راہنمائی کرنے والا بھی نہیں ہوتا کیونکہ جنہوں نے راہنمائی کرنا ہوتی ہے انہیں تو اس وقت اس نوجوان کی ضرورت کمپین اور کارڈ تقسیم کروانے کی حد تک ہوتی ہے اور اگر کوئی دیگر مخلص اس نوجوان کی توجہ اس جانب دلانے کی کوشش کرے بھی تو وہ نوجوان اس نصیحت کو کچھ اور سمجھ کر یہ کہہ دیتا ہے کہ مجھے نصیحت کیلئے میرا سینئیر موجود ہے مگر درحقیقت سینئیر اس لمحے اپنی انتخابی مہم میں مہم جوئی کر رہا ہوتا ہے۔ اور جب آنکھ کھلتی ہے تو وقت بیت چکا ہوتا ہے۔

مجھے ایسے حضرات سے شکوہ ضرور ہے کہ جو محظ اپنےسیاسی مفادات کیلئے نوجوانوں کا استحصال کرتے ہیں اور ان نوجوانوں کو قائد، لیڈر اور نہ جانے کن کن القابات سے نوازتے ہیں کہ جن القابات کے استعمال کے دوران وہ خود بھی محسوس کر رہے ہوتے ہیں کہ دیکھو ہم ان نوجوانوں کو کتنا بہترین چونا لگا رہے ہیں۔ یہ طرز عمل انتہائی زہر آلود ہے جس سے بہت سے نوجوان کچہری میں آ کر اپنی اصل منزل سے دور ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو قائد اور لیڈر بنانے، سمجھنے اور باور کروانے میں مصروف عمل ہو جاتے ہیں اور اچھا، فرض شناس، قانون شناس وکیل بننے کی کوشش ترک کر دیتے ہیں۔ ایسے القابات دینے والے اور فقط سیاست پر لگانے والے سینئیرز اپنے اس طرز عمل پر غور کر کے یہ محسوس کرنے کی کوشش ضرور کریں کہ اس نوجوان کے مسقبل کے ذمہ دار آپ ہیں اور کل آپ سے اس کی کامیابی اور ناکامی کا سوال ضرور ہو گا۔ اور نوجوان وکلاء سے گزارش ہے کہ اپنے ابتدائی ایام میں ان محرکات پر غور ضرور کیجئے گا۔

اللہ پاک ہمیں خود شناسی، خود نگری، خود گیری عطا فرمائی تا کہ جہاں گیری ہمیں میسر آ سکے۔

خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ

05/02/2020

Address

Islamabad Bar Associations F/8 Markaz
Islamabad

Telephone

00923335934066

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Lawyers Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Lawyers Islamabad:

Share