17/11/2025
⚖️
نکاح نامہ میں حق مہر 7 تولہ سونا یا اس کا متبادل 1 لاکھ روپے درج تھا۔شادی کے وقت سونا دیا گیا لیکن بعد میں واپس لے لیا گیا
مقدمے میں عدالت نے 7 تولہ سونا یا 1 لاکھ روپے دینے کی ڈگری جاری کی۔
ڈگری ہولڈر نے Ex*****on Proceedings میں مارکیٹ ریٹ پر سونا لینے کی درخواست دی ایپلیٹ کورٹ نے کہا کہ صرف 1 لاکھ روپے ملیں گے، لیکن ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ:
اصل حق مہر 7 تولہ سونا ہے، جو مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے۔
“Alternate Value”
(متبادل قیمت) کا اختیار صرف Decree Holder کے پاس ہے۔
ڈگری ہولڈر کو مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ وہ پرانی مقررہ قیمت (1 لاکھ روپے) قبول کرے۔سونے کی ملکیت اور اس کی بڑھتی ہوئی قدر (Appreciation) کا حق بھی عورت کو حاصل ہے۔
2025 CLC 1048