Pak Legal Consultants

Pak Legal Consultants Income Tax, Sales Tax (FBR & PRA) Civil, Criminal & Family Laws Consultant (Online & Onsite) Income Tax (NTN) Civil, Criminal & Family Law Consultant

Lahore High Court Lahore--- Additional District and Session Judges Exam 2025 Written Result
28/04/2026

Lahore High Court Lahore--- Additional District and Session Judges Exam 2025 Written Result


ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھپہلا ب فارم تصویر کے بغیر بنے گا جس کی میعاد تین سال کی عمر تک ہو گی...
28/04/2026

ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
پہلا ب فارم تصویر کے بغیر بنے گا جس کی میعاد تین سال کی عمر تک ہو گی۔ اس کے بعد تصویر والا ب فارم بنے گا جو بچے کی عمر دس سال ہونے تک موثر رہے گا۔ عمر دس سال سے زیادہ ہونے پر ب فارم دوبارہ بنے گا جس کے لئے بچے کی تصویر، آئرس اور فنگرپرنٹس لئے جائیں گے اور اس کی میعاد اٹھارہ سال کی عمر تک ہو گی۔
والدین بچے کی پیدائش پر ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور نادرا سے ب فارم بنوائیں۔
میعاد ختم ہونے پر بروقت نیا ب فارم بنوانے کے لئے بچے کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا
پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے ب فارم بنوائیں

سعودی لیبر لا – آرٹیکل 40 (اہم معلومات)کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب میں ملازم سے کن اخراجات لینا غیر قانونی ہے؟📌 آرٹیکل...
27/04/2026

سعودی لیبر لا – آرٹیکل 40 (اہم معلومات)

کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب میں ملازم سے کن اخراجات لینا غیر قانونی ہے؟

📌 آرٹیکل 40 کے مطابق:

✅ بھرتی کا مکمل خرچ آجر ادا کرے گا
✅ اقامہ اور ورک پرمٹ فیس آجر کی ذمہ داری ہے
✅ میڈیکل انشورنس بھی کمپنی فراہم کرے گی
✅ ملازم کو سعودی عرب لانے کا خرچ آجر دے گا
✅ کنٹریکٹ ختم ہونے پر واپسی ٹکٹ بھی آجر دے گا

⚠️ اہم بات:
❌ کمپنی ملازم سے یہ اخراجات واپس نہیں لے سکتی
❌ تنخواہ سے کٹوتی بھی نہیں کی جا سکتی

🎯 سادہ الفاظ میں:
ملازم پر کوئی مالی بوجھ ڈالنا قانون کے خلاف ہے — تمام بنیادی اخراجات کمپنی کی ذمہ داری ہیں۔

کیا سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو انصاف نہیں ملتا؟

اکثر دوست یہ سوال کرتے ہیں کہ "اجنبی ہونے کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملتا" — لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔

📌 سچ کیا ہے؟
اگر آپ لیبر لا کے مطابق حق پر ہیں تو آپ اپنا کیس لیبر کورٹ میں جا کر لڑ سکتے ہیں — اور انصاف حاصل کر سکتے ہیں۔

✅ کامیابی کے لیے ضروری چیزیں:
🔹 آپ کے پاس ایمپلائمنٹ ایگریمنٹ (Contract) ہونا چاہیے
🔹 آپ کے پاس مضبوط ثبوت (Proof) ہونا چاہیے
🔹 جیسے: سیلری ریکارڈ، میسجز، ای میلز یا گواہ

⚖️ اہم بات:
اگر آپ کے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں، تو فیصلہ لازمی آپ کے حق میں ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

🧠 یاد رکھیں:
قانون سب کے لیے برابر ہے — چاہے آپ مقامی ہوں یا غیر ملکی۔
صحیح معلومات اور ثبوت کے ساتھ آپ اپنا حق حاصل کر سکتے ہیں۔

📢 اس معلومات کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں تاکہ ہر ورکر اپنے حقوق سے آگاہ ہو۔

زمین کے ریکارڈ اور قبضے کا تضاد ختم کریں – اب "اشتراکِ کھاتہ" ہوا آسان! 📢کیا آپ کی زمین کی ملکیت ایک کھاتہ میں ہے اور قب...
27/04/2026

