26/08/2026
🕊️ انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ بازیدخیل نیوز اپنے قارئین کو اطلاع دیتا ہے کہ ہمارے محترم دوست عقل سلیم، احمد سلیم کے بھائی اور نائب چیئرمین نیک سلیم کے کزن، رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم نہایت خوش اخلاق، مخلص، ملنسار اور نیک سیرت انسان تھے۔ ان کی کم عمری میں اچانک وفات پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام احباب گہرے صدمے اور غم میں مبتلا ہیں۔ بے شک موت کا وقت مقرر ہے اور ہر ذی روح نے اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2:30 بجے بازیدخیل شہیدان قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
تمام دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم عقل سلیم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین و عزیز و اقارب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
منجانب: بازیدخیل نیوز