Electricity Incorrect Bill & Meter Solutions

Electricity Incorrect Bill & Meter Solutions Suggestions for the solution of excess bills, meter irregularities, tariff applicability, connection installations and dispute relevant to these categories

10/09/2023

انقطاع میٹر بجلی غیر قانونی قرار پانے پر بحالی میٹر/کنیکشن بغیر کسی فیس اور چارجز کے ھوگی
""""""""""''''''''''''''''''''""""""''''"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""“"""""""
نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل کےضمن نمبر 8.8 (2021) میں اصول وضع کیا ہے کہ اگر کسی بجلی سپلائی کمپنی کا کسی میٹر کو منقطع کرنے کا عمل بعد ازاں نیپرا/POI (الیکٹرک انسپکٹر) یا عدالت سے غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے تو اس میٹر( کنیکشن) کی بحالی کےلئے بجلی سپلائی کمپنی RCO فیس، فکسیڈ چارجز ، سیکیورٹی ڈیپازٹس، اور قیمت مٹیریل طلب کرنے کی مجاز نہ ہے۔

06/08/2023
گورنمنٹ آف پاکستان نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے لے کر 7.5 تک کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے مطابق بجلی کی قیمت میں ...
24/07/2023

گورنمنٹ آف پاکستان نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے لے کر 7.5 تک کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اوسطا 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق پروٹیکٹد صارفین پر نہں ہوا۔
نیچے دی گئی تصویر میں گھریلو صارفین کے لئیے حالیہ اور اضافہ شدہ قیمت دی گئی ہے۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ھو گا ۔

28/02/2023

کنیکشن بجلی کے ڈیمانڈ نوٹس کی معیاد ادائگی
======================================
نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل کی ضمن نمبر 3۔4۔2 میں اصول وضع کیا ہے کہ حصول کنیکشن بجلی کے لیئے جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس ازاں بجلی سپلائی کمپنی کی معیاد ادائگی 30 دن ہے۔ البتہ معیاد ادائگی میں اگر توسیع درکار ہو تو سائل تاریخ ادائگی سے تین دن قبل مجاز افسر کو تحریری درخواست دے کر مزید تیس دن تک کی توسیع حاصل کر سکتاہے۔
مزید یہ کہ کنزیومر سروس مینوئل کی ضمن نمبر 4۔4۔2 میں نیپرا نے قرار دیا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے کے بعد محکمہ میٹیریل کی قیمت بڑھ جانے پر اضافی ڈیمانڈ نوٹس یا رقم طلب نہیں کر سکتا۔

Charging Agaist Mis-use of Tariff
06/01/2023

Charging Agaist Mis-use of Tariff

06/01/2023

بل بجلی کی اقساط اور توسیع تاریخ ادائگی
_____________________________________________

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل کی ضمن نمبر 8۔6 میں بل بجلی کی اقساط کرنے اور توسیع تاریخ ادائگی کئے جانے کی بابت بجلی سپلائی کمپنی کے افسران کو حاصل شدہ اختیارات کی توضیح حسب ذیل کی ہے:-
1۔ SDO/RO۔ رقم -/50000 روپے - توسیع 3 دن تک- اقساط تین۔
2۔ XEN۔ رقم -/200000 روپے - توسیع 3 دن تک۔ اقساط تین۔
3۔SE ۔ رقم -/500000 روپے - توسیع 5 دن تک۔ اقساط چار۔
4۔ڈائریکٹر کمرشل- رقم -/1000000 روپے ۔ توسیع 5 دن تک- اقساط پانچ۔
5۔ کسٹمز سروس ڈائریکٹر- رقم 20 ملین روپے- توسیع 8 دن تک- اقساط بارہ ۔
1۔CEO (چیف ایگزیکٹو آفیسر)- رقم بلا حد۔ توسیع 10 دن تک- اقساط جتنی CEO کو مناسب لگیں۔
نوٹ:-
جس بل کی محض تاریخ ادائگی میں توسیع کی جائے اس پر LPS لاگو نہیں ھو گا۔

