Team Rao Abdul Raheem

Team Rao Abdul Raheem Election Team Rao Abdul Raheem Advocate Supreme Court of Pakistan Candidate Member Islamabad Bar Council (2025-30)

28/01/2026

اس مبینہ ٹرائل میں جتنے مواقعے ان کو دئیے گئے ہیں شاید ہی عام ملزمان کو اتنے مواقع ملتے ہیں؟
کوئی ملزم اگر صبح پہلی کال پر حاضر نہ ہو اس کی ضمانت منسوخ ہو جاتی ہے لیکن ان کو ہر دن تین تین چار چار مواقع دئیے گئے

16/01/2026

تمام احباب کے علم کے لئے کہ شہریار آفریدی صاحب نے جو misinformation کا مظاہرہ کیا اور طلال چوہدری نے اس کی تائید کی جبکہ حقیقت میں دونوں نے جہالت کا مظاہرہ کیا

31/12/2025
اس کو کہتے ہی ذمہ دار، آزاد اور قانون پسند بار ایسوسی ایشن
20/12/2025

اس کو کہتے ہی ذمہ دار، آزاد اور قانون پسند بار ایسوسی ایشن

Unfair ( غیر منصفانہ) Means طریقہ سے حاصل کی گئی سند کی بنیاد پر کرسی انصاف پر کیسے بیٹھنے کا اہل ہو سکتا ہےحکومت وقت کو...
19/12/2025

Unfair ( غیر منصفانہ) Means
طریقہ سے حاصل کی گئی سند کی بنیاد پر کرسی انصاف پر کیسے بیٹھنے کا اہل ہو سکتا ہے
حکومت وقت کو اس سے تمام مراعات واپس لیتے ہوئے مثالی سزا دینی چاہئے

انا للہ وانا الیہ راجعون سانحہ یہ سب کچھ اچانک کیسے ہو گیا لمحوں نے صدیوں کے زخم دے دیے وہ بے لوث، خوب سیرت اور مسکراتا ...
11/11/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
سانحہ
یہ سب کچھ
اچانک کیسے ہو گیا
لمحوں نے صدیوں کے زخم دے دیے
وہ بے لوث، خوب سیرت اور مسکراتا شخص ظالموں نے چھین لیا۔
آہ برادرم زبیر اسلم گھمن!
۔۔۔۔۔ نہ جانے کیا حالت تھی کہ اپ مجھے نظر ہی نہیں ائے ورنہ یا آپ کا ہمسفر ہوتا یا آپ بھی ہمارے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔
کیوں ھوا ایسا۔۔۔ اپ تو ہمیشہ مجھے خود آواز دے کر بلاتے تھے۔

عدالت عالیہ سے آ کر G11 پہنچا ابھی واک تھرو کراس کیاتھا کہ دھماکہ ھوا۔ لوگوں کے دھکوں سے لالا قاسم نیازی گرے تو انہیں سہارا دے کر سیکرٹری افس تک لے کر گیا۔

ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے جیسے ہی اتر کر روڈ کراس کیا تو سڑک اور وکلا انٹری گیٹ کی جانب چند وکلا کھڑے تھے جنہیں حسب عادت ہاتھ ہلا کر سلام کیا اور عدالت میں کیس کال ہونے کی وجہ سے میں فورا کورٹ کے اندر چلا گیا۔

ابھی تک حیرت زدہ ہوں کہ برادرم زبیر اسلم نے مجھے نہ دیکھا اور میں نے بھی انہیں نہ دیکھا ورنہ یہ ممکن نہیں تھا کہ میں ان سے ملے بغیر یا ان کو ساتھ لے کر عدالت میں نہ جاتا

ابھی تو مجھے وہ لمحات بھی نہیں بھولے جب برادرم زبیر اسلم کو یہ معلوم ہوا کہ میں بار کونسل کا الیکشن لڑ رہا ہوں تو وہ عدالت عالیہ میں خود میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے سختی سے میرے الیکشن کارڈز طلب کرتے ہیں

انہوں نے باجوہ صاحب کے سامنے بھی برملا اظہار کیا کہ پہلی مہر راو عبد الرحیم کے لیے اور دوسری مہر باجوہ صاحب کے لیے

وہ ہر لمحے مسکراتا ملا بے لوث تھا بے خوف تھا سچا تھا اور اس کے دل میں اقائے دو عالم کی محبت ہی وہ جذبہ تھا جس نے مجھ جیسی ناچیز کو اس جیسے بلند پایا کہ انسان کے ساتھ باندھ رکھا تھا

بم پھوڑنے والو!
میرے ملک کا امن تباہ کرنے والو!
تم اجڑ جاؤ۔ تمہارا ستیاناس ہو جائے۔

تم نے ہم سے ایک سچا اور کھرا انمول ہیرا چھین لیا۔
تمہیں گھر اجڑنے کا دکھ نہیں معلوم۔
خدا تمہیں غارت کرے
برادرم زبیر اسلم گھمن آپ ہمیں وہ دکھ دے گئے جسے بھلانا مشکل ہوگا۔
راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Rao Abdul Raheem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share