29/07/2022
جس دن سے سیلاب آیا ہے اس دن سے آج کی رات تک یہ شخص سیلاب زدگان کے درمیان موجود ہے ۔۔
ذاتی مشنری ذاتی وسائل کے ساتھ سیلاب زدگان کی امداد کرنے والا مسیحا ۔
تنقید کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لیجئے گا ایسی آفت مسائل سے حکومت بھی تمام وسائل کے باوجود پوری طرح نہیں نمٹ سکتی لیکن یہ شخص ڈٹا ہوا ہے اور کھڑا ہے ۔
متاثرین میں کھانا راشن ٹینٹ گھروں کا ملبہ صاف کرنے پانی نکالنے کے لیے آلات بسترے تمام ضروریات زندگی فراہم کرنے میں کوشاں
اللہ تعالی جزائے خیر دے ۔
میں تو یہ کہتا ہوں جو سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے یا ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے جھوٹے منہ ہی سہی ایک ہمدردی کا جملہ بول دے اس کی بھی قدر کرنی چاہیے ۔۔۔
لیکن یہ بوڑھا شخص بس یہی کہوں گا آفرین ہے ۔
آپ بھائیوں بچوں سے بھی درخواست ہے آپ اگر کچھ نہیں کر سکتے مشکل کا شکار اپنے بھائیوں کی آسانی اور اس مشکل گھڑی سے نجات کے لئے دعا ضرور کر سکتے ہیں ۔۔
سلامت رہیں 🤲