زمین کے ریکارڈ اور قبضے کا تضاد ختم کریں – اب "اشتراکِ کھاتہ" ہوا آسان! 📢
کیا آپ کی زمین کی ملکیت ایک کھاتہ میں ہے اور قبضہ کسی دوسرے میں؟
کیا زبانی تبادلوں، پرانے لین دین یا غیر واضح تقسیم کی وجہ سے آپ کا ریکارڈ الجھ چکا ہے؟
پنجاب حکومت نے زمین کے تنازعات کم کرنے اور تقسیمِ اراضی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے "اشتراک" پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ ان تمام مالکان کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی زمین کا انتقال، حد بندی اور نقشہ درست کروانا چاہتے ہیں۔
اشتراک (Merger) کیا ہے؟ 🤔
جب دو یا دو سے زائد مشترکہ کھاتہ جات کو قانونی طور پر ملا کر ایک ہی کھاتہ بنا دیا جائے، تو اسے "اشتراک" کہا جاتا ہے۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟ ✅
🔹 قبضہ اور ملکیت کا ملاپ
اگر آپ کا قبضہ ایک جگہ ہے اور ملکیت کسی دوسرے کھاتہ میں درج ہے، تو اشتراک کے ذریعے ان تمام کھاتوں کو یکجا کر کے ملکیت اور قبضہ ایک ہی جگہ لایا جا سکتا ہے۔
🔹 تقسیم میں آسانی
پلس (PULSE) پراجیکٹ کے تحت تقسیمِ اراضی کے دوران جو رکاوٹیں پیدا ہوتی تھیں، اشتراک کے بعد وہ کافی حد تک ختم ہو جاتی ہیں اور ہر مالک کا الگ "ونڈا" (کھاتہ) بنانا آسان ہو جاتا ہے۔
🔹 تنازعات کا خاتمہ
جب ریکارڈ اور موقع کی صورتحال ایک جیسی ہو جائے تو مستقبل کے قانونی جھگڑوں، قبضہ تنازعات اور خاندانی اختلافات کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔
اشتراک کروانے کا طریقہ کار ⚖️
✔ متعلقہ کھاتہ جات کے کم از کم 51 فیصد مالکان کی رضامندی ضروری ہے۔
✔ ایک وکیل کے ذریعے ڈپٹی کمشنر (DC) کو اشتراک کی منظوری کے لیے درخواست دی جاتی ہے۔
✔ ڈپٹی کمشنر فریقین کو سننے کے بعد قانونی طور پر اشتراک کی منظوری دیتے ہیں۔
اپنی زمین کے ریکارڈ کو شفاف بنائیں، تقسیمِ اراضی مکمل کروائیں، اور اپنی ملکیت کو قانونی تحفظ فراہم کریں۔

سعودی عرب ورک ویزا میڈیکل — فائنل فیل ہونے والی بیماریاںیہ لسٹ Gulf Health Council کے منظور شدہ میڈیکل رولز کے مطابق ہے،...
27/04/2026

سعودی عرب ورک ویزا میڈیکل — فائنل فیل ہونے والی بیماریاں

یہ لسٹ Gulf Health Council کے منظور شدہ میڈیکل رولز کے مطابق ہے، جن بیماریوں میں عام طور پر Direct Unfit (میڈیکل فیل) کر دیا جاتا ہے۔

❌ وہ بیماریاں جن میں ویزا نہیں لگتا

🦠 متعدی (Infectious Diseases)
• HIV/AIDS
• Tuberculosis (Active TB = ہمیشہ فیل)
• Hepatitis B (خاص طور پر Active حالت)
• Hepatitis C

🧠 ذہنی بیماریاں (Severe Mental Disorders)
• شدید ذہنی امراض
• Schizophrenia
• ایسے مریض جو خود یا دوسروں کے لیے خطرہ ہوں

💉 منشیات (Drug Abuse)
• نشہ آور اشیاء کا استعمال (Drug Addiction)
• میڈیکل ٹیسٹ میں Drug Screen Positive آنا

⚠️ دیگر سنگین کیسز
• شدید اور Uncontrolled Chronic Diseases (ڈاکٹر کی رپورٹ پر منحصر)
• بعض خطرناک متعدی جلدی بیماریاں

⚠️ اہم باتیں
• Active TB = ہمیشہ فیل
• HIV = ہمیشہ فیل
• Hepatitis B / C = زیادہ تر کیسز میں فیل (خاص طور پر Active حالت میں)
• ذہنی بیماری = severity پر depend کرتی ہے
• Drug test positive = سیدھا فیل

📌 نوٹ: ہر کیس کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ اور GCC گائیڈ لائنز کے مطابق کیا جاتا ہے۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اب آسان! مرحلہ وار شفاف عمل کے ذریعے اپنی زمین کی قانونی ملکیت کو محفوظ بنائیں اور جدید ...
27/04/2026

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اب آسان! مرحلہ وار شفاف عمل کے ذریعے اپنی زمین کی قانونی ملکیت کو محفوظ بنائیں اور جدید سسٹم کے ساتھ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔

پروٹیکٹر رجسٹریشنلازمی ضرورتبیرون ملک کسی بھی قسم کی ملازمت کی صورت میں پروٹیکٹر کروانا لازمی ہے۔ اگر آپ سٹوڈنٹ ویزے، وز...
26/04/2026

