09/09/2026
لکی مروت: چوکی عباسہ خٹک پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ PSP کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے اور ضلع بھر میں مؤثر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں انچارج چوکی عباسہ خٹک حبیب اللہ خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ارشاد خان ولد علی شاہ، سکنہ خانمیری بانڈہ ضلع کرک کو دھر لیا کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری کیا گیا ہنڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مزکورہ موٹر سائیکل کو چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو حوالات منتقل کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ ڈاڈیوالہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئ ہیں ۔