19/04/2026
تمام دوستوں، بھائیوں اور بہنوں کی محبتوں کا شکریہ جنہوں نے میری سالگرہ کے دن مجھے یاد رکھا، مجھے سالگرہ مبارک کے پیغامات بھیجے اور مجھ سے محبت کا اظہار کیا۔
الحمد للہ آج زندگی کے 50 سال پورے ہوگئے۔ یہ 50 سال اللہ تعالی کی مہربانی کے ساتھ کامیابی کے سال ہیں۔ جھنگ کے ایک پسماندہ گاؤں سے اسلام آباد میں ایک کامیاب وکیل تک کا سفر اور ایئر فورس کے ایئر مین سے ایئر فورس کے کمیشنڈ آفیسر کا سفر۔ الحمد للہ ہر عہدہ اور ہر مقام اللہ کی خصوصی عطا تھی۔ الحمد للہ اس زندگی میں جو چاہا اللہ نے عطا کیا ماسوائے اس کے جو میرے لیے بہتر نہیں تھا۔
یااللہ تعالی ہر چیز پر الحمد للہ جو میرے لیے بہتر تھی اور آپ نے مجھے عطا فرمائی اور یااللہ تعالی ہر اس چیز پر الحمدللہ جو میرے لیے بہتر نہیں تھی اور آپ نے مجھے اس بچا لیا۔
میرے لیے اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے سب کچھ ہے جیسے اچھے والدین، بہترین بہن بھائی، نیک تابعدار اولاد، بھائیوں جیسے دوست، اچھے کردار والی بیوی، اچھی تعلیم، بہترین عہدے، خوبصورت ماحول، اچھی صحت اور بہترین سہولیات۔
الحمد للہ، الحمدللہ، الحمدللہ