residency.pk

residency.pk Property Rentals by Owners - currently for 4 cities Islamabad, Rawalpindi, Karachi and Lahore https:/

16/04/2026

Hotel Needs for Islamabad - residency.pk is the solution

08/03/2026

اسلام آباد میں کرائے داروں اور مالک مکان کیلئے اہم خبر !! کرائے داری ایکٹ کے تحت مکان، دکان یا عمارت کی رجسٹریشن تھانوں میں لازمی قرار۔ 24 گھنٹے خصوصی ڈیسک قائم۔ شناختی کارڈ کی کاپی اور کرائے داری معاہدہ ساتھ لانا ضروری۔ بروقت اندراج نہ کرانے پر مقدمہ اور گرفتاری ہو سکتی ہے۔

اپنی پراپرٹی کرایہ پر دیتے وقت کرایہ دار کا اندراج اسلام آباد پولیس کے ساتھ لازمی کروائیں۔ مکمل دستاویزات کے ہمراہ قریبی...
15/02/2026

اپنی پراپرٹی کرایہ پر دیتے وقت کرایہ دار کا اندراج اسلام آباد پولیس کے ساتھ لازمی کروائیں۔ مکمل دستاویزات کے ہمراہ قریبی تھانے یا پولیس خدمت مرکز سے رجوع کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

25/12/2025

Why residency.pk, to be safe from such selections for short rentals
----------------------
اسلام آباد
*کرائم رپورٹر/ نعیم منہاس*
*وفاقی شہر کے علاقہ جی تیرہ کے رہائشیوں کی شکایات اور میڈیا کی نشان دہی پر پولیس کا ریڈ*
*تھانہ سنمبل کی حدود سیکٹر جی تیرہ (13) میں گیسٹ ہاؤس کے نام پر مکروہ دھندہ کرانے والا درندہ بل آخر اپنے انجام کو پہنچا*
*فلک نامی شخص معصوم جواں سال لڑکیوں کو اپنے گیسٹ ہاؤس میں لا کر انسے دھندہ کرواتا تھا*
*تھانہ سنمبل کے نو تعینات ایس ایچ او ثمر عباس کا دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گیسٹ ہاؤس پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ*
*50 بوتل ولائتی شراب نشہ آور گولیاں اور دیگر سازو سامان قبضہ میں لے لیا*
*رات گئے متعدد دوشیزاؤں اور مردوں کو رنگ رلیاں منانے گیسٹ ہاؤس کے گرم کمروں سے موقع پر گرفتار کر لیا*
شہر وفاق کے سیکٹر جی تیرہ 2 میں عرصہ دراز سے قائم گمنام گیسٹ ہاؤس مکروہ دھندے کا مرکز اور اسکا مالک فلک نامی شخص قانون کی گرفت میں آ گیا
میڈیا کی نشان دہی پر ایس پی کاظم نقوی کی ہدایت پر تھانہ سنمبل کے نو تعینات ایس ایچ او ثمر عباس نے کاروائی کرتے ہوئے گیسٹ ہاؤس پر رات گئے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا دور سے آتے پولیس کی گاڑیوں کو جان کر گیسٹ ہاؤس کے مالک نے راہ فرار اختیار کرنے کی بھر پور کوشش کی مگر گاڑی میں بھاگتے درندے کو پولیس نے دبوچ لیا
دوران چھاپہ پولیس نے گیسٹ ہاؤس کی نچلی اور بالائی منزل پر موجود کمروں میں شراب و شباب کے نشے میں مست دوشیزاؤں اور مردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
بند کمروں کے دروازے کھٹکھٹائے گئے دروازے کھلنے پر کمروں میں موجود برہنہ حالت میں جوڑوں کو پایا گیا ساتھ ہی ساتھ بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں
عرصہ دراز سے چلنے والے اس گیسٹ ہاؤس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا تھے
علاقہ مکینوں نے متعلقہ تھانہ کے نو تعینات ایس ایچ او ثمر عباس کی اس دلیرانہ کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہا اور امید کی کہ محکمہ میں موجود ایسے ایماندار اور اپنے فرائض کو درست طریقے سے استعمال میں لا کر یی پولیس اپنا وقار قائم و دائم رکھ سکتی ہے
نو تعینات ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ بے شک اس تھانے میں میری پہلی تعیناتی ہے مگر مجھے جس مقصد کے لئے اس منصب پر فائز کیا گیا ہے میں اس میں کوئی بھی کمی و کوتاہی ہر گز نہیں برتوں گا اور میں ایسے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ہر گز اپنے علاقہ میں برداشت نہیں کرونگا
ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میں یہاں تعینات ہوں انشاء اللہ اس پورے علاقہ کو جرائم و کرائم سے پاک کر کے ہی دم لونگا