پروٹیکٹر رجسٹریشن
لازمی ضرورت
بیرون ملک کسی بھی قسم کی ملازمت کی صورت میں پروٹیکٹر کروانا لازمی ہے۔ اگر آپ سٹوڈنٹ ویزے، وزٹ ویزے یا کسی بھی ویزے پر بیرون ملک جاتے ہیں اور وہاں آپ کو ورک ویزہ ملتا ہے تو ایسی صورت میں آپ جب بھی پاکستان آئیں تو پروٹیکٹر کروانا لازمی ہے ورنہ آپ کو پاکستان سے روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر روک لیا جائے گا جس سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پروٹیکٹر رجسٹریشن کے فوائد
انشورنس کورج
پانچ سال کے لیے دس لاکھ روپے کی انشورنس ہو جاتی ہے جو پروٹیکٹر کے لیے جمع کرائی گئی فیس میں شامل ہوتی ہے۔ خدا نخواستہ وفات کی صورت میں نامزد وارث کو دس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ معذوری کی صورت میں معذوری کی نوعیت کے مطابق دس لاکھ روپے تک کی امداد دی جاتی ہے۔ پانچ سال سے زائد بیرون ملک ملازمت پر آپ اس انشورنس کی مزید پانچ سال کے لیے تجدید (renewal) بھی کروا سکتے ہیں جس کا کل خرچ صرف 2500 روپے ہے۔

اضافی مالی امداد
وفات کی صورت میں اس انشورنس کی رقم کے علاوہ او-پی-ایف بھی چار لاکھ روپے ادا کرتی ہے جبکہ معذوری کی صورت میں بھی او-پی-ایف مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

او-پی-ایف کی رکنیت
آپ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او-پی-ایف) کے ممبر بن جاتے ہیں اور ان کی مختلف ویلفیئر سکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کی تفصیل ان کی ویب سائٹ (www.opf.org.pk) پر موجود ہے۔

ملازمت کے معاہدے کا قانونی تحفظ
اگر آپ ملازمت کسی ریکروٹنگ ایجنسی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں تو ریکروٹنگ ایجنسی اور آپ کے درمیان ہونے والے ملازمت کے معاہدے (جاب ایگریمنٹ) کو رجسٹر کیا جاتا ہے۔ اس کی تمام تفصیلات جیسے تنخواہ اور دیگر مراعات، مدتِ ملازمت، کھانا، رہائش، میڈیکل، کام کا دورانیہ وغیرہ ایک رجسٹریشن نمبر کے تحت درج ہو جاتی ہیں اور اس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ریکروٹنگ ایجنسی یا ایمپلائر کے خلاف قانونی کاروائی کی جاتی ہے۔

ڈیرہ غازیخان گزشتہ رات  علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والی  سول جج صاحبہ  عدم توجہ کے باعث انتقال کرگئ...
26/04/2026

ڈیرہ غازیخان گزشتہ رات علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والی سول جج صاحبہ عدم توجہ کے باعث انتقال کرگئ اس سلسلہ میں ڈاکٹر خالد ملک کی سربراہی میں 03 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے جو 12 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی

پنجاب کے شہریوں کے لیے ضروری اطلاع!پنجاب لینڈ ریکارڈزاتھارٹی کی جانب سے یکم مئی سے ساہیوال، یکم جون سے لودھراں اور حافظ ...
25/04/2026

پنجاب کے شہریوں کے لیے ضروری اطلاع!
پنجاب لینڈ ریکارڈزاتھارٹی کی جانب سے یکم مئی سے ساہیوال، یکم جون سے لودھراں اور حافظ آباد اور پھر یکم جولائی سے صوبہ بھر میں زمین کی خرید و فروخت کے لیے اب "گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ" لازمی قرار
⚠️ یاد رکھیں! اس سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی بھی قسم کی جائیداد کی فروخت یا بیع نامہ اب قانونی طور پر کارآمد نہیں ہوگا۔
آج ہی اپنا سرٹیفیکیٹ بنوائیں اور اپنی جائیداد کو محفوظ بنائیں!
www.punjab-zameen.gov.pk
www.pulse.gop.pk

The Establishment of Special Court (Overseas Pakistanis Property) Act, 2024
25/04/2026

The Establishment of Special Court (Overseas Pakistanis Property) Act, 2024

بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ کیلئے فارم A لازمی فل کریں ساتھ والد والدہ کے شناختی کارڈ اور بچوں کے ویکسینیشن کارڈز یا ہسپتال س...
25/04/2026

بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ کیلئے فارم A لازمی فل کریں ساتھ والد والدہ کے شناختی کارڈ اور بچوں کے ویکسینیشن کارڈز یا ہسپتال سے جاری کردہ بچے کا پیدائشی کارڈز اور جس بچے کا برتھ سرٹیفیکیٹ بنا رہے ہیں اس کی 2 عدد تصاویر اپلوڈ کریں پھر بھی یونین کونسل سیکرٹری 7سے 15 دن میں برتھ سرٹیفکیٹس جاری نہ کرے تو سی ایم پورٹل پر کمپلینٹ درج کروائیں سیکرٹری یونین کونسل اور اے ڈی ایل جی کے خلاف.

Address

District Courts Road
Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+923332316666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Legal Consultants posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Legal Consultants:

Share