Calco Law Associates

Calco Law Associates Income tax, Sales tax, Company registration, Civil, Family laws services All Computer Accessories Hole Sale Rats Available

15/08/2026
07/07/2026
پنجاب پراپرٹی اونر شپ ترمیمی ایکٹ، 36 اضلاع میں ٹربیونلز نامزدگوجرانوالا میں محمد فرحان نبی ایڈیشنل سیشن پر مشتمل ٹربیون...
06/06/2026

پنجاب پراپرٹی اونر شپ ترمیمی ایکٹ، 36 اضلاع میں ٹربیونلز نامزد
گوجرانوالا میں محمد فرحان نبی ایڈیشنل سیشن پر مشتمل ٹربیونل مقرر

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کے 36 اضلاع میں ایڈیشنل سیشن ججز کو ٹربیونلز مقرر کرکے فہرست پنجاب حکومت کو ارسال کردی جبکہ مجموعی طور پر 575 کیسز میں حکمِ امتناعی ختم کرتے ہوئے تمام کیسز ٹربیونلز کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت 36 ایڈیشنل سیشن ججز کو بطور ٹربیونلز نامزد کیا ہے۔

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل، قصور میں محمد اشفاق، اٹک میں ندیم احمد سہیل چیمہ، بہاولنگر میں محمد صلابت جاوید، بہاولپور میں ساحر اسلام، بھکر میں محمد اعظم جاوید، چنیوٹ میں نعیم عباس، چکوال میں قاسم علی بھٹی، ڈیرہ غازی خان میں سرفراز حسین، فیصل آباد میں عمران شفیع خان، گوجرانوالہ میں محمد فرحان نبی، گجرات میں مظفر نواز ملک، حافظ آباد میں عمر رشید، جھنگ میں عمر فاروق خان، جہلم میں مرزا اورنگ زیب، خانیوال میں عبداللہ عثمان، خوشاب میں محمد بشیر، لودھراں میں حمد ایاز۔۔۔

لیہ میں محمد پرویز نواز، منڈی بہائوالدین میں محمد فخر آفتاب احمد، میانوالی میں عبدالغفور، ملتان میں غزالہ یاسمین، مظفرگڑھ میں محمد احمد حسنین خان، نارووال میں عالم شیر، ننکانہ صاحب میں مجاہد شیر دل چیمہ، اوکاڑہ میں خلیل احمد خان، پاکپتن میں اسد حفیظ، راولپنڈی میں چودھری قاسم جاوید، راجن پور میں محمد اشرف، رحیم یار خان میں محمد بلال، ساہیوال میں محمد نعیم، سیالکوٹ میں عابد رضا خان، شیخوپورہ میں عبدالحمید، سرگودھا میں ظفر حیات، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد کاشف اور وہاڑی میں محمد عمران فرائض انجام دیں گے۔

ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی نے زمینوں پر قبضوں کے خلاف سفارشات مرتب کرکے ٹربیونلز کو بھجوا دی ہیں۔

ٹربیونلز کو اختیار ہوگا کہ وہ قبضہ پولیس کے ذریعے واگزار کروائیں اور جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو 3 سے 10 سال تک قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا دے سکیں، اگر کوئی کیس کسی عدالت میں زیر التوا ہوگا تو دونوں میں سے کوئی بھی فریق درخواست دے کر اسے ڈی سی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو منتقل کرنے کی استدعا کرسکے گا ،تاہم حتمی فیصلہ عدالت کا ہوگا۔

اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے مبینہ غلط استعمال پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔ بعد ازاں پنجاب حکومت نے قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد ہائیکورٹ میں زیر التوا تمام حکم امتناعی ختم کر دئیے گئے۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن ججز ٹربیونلز میں فرائض انجام د یں گے، فہرست پنجاب حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ حکم امتناعی ختم کرکے 575 کیسز ٹربیونلز کو بھیج دئیے گئے ہیں، ٹربیونلز کو قبضہ پولیس کے ذریعے واگزار کرانے ،جرم ثابت ہونے پر ملزموں کو 3 سے 10 سال تک قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزا دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

🌙 Eid ul Adha Mubarak 🌙On this blessed occasion of Eid ul Adha, Calco Law Associates extends heartfelt wishes to you and...
27/05/2026

🌙 Eid ul Adha Mubarak 🌙

On this blessed occasion of Eid ul Adha, Calco Law Associates extends heartfelt wishes to you and your family.
May this Eid bring peace, prosperity, happiness, and countless blessings into your life.