10/04/2025

محترم بحریہ ٹاون کے رہائشیوں اور پراپرٹی مالکان! السلام علیکم
بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی جانب سے گھروں کے *مینٹیننس بل* کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
1️⃣ پہلا حصہ: مینٹیننس بل کے طور پر
2️⃣ دوسرا حصہ:بجلی کے بل میں *مسلینس اور فکس چارجز*کی مد میں
اب یہ بل دو مختلف جگہوں پر آتا ہے، لہٰذا تمام مالکان اور کرایہ داروں سے گزارش ہے کہ:
✔ اگر آپ کا کرایہ دار کسی پورشن (حصے) میں رہ رہا ہے، تو مینٹیننس بل کو منصفانہ طور پر تقسیم کر کے جمع کروائیں۔
✔ یاد رکھیں! ایک ہی کرایہ دار سے دو دفعہ مکمل مینٹیننس بل لینا ناانصافی ہے۔
✔ بعض مالکان مینٹیننس بل تو تقسیم کر دیتے ہیں، لیکن بجلی کے بل میں شامل دوسرا حصہ (مسلینس/فکس چارجز) نظرانداز کر دیتے ہیں، جو کہ درست نہیں۔
✔ کرایہ داروں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بل کا جائزہ لیں اور صرف اپنے حصے کی ادائیگی کریں، تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ انصاف اور دیانت داری سے کام لیں، تاکہ بحریہ ٹاون کا ماحول پرامن اور شفاف رہے۔
شکریہ
بحریہ ٹاون کمیونٹی راولپنڈی

31/12/2024

I used to love traveling—exploring the world, discovering new cultures, and creating unforgettable memories. But lately, I've noticed something unsettling.
The dream-like facade of travel, as painted by social media, hides a darker reality. Airlines, hotels, and even governments seem to have formed a silent alliance—a "travel mafia," if you will.
Airlines pile on fees and create endless rules.
Hotels exploit last-minute cancellations to resell rooms at higher prices.
Governments impose taxes in the name of "tourism innovation."
And then there’s the rise of vacation rentals, which once felt like an escape from overpriced scamming hotels but are now riddled with their own scams.
Travel planning has become a battlefield, filled with stress, uncertainty, and exploitation.
Have you felt this too? Is travel losing its magic, or are we just seeing its true cost, especially emotional?

