30/08/2026
Evening office
میں موجود ایک پودے پر ایک مادہ اور نر بلبل نے اپنا گھونسلہ بنا لیا۔ اب ان کے تین ننھے بچے بھی اسی گھونسلے میں ہیں۔ دونوں بلبلیں باری باری اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے وہاں موجود رہتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب اتنے مانوس ہو چکے ہیں کہ شام کے وقت چیمبر میں خاصا رش ہوتا ہے، کلائنٹس آتے ہیں، جاتے ہیں، مگر یہ ننھے مہمان بڑے اعتماد اور اطمینان سے وہیں بیٹھے رہتے ہیں۔
ان کی معصوم موجودگی اور اپنے بچوں کے لیے محبت دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے مصروف دفتری ماحول میں فطرت نے اپنا ایک چھوٹا سا حسین گوشہ آباد کر دیا ہو۔ 🌿❤️🐦
واقعی، فطرت کے یہ مسحور کن رنگ انسان کو چند لمحوں کے لیے دنیا کی مصروفیات سے نکال کر ایک عجیب سی خوشی اور سکون عطا کرتے ہیں