14/10/2022

غلط، زائد، اور ڈیٹیکش بل پر داد رسی کے ادارے
======================================
اگر کسی صارف کو ریگولر بل کے علاوہ کوئی غلط بل، زائد بل اور خرابی میٹر کی وجہ سے ڈیٹیکش بل یا اضافی بل ڈالا جاتا ہے تو اس کی دادرسی کے لیئے محکمانہ چارہ جوئی اور عدالتی کارروائی کے علاوہ درج ذیل ادارے قائم کر رکھے ہیں:-
1۔ وفاقی محتسب اعلی۔
وفاقی محتسب اعلی کے دفاتر ریجنل لیول پر مجود ہیں۔
2۔ نیپرا(کنزیومر آفئر ڈیوژن)۔
نیپرا کے دفاتر بھی ریجنل لیول پر مجود ہیں۔
3۔ متعلقہ الیکٹرک انسپکٹر۔
الیکٹرک انسپکٹرز کے دفاتر بھی ریجنل لیول پر مجود ہیں۔

18/06/2022

ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد مٹیریل کی قیمت بڑھنے پر اضافی ڈیمانڈ نوٹس طلب کرنا غیر قانونی
_____________________________________________

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل2021 کے باب نمبر 2 کی ضمن 6۔4۔2 میں اصول وضع کیا ہے کہ صارف حصول کنیکشن کے لیے بجلی سپلائی کمپنی کیطرف سے جاری کیا گیا ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کے بعد میٹیریل کی قیمت بڑھ جانے پر اضافی ڈیمانڈ نوٹس(اضافی رقم) ادا کرنے کا پابند نہ ہے۔ اور بجلی سپلائی کمپنی پہلے جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس پر ھی کنیکشن لگانے کی پابند ہے۔

26/03/2022

مختلف بجلی سپلائی کمپنیوں نے نیپرا کی ہدایات کی روشنی میں درخواست کے لئے کنیکشن کے حصول کی درخواست کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹ کا مہیا کرنا لازم کر دیا ہے ۔

25/02/2022

نیپرا نےایک ماہ کے بل بجلی کی عدم ادائیگی پرکنیکش انقطاع کی ممانعت کا اصول وضع کر دیا ۔ ----------------------------------------------------------------------------
نیپرا نے کنزیومر سروس مینول 2021 کی

19/02/2022

PROHIBITION OF DISCONNECTION ON NON-PAYMENT OF PREVIOUS MONTH ELECTRICITY BILL:
The NEPRA has framed a principle in Clause 8.2.2 of Consumer Service Manual 2021 that Electricity Supply Company (DISCO) must not disconnect the electricity connection if the previous month's bill is not paid by the consumer whereas the DISCO shall issue a clear seven days "DISCONNECTION NOTICE" with the second (subsequent) month bill to the defaulting consumer requiring him either to clear the outstanding dues (arrears) with such second month's bill or face disconnection. However, the DISCO in such a situation may print/stamp the disconnection notice on the electricity bill.

08/02/2022

کرایہ دار اپنے نام پر کنیکشن بجلی لگوا سکتاہے -------------------------------------------------------------
نیپرا نے کنزیومر سروس مینول کی ضمن نمبر 2.3.3 میں وضع کیا ہے کہ کرائے دار یا دیگر شخص(علاوہ مالک)مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنے پر اپنے نام پر کنیکشن بجلی لگوا سکتاہے:-
1۔ مالک کی طرف سے اعتراض نہ ہونے کا بیان حلفی/ اجازت نامہ(NOC) ۔
2۔ مالک کا ملکیتی ثبوت بمع مصدقہ نقل شناختی کارڈ۔
3۔ مالک کی طرف سے پچاس روپے کے اشٹام پر اقرار نامہ(یقین دھانی) کہ وہ کرایہ دار کے نادھندہ ہونے کی صورت میں(مالک) محکمہ کے جائز واجبات ادا کرنے کا پابند ہے۔
4۔کرایہ دار درخواست گزار اور گواہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول۔
نوٹ:-
*۔ اگر کرایہ دار یا دیگر رجسٹرڈ صارف مسلسل تین ماہ تک محکمہ کے واجبات کا نادھندہ ہوجائے تو مالک محکمہ کو تحریری درخواست دے کر کنیکشن منقطع کراسکتا ہے۔

*۔ مندرجہ بالا اصول سے یہ بات بھی اخز ہوتی ہے کہ کرایہ دار جگہ خالی کرنے کے بعد کنیکشن بجلی کو کسی دوسری جگہ پر شفٹ بھی کرا سکتا ہے بشرطیکہ اس کے ذمے صرفہ بجلی کی مد میں یا کنیکشن کے متعلق کوئی دیگر بقایاجات واجب الادا نہ ہو۔

Address

Gujranwala

Telephone

+923016603582

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Electricity Incorrect Bill & Meter Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category