A post by Munawar Abadullah

20/11/2024

enjoy :P

20/08/2024

کرایہ نامہ تھانے میں رجسٹرڈ کیوں نہیں کروایا ؟کورنگی میں 121 کرائے دار گرفتار

01/08/2024

, link in comment box
تین چار دن سے بعض لوگ یہ پوسٹ کر رہے تھے کہ ناران کے ہوٹل مالکان نے پھنسے ہوئے سیاحوں کیلئے رہائش مفت کر دی ہے اور کھانے کی قیمتیں پچاس فیصد کم کر دی ہیں ، ہمارے دوست بلال قریشی پل ٹوٹنے سے ایک دن اپنی فیملی کے ساتھ پہلے ناران پہنچے تھے ابھی تک وہیں ہیں ۔ وہ تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کہ اس بیانئے سے بالکل الٹ ہے جو ناران کے ہوٹلوں کے بارے میں تیار کیا گیا تھا جو سراسر جھوٹ نکلا۔
بلال قریشی لکھتے ہیں
ناران میں پھنسے لوگوں کو کچھ دیر پہلے یہ اطلاع ملی کہ پل کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے تو 90 فیصد لوگ یہاں سے نکل گئے لیکن نکلنے سے پہلے ہوٹل انتظامیہ نے لوگوں کو زبردست سرپرائز دیا ہوٹل میں صرف ناشتہ کرنے والوں کو ایک دن کا 2000+ چارج کیا گیا۔ اور کسی کو کوئی کمرہ فری میں نہیں بلکہ فل چارجز میں دیا۔ میری طرح سے جس نے بحث کی تو اسے صرف ایک رات کا کرایہ معاف کیا یا پھر آدھا کر دیا۔ آج تقریباً تمام لوگ یہاں سے مایوس ہو کر نکلے ہیں۔ کاغان پہنچنے پر پتا چلا کہ پل دوبارہ سیلاب میں بہہ گیا ہے اور 3,4 دن مزید لگیں گے تو لوگوں نے کاغان سے ہوٹل کے ریٹس پتا کئے تو وہ آسمان سے باتیں کر رہے تھے سوائے چند ہوٹل (جو روڈ سے کافی ہٹ کر تھے) تمام ہوٹلز تقریباً ڈبل پیسے مانگ رہے تھے۔ ناران اب تقریباً خالی ہو چکا ہے تو جو لوگ کاغان سے واپس ناران پہنچے تو انہوں نے اپنا ہوٹل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 10ہزار والے کمرے اب 5 سے 6 ہزار تک باآسانی دستیاب ہیں۔
ناران کے لوگوں نے بہرحال جاتے ہوئے سیاحوں کو مایوس کرکے بھیجا ہے جس وجہ سے کافی لوگوں نے ناران کے بجائے بٹہ کنڈی میں رات گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی بات کروں میں ناران سے نکلا ہی نہیں تھا جہاں پہلے دن کمرہ لیا تھا آج بھی ادھر ہی ہوں ، ہوٹل مالکان کی جانب سے مایوس کن رویہ دیکھا پچھلے ڈیڑھ دن سے جنریٹر نہیں چلا رہے تھے کہ پیٹرول ختم ہو گیا ہے میں خود جا کر 12 لیٹر تیل لے کر آیا ہوں اور انتظامیہ کو دیا ہے تو ہمارے ہوٹل میں تقریباً 2 دن بعد لائٹ آئی ہے (وگرنہ روز صرف 2 گھنٹے کیلئے جنریٹر چلاتے تھے اور ہوٹل کا کرایہ فل چارج کر رہے تھے)۔ بابوسر ٹاپ کا راستہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے اس لئے ہو سکتا ہے مزید 3,4 دن ہمیں ناران میں ہی رکنا پڑے۔
میں نے بذات خود ہوٹل ایسوسی ایشن اور پولیس کو اطلاع دی تو انکا کہنا تھا کہ ہم کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کر سکتے انتظامیہ آپکے ساتھ تعاون کرنا چاہے تو ٹھیک ورنہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ ہوٹل صرف ایک دن کیلئے فری تھے اب جو یہاں ہے وہ اپنی مرضی سے موجود ہے۔
ایسا ہی چلتا رہے تو اچھے دن کیسے آئیں گے؟

26/07/2024

Some one shared a rent formula.. how much should be the property rent ...
--------------
Simple Formula to check Rental Rates
For commercial is 0.5% of the Properry Value
For Residential its 0.25% of the Property Value,
Agar koi is se zyada le raha hai then Zyadti hai agar itna ya is se kam then uska haq hai q k us ne Property pa invest kiya hai return to milna chahiyeh
So check the Value and then calculate and then ask them ke ap zyada le rahe ho

22/07/2024

زاویار فارم ہاؤس کی کہانی
ہم نے اپنی فیملی کے لئے 20جولائ بروزہفتہ رات بھر کے لئے سوشل میڈیا پہ خوبصورت تصویر کشی دیکھ کر فارم ہاؤس کردیا اور 50%ادائیگی کردی
مگر جب ہم وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ یہاں تو بغیر گائیڈ کے آنا ممکن نہیں ہے شدید دشوار راستہ فارم ہاؤ س کے بندے کو روڈ پہ بلایا گیا تو وہ ہمیں فارم ہاؤس تک لے کر گیا فارم کے گیٹ پہ اندھیرا گھپ تھا کوئ لائیٹ نہیں تھی اندداخل ہوے بقیہ رقم کا تقاضا شروع ہوگیا اور بضد رہے کہ فوری ادائیگی کرو ہم اپنی فیملی کیساتھ تھے فوری ادائیگی کردی لیکن اندر کامنظر بہت خراب تھا جو آپ ویڈیو میں بھی ملاحظہ کیجئے گا پورے وقت ہم سوئمنگ پول سے پانی نکال کر اپنی حاجت پوری کرتے رہے لیکن واش رومز میں پانی نہیں آیا واش رومز بھی گندی حالت میں بیڈ رومز اور دیگر رومز بھی گندے جبکہ سوئمنگ پول میں گندگی جو آخری وقت تک گندا ہی رہا جسے ہمارے بچوں نے صاف کیا وغیرہ وغیرہ
Zaviyar Farmhouse*
*Address:*
Near Samzu & Cozy Water Park, Gadap Town, Karachi.

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when residency.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to residency.pk:

Share

Category