12/05/2026
نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم برائے ٹیکس سال 2026۔
ایف بی آر نے ایس آر او 835(I)/2026 کے تحت ٹیکس سال 2026 کیلئے نیا انکم ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا ہے،
جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو سات دن کے اندر اعتراضات، تجاویز اور آراء جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔
نئے فارم میں پہلی بار ٹیکس دہندگان کی مالی سرگرمیوں کی مکمل ڈیجیٹل پروفائلنگ اور انٹیگریٹڈ کراس میچنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے،
جس کے تحت مختلف معلومات خودکار انداز میں ایک دوسرے سے منسلک ہو جائیں گی۔
اہم تبدیلیاں بمعہ متعلقہ قانونی دفعات:
تنخواہ دار افراد کی مکمل تفصیل
اب ملازمین کو اپنے ایمپلائر کا نام، NTN/STRN، تنخواہ اور کٹوتی شدہ ٹیکس کی تفصیل دینا ہوگی۔
متعلقہ دفعات:
سیکشن 149 — Salary Income Tax Deduction
سیکشن 114 — Filing of Return of Income
کرایہ کی آمدن کی پراپرٹی وائز تفصیل۔
ہر پراپرٹی کی الگ تفصیل دینا ہوگی، بشمول مقام، موصولہ کرایہ اور قابلِ کٹوتی اخراجات۔
متعلقہ دفعات:
سیکشن 15 — Income from Property
سیکشن 155 — Deductible Allowances
۔ Other Income کی ادارہ وار تفصیلات۔
بینک منافع، کمیشن، منافع جات یا دیگر آمدن کی مکمل سورس وائز تفصیل دینا ہوگی۔
متعلقہ دفعات:
سیکشن 39 — Other Sources
سیکشن 151 — Profit on Debt
سیکشن 150 — Dividend Income
زرعی آمدن کی زمین وار معلومات۔
زرعی زمین کی لوکیشن، کھیت نمبر اور آمدن کی تفصیل فراہم کرنا ہوگی۔
متعلقہ دفعات:
ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے تقاضے — سیکشن 116
وسائل و اخراجات کی مطابقت — سیکشن 111۔
ودہولڈنگ ٹیکس سسٹم کی خودکار تصدیق۔
اگر کوئی ٹیکس دہندہ کٹوتی شدہ ٹیکس ظاہر کرے گا تو سسٹم متعلقہ ودہولڈنگ ایجنٹ کے ریکارڈ سے فوری کراس میچ کرے گا۔
متعلقہ دفعات:
سیکشن 165 — Statements
سیکشن 168 — Credit for Tax Collected/Deducted
بزنس ٹرانزیکشنز کی مکمل مانیٹرنگ۔
کاروباری ادائیگیوں اور وصولیوں کے ساتھ یہ بھی ظاہر کرنا ہوگا کہ کس ٹرانزیکشن پر کتنا ٹیکس کاٹا گیا۔
متعلقہ دفعات:
سیکشن 153 — Payments for Goods & Services
سیکشن 161 — Failure to Collect or Deduct Tax
اہم قانونی اثرات:
اگر کسی کمپنی نے ملازمین یا وینڈرز سے لازمی ٹیکس کٹوتی نہیں کی ہوگی تو انٹیگریٹڈ سسٹم خودکار طور پر نشاندہی کرے گا، جس کے بعد ایف بی آر سیکشن 161 کے تحت عدم کٹوتی شدہ ٹیکس کمپنی سے وصول کر سکتا ہے۔
اسی طرح اگر ملازم اپنی ریٹرن میں تنخواہ ظاہر کر دے مگر ایمپلائر نے ٹیکس جمع نہ کرایا ہو تو ذمہ داری بنیادی طور پر ایمپلائر پر عائد ہوگی۔
ریفنڈ سسٹم میں انقلابی تبدیلی۔
اب ایک مرکزی بینک اکاؤنٹ ریفنڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا، اور ودہولڈنگ ثبوت مکمل ہونے پر ریفنڈ خودکار طریقے سے جاری ہو سکے گا۔
متعلقہ دفعات:
سیکشن 170 — Refunds
مجوزہ فارم کی قانونی حیثیت۔
یہ فارم فی الحال Draft Stage پر ہے۔ سات روزہ مشاورتی مدت کے بعد بزنس چیمبرز، ٹیکس بارز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں اس میں تبدیلی ممکن ہے، جبکہ حتمی منظوری فنانس ایکٹ 2026 کے ساتھ متوقع ہے۔
احتیاطی مشورے برائے ٹیکس سال 2026
✔️ ملازمین اپنے ایمپلائر سے ٹیکس کٹوتی کی تصدیق ضرور کریں۔
✔️ بزنس ادارے تمام ودہولڈنگ ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں۔
✔️ بینکنگ ٹرانزیکشنز اور نان بزنس رقوم کی درست درجہ بندی انتہائی ضروری ہوگی۔
✔️ اس سال ریٹرن فائلنگ کیلئے زیادہ وقت، مہارت اور دستاویزی تیاری درکار ہوگی۔
ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے مئی میں فارم جاری کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ٹیکس فائلنگ کا آغاز یکم جولائی سے متوقع ہے تاکہ کنسلٹنٹس کو مکمل نوّے دن دستیاب رہیں۔
RAZA Law Associates