31/12/2024
جب تک آپکے ہاتھ سے خیر بٹتی رہے گی تب تک آپکی راہ کی رکاوٹیں چھٹتی رہیں گی۔ اور خیر بانٹنا کوئی بڑے بڑے صدقہ خیرات کرنا نہیں ہے۔
بلکہ آپکے باعث کسی کے ہونٹوں پر مسکان آجانا بھی خیر ہے۔
آپ کسی کے ٹوٹے دل کا مرہم بن جائیں یہ بھی خیر ہے۔
کسی کو حوصلہ دینا اسکی ہمت بندھانا بھی خیر ہے۔
کسی کی زندگی میں کوئی ویلیو ایڈ کرنا بھی خیر ہے۔
اس لئے کوشیش کریں کے آپ تنقید کرنے والے نقص نکالنے والے اور اپنے لفظوں سے دل توڑنے والے نا بنیں۔
بلکہ آپ خیر بانٹے والے بنیں.
اللہ تعالیٰ ہم سب کے لیے آسانیاں عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین