28/03/2026
🥀 _*نظر انداز کیجیے*_ 🥀
آج کل عدم برداشت کی شدید کمی ہے لوگ اپنا غصّہ اور فرسٹریشن نکالنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ایک بیروزگار شخص یا ناکام شخص سے یہاں کسی کی کامیابی ہضم کرنا مشکل ہو چکا ہے یقین کیجیے بہتری اسی میں ہےکہ آپ خود کو مصروف رکھیں اپنے کام پر توجہ دیں اور ساتھ ہی اپنی روٹین میں کچھ ایسا ضرور شامل کریں جو آپ کو پُرسکون کر سکتا ہے جو آپ کے کام کی فرسٹریشن نکال سکتا ہے اگر آپ کمانے کے ساتھ ساتھ خود کو ہلکا پھلکا کرنے پر کام نہیں کر رہے تو کمانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے
اور ہاں لوگ آپ سے جھگڑا کریں تو ان کے منہ لگنا چھوڑ دیں راستے میں کوئی اوباش آپ کو تنگ کرے اور اپنے لیول پر لے جانا چاہے تو ہمیشہ خود کو اپنے ہی لیول پر رکھیں
سوشل میڈیا ہو یا حقیقی زندگی یہ معمول بن چکا ہے یہاں بیٹھ کر بھی لوگ دوسروں پر اٹیک کر کے اپنی فرسٹریشن ہی نکالتے ہیں اور حقیقی زندگی میں یہ فرسٹریشن دوسرا رخ اختیار کر لیتی ہے خود کو اس منفیت سے دور رکھیں ارد گرد دیکھیں ہنسی مزاق سے شروع ہونے والی گفتگو کا اختتام اکثر کسی حادثے کی صورت میں ہوتا ہے خود کو ایسی محفلوں سے دور رکھیں جہاں صرف دوسروں کے مزاق اڑائے جاتے ہیں طنزیہ جملوں کی برسات کی جاتی ہے کیونکہ اس محفل میں کب کون انسان سے یکدم جانور بن جائے آپ نہیں جانتے یہاں قانون انصاف اور شعور کا کوئی وجود نہیں ہے بدتمیز اور جاہلوں کی بھرپور کوشش ہوتی ہےکہ وہ آپ کو بھی اپنے جیسا بنا دیں ان کے شر سے محفوظ رہیں کیونکہ آپ کی جان بہت قیمتی ہے آپ بہت انمول ہیں اپنے الفاظ اپنے جملوں کا احتساب کرتے رہیں کیونکہ کوئی بھی جملہ آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اپنی گفتگو اور لہجے میں مٹھاس لائیں کاٹنے والی چھری مت بنیں یہ زبان چھری سے بھی زیادہ تیز ہوتی ہے اس سے نکلے جملے ہی محفلوں کو حادثوں کا میدان بنا دیتے ہیں ایک اور بات ذہن نشین کر لیں کہ اپنی جان کے ساتھ ساتھ جہاں تک ممکن ہو دوسروں کی جان بھی قیمتی سمجھیں سیکنڑوں کا ہجوم ہو تو دو چار لوگوں کو روکنا مشکل نہیں ہوتا خاموش تماشائی بن کر کھڑے رہنے سے بہتر ہے کہ اس ظلم کو روکیں نہیں روک سکتے اتنی جرآت نہیں ہے تو وہاں ٹھہرے تماشائیوں میں اضافہ مت کریں بلکہ اپنے راستے چل دیں وہاں ٹھہر کر صرف ویڈیو بنانے سے اچھا ہےکہ کم از کم وہاں نہ ٹھہریں