Hapling hand poultry azad kashmir and pakistan

Hapling hand poultry azad kashmir and pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hapling hand poultry azad kashmir and pakistan, Legal, Baghdad.

اکثر مقامات پر یہ سوال نظر آتا ہے کہ میری مرغی، مورنی، بطخ نے انڈے دینے شروع کیے ہیں یہ کب تک خراب نہیں ہوں گے؟  عرض کرت...
25/06/2021

اکثر مقامات پر یہ سوال نظر آتا ہے کہ میری مرغی، مورنی، بطخ نے انڈے دینے شروع کیے ہیں یہ کب تک خراب نہیں ہوں گے؟
عرض کرتا چلوں گرمی چاہے جتنی بھی ہو جب تک آپ نہیں چاہیں گے انڈے خراب نہیں ہوں گے.
فریج کے برف والے خانے کو نظر انداز کر کے صرف ٹھنڈک والے خانے میں انڈے اس طرح رکھے جائیں کہ آپس میں ٹکرانے یا ہلنے سے محفوظ ہوں.
یہاں بتاتا چلوں لوگ فریج سے انڈے نکال کر فورا" مرغی کے نیچے رکھ دیتے ہیں پھر ان انڈوں سے بچے نہیں نکلتے.
جب کہ فریج کے ٹھنڈے خانے میں رکھے انڈوں سے گارنٹی کے ساتھ چوزے نکلیں گے.
ہوتا یوں ہے جب فریج سے انڈے نکال کر فورا" ان پر مرغی بٹھا دی جاتی ہے تو فریج کی ٹھندک کی وجہ سے انڈے کے چھلکے اور اندر جھلی کے درمیان نمی آجاتی ہے جس کی وجہ سے انڈوں میں چوزے بننے کے بجاۓ وہ سب گندے ہو جاتے ہیں.
فریج سے انڈے نکال کر کم سے کم چوبیس گھنٹے تک کسی خشک جگہ رکھنے سے انڈے اور جھلی کے درمیان والی نمی ختم ہوجاتی ہے پھر چوبیس گھنٹے بعد مرغی ان انڈوں پر بٹھائ جاۓ تو شرطیہ بچے نکلیں گے.
علم وہ جو دوسروں کے فائدے کا سبب بنے، علم سینے میں لے کر قبر کی آغوش جا پہنچنے کا کیا فائدہ؟
03445958813

⁦❤️⁩⁦❤️⁩اسلام علیکم ⁦❤️⁩⁦❤️⁩میری آج کی پوسٹ بچے انڈوں میں مرنے کی وجوہات پہ ہے کہ ڈیڈ ان شیل کیوں ہوتے ہیں.ان میں سےکچھ ...
25/06/2021

⁦❤️⁩⁦❤️⁩اسلام علیکم ⁦❤️⁩⁦❤️⁩

میری آج کی پوسٹ بچے انڈوں میں مرنے کی وجوہات پہ ہے کہ ڈیڈ ان شیل کیوں ہوتے ہیں.

ان میں سےکچھ ٹاپک آج میں ڈسکس کروں گا۔

آپکو پتہ ہے کہ انڈے کے اوپر چھوٹے چھوٹے نقطے کیا ہوتے ہیں اور کیوں ہوتے ہیں اور کیا ہوتے ہیں وہ انکا کیا کام ہوتا ہے دراصل یہ نقطے نہیں یہ سوراخ ہوتے ہیں جو کہ انسانی آنکھ سے دیکھنا بہت مشکل ہے ان سے آکسیجن اندر جاتی ہے اور کاربن ڈائ آکسائیڈ باہر نکلتی ہے۔

