Sheraz Jammuana

Sheraz Jammuana Sheraz Jammuana, a Korean-Pakistani vlogger. Find out more at youtube.com/sherazjammuana

22/03/2026

آج آپ کو دکھاتے ہیں کوریا کے ایک چوہدری صاحب یا وڈیرے کی حویلی، جو آج سے 50 یا 70 سال پہلے تک کسی زمانے میں آباد رہی ہوگی لیکن آج اس گھر میں کوئی نہی، اور حکومت نے اس گھر کو آباد کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔
کوریا میں بھی آج سے 50 سال پہلے تک پاکستان جیسے ہی extended family والا نظام تھا، جس میں دادا دادی، چاچے تائے، اور ان کے بچے سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے ۔ پھر جیسے جیسے کوریا ترقی کرتا گیا، extended family والا نظام nuclear family میں تبدیل ہو گیا۔

عید مبارک 😊
21/03/2026

عید مبارک 😊

17/03/2026

کوریا میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے افطاری کی تیاری۔۔
ہم، کوریا کے شہر Gwangju میں رہنے والے مسلمان، رمضان میں ہر ہفتہ اور اتوار کے روز، اور باقی پورا سال مہینے میں ایک بار ایسے کھانا بناتے ہیں جس میں سب لوگوں کو کھلی دعوت دی جاتی ہے۔
کبھی سٹوڈنٹ، کبھی ورکر، کبھی بزنس کمیونٹی، کبھی پاکستانی، کبھی ازبکستانی، اور کبھی اور ممالک کے مسلمان لوگ، سب اپنی اپنی باری سے اس اتحاد امت کے انتظام میں حصہ لیتے ہیں۔

15/03/2026

یہ میرے ایک عزیز دوست، ڈاکٹر اشفاق کے والد ہیں جو کوریا 🇰🇷 میں تقریبا ایک مہینہ گزارنے کے بعد آج واپس جا رہے ہیں۔
سنتے ہیں ان کے زندگی کے تجزیے میں سے کچھ نصیحت کے بول ۔۔۔۔
#ᴛʀᴀᴠᴇʟᴋᴏʀᴇᴀ

08/03/2026

Seoul Central Mosque
کوریا میں مسلمانوں کی تعداد بہت کم ہے، تقریبا کم آبادی کا تقریبا 0•4%، تقریبا 2 لاکھ، جبکہ سنہ 2000 تک یہ تعداد محض 1 لاکھ تھی۔
اس کم تعداد کے باوجود آج کوریا میں آپ کو ہر شہر میں مسجد ملے کی، جہاں وہاں کے رہائشی مسلمان مل کر، فرقہ واریت کو سائیڈ پر پھینک کے، ایک ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور مسجد کے مالی امور کو سنبھالتے ہیں۔ حنفی، مالکی، شافعی، ہنبلی، اہل تشیع، دیوبندی، بریلوی، وہابی، وغیرہ، سب ایک ساتھ، کسی بھی امام کے پیچھے، اگر کوئی باقاعدہ امام نا ہو تو آپس میں اپنے میں سے ایک کو امام بناتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ یہی اتحادامت ہے جس کی آج کے دور میں مسلمانوں کو ضرورت ہے۔

01/03/2026

چھوٹے بھائی صائم کی گریجویشن۔
یہ ایک طویل سفر کی منزل ہے، اللہ بھائ بھائ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے--- آمین 😊
🎓

22/02/2026

جنوبی کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں تقریباً 36 فیصد گھرانے ایسے ہیں جن میں صرف ایک فرد رہتا ہے۔
اسی طرح تقريباً 55 فیصد لوگ اپارٹمنٹ یا فلیٹس میں رہتے ہیں، جبکہ باقی لوگ علیحدہ مکانات یا دیگر رہائشی اقسام میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ لوگ اپس میں کٹ کر اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں، اولاد والدین سے الگ، بہن بھائ ایک دوسرے سے دور، چاچے مامے اور باقی برادری کا تو تقریبا کوئی رواج ہی نہی رہا۔۔
ایسے میں غیر ملکی افراد بھی کوریا میں الگ رہائش اختیار کرتے ہیں، مطب ایک گھر میں ایک بندا۔

19/02/2026

کوریا میں بہت سے پاکستانی اور جنوبی ایشیائی ہوٹل ہیں، لیکن خالص پاکستانی ہوٹل ڈھونڈنا بہت مشکل ہے کیونکہ 90% ہوٹلوں میں انڈین شیف ہوتے ہیں جن کے خانوں کا ذائقہ پاکستانی ذائقوں سے بہت مختلف ہے۔۔
آج آپ کو خالص پاکستانی ریسٹورنٹ کی سیر کرواتے ہیں اور آپ کو دیکھتے ہیں کہ کوریا میں ان کھانوں کے کیا ریٹ ہیں۔۔۔
🇵🇰 🇰🇷

15/02/2026

کوریا 🇰🇷 میرے اور میرے جیسے بہت سے ایسے لوگوں کا دوسرا یا پہلا گھر ہے جو اپنے وطن چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔
ایسے میں جب ہم وطن یا ہم مذہب بھائ ملتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔۔
آج آپ کو ملاتے ہیں اپنے ازبکستانی اور ہم وطن دوستوں سے۔۔۔
ہمارے بھائی سراج الدین سے، جنہوں نے ہمیں پاکستان میں اپنے مہمان نوازی کا شرف بخشا، ان کے ساتھ ہی ہمارے دوسرے دوست، سکندر، اسد، اور عبدالجلال سے۔۔۔۔
🇰🇷❤️ 🇺🇿

10/02/2026

کوریا کا ایک خوبصورت اور تاریخ شہر، جونجو کا ایک پرانا اور خوبصورت گاؤں "حنوک" ۔
حنوک گاؤں کی تاریخ اس وقت شروع ہوتی ہے، جب چودھویں صدی کوریا میں Jeosun بادشاہت کی شروعات ہوئ تھی، اور 1910 میں جب کوریا پر جاپان کا قبضہ ہو گیا تھا۔
جاپان نے اس شہر اور کوریا کی پرانی روایات کو ختم کرنے کے لئے اتنا ہی زور لگایا، جتنا ہندوستان میں انگیز نے 1857 کی جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں کو ختم کرنے کے لئے زور لگایا۔
لیکن آج بھی کوریا کا یہ پرانا حنوک گاؤں اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ سب کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
اور پرانے اور متحد کوریا کے لباس، خانے، اور روایات کی عکاسی کرتا ہے۔
🇰🇷

01/01/2026

Korean style newyear celebration 🇰🇷

17/09/2024

عیدمیلادالنبیﷺ مبارک 💐❤️

Address

광주
Gwangju
61448

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheraz Jammuana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheraz Jammuana:

Share