📍 Google Maps Location: https://maps.app.goo.gl/aja4PtnUznXvP8U77?g_st=ic

📞 Contact Us:
0303-9649643
0300-9649643

— Calco Law Associates

اسلام وعلیکم!تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ نےاس ماہ کے بجلی کے بلوں پر جن کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوتے ہیں ...
19/05/2026

اسلام وعلیکم!

تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ نے
اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر جن کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوتے ہیں ان پر گورنمنٹ نے ایک QR کوڈ دیا جس پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپکو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے اس سبسڈی کو اگر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اس کوڈ کو سکین کریں اور اپنی معلومات چیک کر کے فارم کو OKAY کریں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپکی 200 یونٹ والی سبسڈی اگلے ماہ سے ختم کر دی جائے گی اور پہلے یونٹ سے ہی وہی ریٹ لگے گا جو 201 یونٹ والے کو لگتا ہے اور اگر ایک بار لگ گیا تو 6 ماہ وہی لگتا رہے گا 😢ہزاروں لوگ ایسے ہوں گے جنکو اس چیز کا معلوم نہیں ہو گا اور اگلے ماہ سے انکا بل زیادہ آنا شروع ہو جائے گا اس لئے تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی یہ کام کریں اور اپنے آس پاس غریب لوگوں کی بھی مدد کریں
اس عمل کو کرنے کا طریقہ:
ہر اس بل پر جو 200 سے کم استعمال کرتا ہے اس پر 2 QR کوڈ ہون گے اوپر والے کوڈ پر جس کے سبسڈی کا ذکر ہو گا اس کو اپنے Touch موبائل سے سکین کریں تو وہ ڈائریکٹ اس ویب سائٹ پر لے جائے گا وہاں اپنا ڈیٹا دیکھیں اور تصدیق کریں تصدیق کرنے پر Sim پر کوڈ آئے گا وہ کوڈ لکھیں اور Verify پر کلک کریں ایسا کرنے کے بعد VERIFIED لکھا آجائے گا یہ معلومات ہر جگہ پہنچائیں سب کا بھلا ہو جائے گا باقاعدہ بل پر لکھا ہوا ہے کہ اگر ایسا نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی مثلا: ابھی 100 پر 10 روپے یونٹ ہے اور 101 سے 199 پر 14 روپے ہے سکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے یونٹ سے وہی ریٹ لگے گا جو 201 پر لگتا ہے مطلب کے 25 سے 27 روپے رہائشی پر اور 38 روپے کمرشل...
🇵🇰

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 30 اپریل 2026 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں زمین کے تنازعات حل کرنے کے لیے ایک ثالثی کمیٹی...
03/05/2026

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 30 اپریل 2026 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں زمین کے تنازعات حل کرنے کے لیے ایک ثالثی کمیٹی (Arbitration Committee) بنائی گئی ہے۔
کمیٹی کے ارکان:
اسسٹنٹ کمشنر (سربراہ)
اسسٹنٹ کلیکٹر
گرداور
ہیڈ مین (یعنی لمبردار)
3 مقامی افراد (فریقین نامزد کریں گے)
زمین کے جھگڑوں کو سننا اور فیصلہ کرنا مقامی سطح پر.

انگریز کو محکمہ مال بنائے عرصہ گزر گیا تو ایک انگریز افسر کا تبادلہ ہندوستان ہوا۔وہ ہر معاملہ میں سنے کہ پٹواری کا لفظ آ...
01/05/2026

