Fair Vision Realtors

Fair Vision Realtors Fair Vision Realtors is a leading real estate company focused on connecting authentic investment opp

Al- Badar Associates is a leading real estate company focused on connecting authentic investment opportunities in Pakistan with serious buyers all over the world.

02/09/2024

زہریلا انسان آپکے باغ سے پھول تو توڑ سکتا ہے لیکن وہ باغ میں آنے والی بہار کو کبھی نہیں روک سکتا ۔

زندگی تو مارے گی!یہ طے ہے کہ زندگی روز ایک ایک دن کرکے مارے گی، تھکن ہوگی ، جسم ٹوٹ جائے گا، نیند روٹھ جائے گی، دل پر دل...
21/02/2024

زندگی تو مارے گی!

یہ طے ہے کہ زندگی روز ایک ایک دن کرکے مارے گی، تھکن ہوگی ، جسم ٹوٹ جائے گا، نیند روٹھ جائے گی، دل پر دل بروں کے ہاتھوں خراشیں پڑیں گی، انگ انگ فریاد کرے گا اور درد چار چپھیرے رقص کرے گا. خوشی ملتی رہے گی مگر درد کے دو پاٹوں میں وقفہ بن کر. مگر جس حال میں جینا مشکل ہو، اس حال میں جینا لازم ہے. اس حال سےنکلنا بھی لازم ہے.

قدیم رومی سلطنت میں ایک قاعدہ تھا. رومی کمال کے لوگ تھے. ہزار سال کی شہنشاہیت چلا گئے، کچھ ڈھنگ کا کرتے ہی ہوں گے. ان کا دستور تھا کہ جب ان کا کوئی جرنیل بڑی فتح حاصل کر کے واپس آتا توا ایک عظیم الشان جلوس نکالا جاتا. جرنیل سنہری چوغہ اور سر پر تاج پہنتا. چار وحشی گھوڑوں کا رتھ روم کی گلیوں میں دوڑتا اور ارد گرد مداحوں کے ٹھٹھ لگے ہوتے جو فاتح کے نام کے نعرے بلند کرتے. جرنیل کے بالکل پیچھے ایک تنو مند حبشی غلام آراستہ ہوتا. جیسے ہی نعرے بلند ہوتے وہ جرنیل کے کان میں چبھتی ہوئی سرگوشی کرتا. "میمنتو موری، میمنتو موری"..... مطلب بڑا واضح تھا "یاد رکھو تم فانی ہو. یاد رکھو تم مر جاؤ گے. یاد رکھو تم مٹی ہوجاؤ گے". فتح کے ان لمحات میں شاید اس جرنیل اور ہم سب کے لیے ان سے اہم کلمات اور کوئی نہیں ہیں.

ہم سب کے خواب ہیں، سراب ہیں، نیتیں ہیں، ارادے ہیں، عزائم ہیں، کچھ پوری ہوں گی، کچھ ادھوری رہیں گی. کچھ پوری ہوکر ادھوری ہوجائیں گی. ہم سب اپنے خوابوں کے تعاقب میں مارے جائیں گے.

نفسیات کی راہوں میں چلتے ہوئے بیس برس سے زائد عرصہ ہوگیا. نفسیاتی توڑ پھوڑ کے حوالے سے ایک چیز یہ سیکھی کہ ہم میں سے اکثر جزباتی طور پر کانچ کے بنے ہوئے ہوتے ہیں. اب زندگی جب دھوبی پٹڑا مارتی ہے تو ہم چور چور ہوجاتے ہیں. اس لیے کہ ہم نے اس کانچ کو آگ پر صیقل نہیں کیا ہوتا. ہم جتنے "فریجائل" ہوتے ہیں، اتنا ہی گھائل ہوتے ہیں.

ہمیں ذاتی طور پر اور قومی طور پر، جذباتی طور پر ٹف ہونا پڑے گا، اپنے جذباتی مسلز کے اوپر سے چربی پگھلانا پڑے گی. اگر ہم جذباتی طور پر تگڑے ہوجائیں تو زندگی کے حادثات ہمیں تھکا سکتے ہیں مگر توڑ نہیں سکتے، تبھی میں ان رومی فلاسفروں کی بات دوہراتے ہوئے کہتا ہوں کہ مشکل راستہ نہیں، مشکل ہی راستہ ہے. راستے میں جو رکاوٹ آتی ہے، وہ بھی راستے کا حصہ بن جاتی ہے.

اگر تم زندگی کی جنگ میں سورما ہو تو پھر تم ہر منفی کو مثبت بنانا سیکھ جاؤ گے. جتنی اینٹیں پھینکی جائیں گی، ان سے ہی پہاڑ کی چوٹی کی جانب جاتا ہوا رستہ تعمیر ہوجائے گا. ہم حالات پر نہیں، اپنے اوپر بس چلا سکتے ہیں. جب زندگی ہمیں اپنے قدموں پر اوندھے منہ جھکا دے اور اٹھنے کی سکت نہ ہو تو پھر بھی ہم گرے رہنے سے انکار کر سکتے ہیں. صبر راستہ ہے، ہمت راستہ ہے، عاجزی راستہ ہے، رکاوٹ راستہ ہے. اپنی زندگی پر غور کریں، اس میں جتنا بھی رنگ ہے، اس میں اس وقت نکھار آیا جب زندگی کے گرم پانی نے پتی کو کھولاؤ میں ڈالا.

شکوہ کرنا چھوڑدو، اپنی ذمہ داری پر اور اپنی شرطوں پر جینا شروع کرو. زندگی اور لوگوں کو اپنے آپ کو روندنے کا حق خود دیا ہے، وہ ان سے واپس لے لو. کانچ مت بنو، لوہے کے چنے بن جاؤ. زندگی کے چکر سے کوئی بچ کر نہیں نکلتا. بس آدمی کو مرتے دم تک ضرور زندہ رہنا چاہیے!

عارف انیس
( ری براڈکاسٹ)

16/11/2021
22/10/2021
FairVision Property Advisors & Developers- Blue Area Office was inaugurated on 17 October. The Chairman of Nova City , C...
22/10/2021

FairVision Property Advisors & Developers- Blue Area Office was inaugurated on 17 October. The Chairman of Nova City , Ch. Junaid Afzal was Chief Guest of the ceremony.

Mehfil e Naat & Dua hosted by FAIR VISION Property Advisors & Developers on the opening ceremony of Blue Area office.   ...
22/10/2021

Mehfil e Naat & Dua hosted by FAIR VISION Property Advisors & Developers on the opening ceremony of Blue Area office.

NOVA CITY®✓•Fresh Bookings Are Available•Bookings On Pre-Launch Rates•Available At Very Discounted Rates•Bookings with 2...
22/10/2021

NOVA CITY®✓
•Fresh Bookings Are Available
•Bookings On Pre-Launch Rates
•Available At Very Discounted Rates
•Bookings with 20% (DP) Only
Book Your Plot Now✨💯
For Bookings ©ontact Us📱: 03345902520

26/09/2021

Nova city
Booking forms available

Address

Q-Plaza Jinnah Boulevard, Service Rd W, Sector A DHA Phase II
Islamabad
46000

Telephone

+923345902520

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fair Vision Realtors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fair Vision Realtors:

Share