28/06/2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر ایک بار پھر عوام دشمن پالیسی کا ثبوت دیا ہے۔ جب عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوتا ہے تو یہاں فوراً قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، لیکن جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے بجائے آئل کمپنیوں کو پہنچایا جاتا ہے۔ یہ دوہرا معیار ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے بجائے فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کرے۔