Rehman Law Asoociates

Rehman Law Asoociates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rehman Law Asoociates, Lawyer & Law Firm, 99-Allama Iqbal Law Chambers District Courts, Faisalabad.

25/04/2024

چور
سپاہی

15/02/2022
سوال: میں نے بینک سے رقم ادھار لی تھی۔ کسی وجہ سے اب واپس نہیں کر پا رہا۔ بینک عملہ ہراساں کرتا ہے۔ فون کالز کرتے ہیں۔ ب...
01/12/2021

سوال: میں نے بینک سے رقم ادھار لی تھی۔ کسی وجہ سے اب واپس نہیں کر پا رہا۔ بینک عملہ ہراساں کرتا ہے۔ فون کالز کرتے ہیں۔ بدتمیزی کرتے ہیں۔ گھر آ کر اہل علاقہ کے سامنے انسلٹ کرتے ہیں۔ دھمکیاں دیتے ہیں۔ حالات بہت تنگ ہیں۔ کبھی دل کرتا ہے روز کی اس بے عزتی سے بچنے کیلئے خود کشی کر لوں۔ کیا کروں؟
جواب: اس موضوع پر میں پہلے بھی کئی بار بات کر چکا ہوں۔ بینک آفیشلز کو ایسا کوئی اختیار نہیں کہ کسٹمر کو اس طرح ہراساں کریں۔
پہلی بات یہ کہ اگر قرض لیا ہے تو اسے واپس لوٹانا ذمہ داری ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص قرض واپس نہیں کر پاتا تو بینک عملہ اسے ہراساں نہیں کر سکتا۔ گھر آ کر دھمکا نہیں سکتا۔ بینک اپنے پیسے واپس لینے کیلئے پولیس کو انوالو نہیں کر سکتا۔ یہاں تک کہ اگر کسی شخص نے بینک کے پاس اپنا سکیورٹی چیک رکھوایا ہوا ہے تو بینک اس شخص کیخلاف روٹین کے مطابق چیک باؤنس ہونے کی پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 489 ایف کے تحت ایف آئی آر بھی درج نہیں کروا سکتا۔ بینک اپنے پیسے واپس لینے کیلئے صرف بینکنگ کورٹ میں کیس دائر کرنے کا مجاز ہے۔ جہاں روٹین کے مطابق کیس چلے گا۔
بینک آفیشلز کا براہ راست بار بار فون کرنا، بدتمیزی کرنا، ہراساں کرنا، گھر آ کر دھمکانا بذات خود ایک جرم ہے۔
آپ پیسے ضرور واپس کریں۔ لیکن اس طرح دھمکایا جائے تو سراسر غیر قانونی ہے۔ گھر آ کر انسلٹ کرتے ہیں تو 15 پر کال کریں۔ ان لوگوں کو پکڑ کر بٹھا لیں۔ پولیس آئے تو اس کے حوالے کریں۔ یاد رہے 15 پر کی جانے والی ہر کال کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ جرم قابل دست اندازی پولیس ہو تو پولیس اس پر کارروائی کرنے کی پابند ہے۔ گھر ا کر دھمکانا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔ فون پر دھمکیاں لگانا ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت جرم ہے۔ اپنی شکایت ریکارڈ پر لائیں۔ اس سے آپ کو ہراساں کیا جانا بند ہو گا۔ بینک اور عملہ قانون کے مطابق چلے گا۔
پوسٹ کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ آپ بینک سے لیا گیا قرضہ وغیرہ واپس نہ کریں۔ مقصد صرف یہ ہے کہ کوئی عام شہری قانون سے ماورا دھمکایا نہ جائے۔ تشدد نہ کیا جائے۔ جب قانون نے بینک کو قرض واپسی کا ایک راستہ دیا ہے تو ا س پر عمل ہو نہ کہ بدمعاشی۔
اپنے حقوق سے آگاہی رکھیے۔

28/12/2019

ایک انتہائی ضروری احتیاط👇👇👇
سال 2020 میں تاریخ لکھتے وقت ، ہمیں اس کی مکمل شکل میں لکھنا چاہئے ، جیسے
15.05.2020
اور
15.05.20
ہرگز مت لکھیں۔ کیونکہ کوئی بھی اسے اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی سال کے درمیان تبدیل کر سکتا ہے۔ اگر وہ 20 کے آگے 17 لکھ دے تو 2017 بن جائے گا اور اگر 19 لکھ دے تو 2019 بن جائے گا. زمین، پراپرٹی اور دیگر اہم دستاویزات میں ضاص طور پر اس چیز کا خیال رکھیں. اس بارے میں حد سے زیادہ محتاط رہیں۔ اسے کسی دستاویزات میں نہ لکھیں اور نہ ہی اسے قبول کریں. یہ مسئلہ صرف 2020 کے دوران برقرار رہے گا۔

01/04/2018

Court Timing from
Monday 2nd April 2018:
Saturday to Thursday:
8:00AM to 3:30PM
Friday:
8:00AM to 12:30PM

Secretary
DBA-FSD

11/02/2018

وہ کوئی عام عورت نا تھی ایک دبنگ خاتون اور انسانی حقوق کی علمبردار تھیں
عاصمہ جہانگیر اب اس دنیا میں نہیں رہیں

Address

99-Allama Iqbal Law Chambers District Courts
Faisalabad
EVENINGOFFICE25-KBVILLASSARGODHAROADFAISALABAD

Telephone

03009667654

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehman Law Asoociates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rehman Law Asoociates:

Share