انگریز کو محکمہ مال بنائے عرصہ گزر گیا تو ایک انگریز افسر کا تبادلہ ہندوستان ہوا۔وہ ہر معاملہ میں سنے کہ پٹواری کا لفظ آ تا۔انگریز افسر نے علاقہ کے وزٹ کا فیصلہ کیا۔ انگریز افسر گھوڑے پر سوار ہو کر کھیتوں کی پیمائش کرتا رہا۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ جہاں بھی وہ پیمائش کرتا، پٹواری پہلے ہی بتا دیتا کہ:
"صاحب! اس کھیت کا رقبہ اتنا ہے، اس کے شمال میں فلاں کا کنواں ہے اور اس کی مٹی 'میرا' (زرخیز) ہے۔"
"اگلے ٹکڑے پر ایک پرانا بیری کا درخت تھا جو دس سال پہلے گر گیا تھا، لیکن ریکارڈ میں نشان اب بھی وہی ہے۔"
افسر حیران رہ گیا کہ پٹواری کو دس بیس سال پرانی باتیں اور حدود کیسے یاد ہیں۔ آخر میں ایک بنجر زمین کا ٹکڑا آیا جس پر دو قبیلوں کے درمیان پشتوں سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔ انگریز افسر نے سوچا کہ یہاں پٹواری ضرور غلطی کرے گا یا کسی ایک کی طرفداری کرے گا۔
لیکن پٹواری نے ایک پرانا، بوسیدہ "شجرہ" (نقشہ) نکالا اور ایک ایسی لکیر کی نشاندہی کی جو قدرتی ڈھال (پانی کے بہاؤ) کے ساتھ چل رہی تھی۔ اس نے ثابت کیا کہ اصل حد کوئی پتھر یا دیوار نہیں، بلکہ وہ قدیم راستہ ہے جو اب مٹ چکا ہے لیکن زمین کی تہوں میں موجود ہے۔ جب وہاں کھدائی کی گئی تو پرانے زمانے کے حد بندی کے نشانات (بُرجیاں) وہیں سے برآمد ہوئیں جہاں پٹواری نے بتایا تھا۔
انگریز افسر اتنا متاثر ہوا کہ اس نے کہا کہ ہندوستان میں محکمہ مال کی ریڈھ کی ہڈی پٹواری ہے۔
دیہی پنجاب میں آج بھی کہا جاتا ہے کہ "پٹواری کے پاس زمین کی وہ باتیں ہوتی ہیں جو خود زمین کے مالک کو بھی معلوم نہیں ہوتیں۔

مگر یہ پچاس سال پرانے قصے ہیں۔اج کا پٹواری ان سب چیزوں سے نابلد ہے۔بہت دفعہ ہم پٹواریوں ،نائب تحصلیداران اور سب رجسٹرار حضرات ساتھ بیٹھتے اور وہ ہم سے سیکھتے ۔ایک دن ہم بھی یا ہم جیسے بھی نہیں رہیں گے پھر یہ انحطاط صرف محمکہ مال میں ہی قابلیت کا نہیں قانون اور وکالت کی دنیا میں بھی ہوگا۔مگر یہ مکمل انحطاط نہیں ہوگا۔شکل تبدیل ہوگی۔محکمہ مال کی جگہ GPS اور سٹیلائٹ سسٹم لے گا۔قانون کی دنیا میں معلومات اور قابلیت چیٹ جی پی ٹی سے ہوگی۔پٹواری زمینوں پر نہیں جایا کریں گے اور وکیل کتابیں نہیں کھولا کریں گے۔ہر چیز یہ موبائل فون ہوگی۔تب سو پچاس سال بعد کوئی یاد کرے گا کہ یار سنا کبھی ایسا دور بھی ہوتا تھا کہ وکیلوں کو سو سو کتابیں پڑھنا پڑتی تھیں۔دوسرا موبائل ہاتھ میں پکڑے کہہ رہا ہوگا ہاں سنا تو ہے۔

اب مطلب وہ دو ہم ہی ہو جاتے۔اپ کو پتہ صرف چند دہائیوں پیشتر جب فوٹو اسٹیٹ مشینیں نہیں تھیں۔منشی حضرات ہر دعوی کی بے شمار کاپیز ہاتھ سے لکھتے تھے کیونکہ دعویٰ ساتھ لگتی تھیں۔ہاتھ تھک جاتے تھے۔اپ کیا کہیں گے ہاں سنا تو ہے۔یا ہوسکتا سنا بھی نہ ہو کیونکہ اپ پرانے وکلاء ،پرانے منشیوں ساتھ بیٹھے ہی نہیں ۔انکو ضرورت ہے اپ کی۔ calco Law associates

Address

Opp Excise Office Fatima Market Calco Law Associates
Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 10:30 - 21:00
Tuesday 10:30 - 21:00
Wednesday 10:30 - 21:00
Thursday 10:30 - 21:00
Saturday 10:30 - 21:00
Sunday 10:30 - 21:00

Telephone

+92553254611

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Calco Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Calco Law Associates:

Shortcuts

Share