آپکو ایک انڈے کا ڈھانچہ نظر آ رہا ہوگا اس میں کچھ لائینز ہیں براؤن رنگ کی لائین جو کہ انڈے کا چھلکا ہے جو کہ کیلشیم سے بنا ہوتا ہے اسکے ساتھ دو لائینز نیلے رنگ کی ہیں جو کہ ایک ان ممبرین ہے اور ایک آؤٹ ممبرین ہے جب بھی آپ انڈہ ابال کے چھیلیں گے تو وہی لائینز پردے کی شکل میں آپکو ملیں گی یہ اصل میں انڈے کو پروٹیکٹ کرتے ہیں بیکٹیریا انفیکشن اور ایسی چیزوں سے اور اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ انڈے میں ایک مخصوص جگہ ہوتی ہے جہاں پہ کچھ نہیں ہوتا صرف خالی ہوتی دراصل میں وہ ہوا کی جگہ ہوتی ہےاسکا کیا رول وہ آگے جا کے اسکا بھی ذکر ہوگا۔

جو انڈے کے اندر لال رنگ کی مخصوص جگہ نظر آ رہی ہے اس میں میل کے سپرمز اندر جانے کی جگہ ہوتی ہے اور اندر جا کے بچہ بنتا ہے۔اوراکثر آپ جب بھی انڈہ فرائ کرنے لگو تو آپکو ایک چھوٹی سی لائین ٹیڑھی میڑھی نظر آئیگی زردی کیساتھ سفید رنگ کی اسے چلازے کہتے ہیں چھوٹی سی لئیر لائین ہوگی جو زردی کو روک کے رکھتی ہے۔ یہ تھا انڈے کے اندر کا سارا سسٹم یاد رہے یہ سسٹم ہر انڈے کے اندر شامل ہے چاہے کوئ بھی انڈہ ہو۔

1:ان بریڈنگ in breeding

ایک ہی خون کا جوڑا نہیں لگانا چاہیۓ جیسے کہ بہن بھائ کا ماں باپ کا بچوں کے ساتھ ایسا کوئ بھی جوڑا نہیں لگانا چاہیۓ اس سے ہوگا کیا کیونکہ پی ھے سے خون ایک ہی باپ کا آ رہا ہوتا ہے اور اس خون میں میں گرمی سردی اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بہت کم ہوگی اور یہ ایک گناہ کے بھی زمرے میں آتا ہے۔

2:میلنیوٹریشن Malnutrition

جو آپ سیڈ دے رہے ہو اس میں نیوٹریشن کی کمی ہے یا آپ صرف وہی سیڈ مکس دے رہے ہو ریگولر۔ آپ نے سافٹ فوڈ نہیں دیا کیلشیم کی کمی وٹامنز کی کمی نیوٹریشن کی کمی جو برڈ کی ریکوائرڈمنٹ ہوتی ہے وہ پوری نہیں ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ایمبریو (بچہ) نے بڑھنا ہوتا ہےیا تو اتنا کمزور ہوتا ہے کہ یا تو مر جاتا ہے یا ہیچ ہی نہیں ہو پاتا یا اسکی گروتھ ہی نہیں ہوتی اسکا حل یہی ہے آپکا سافٹ فوڈ اچھا ہو سبزیاں فروٹس ہوں دالیں ہوں جتنا ہو سکے اپنے برڈز کو اچھا سافٹ فوڈ دیں سبزیاں فروٹس دیں۔

3:ہیومیڈیٹیHumidity

جو کہ آئیڈیل ہے انڈہ ہیچ ہونے کیلیۓ 55 سے 65 ہے آپ کے پاس چیک کرنے کیلیۓ ایک میٹر ضرور ہو
آپ کوشش کریں کہ ہیومیڈیٹی مینٹین رکھیں ہوا کا کراس ضرور ہو ایک تو ہوا کے کراس سے آپکے برڈز بیمار کم ہونگے اور دوسری ہیومیڈیٹی اچھی رہے گی یاد رہے برڈ کو سردی گرمی کی ڈائریکٹ ہوا نہ لگے ویسے تو اللہ پاک نے برڈ کو اتنی عقل دی ہے کہ جب ہیومیڈیٹی کم ہونے لگتی ہے تو یا تو برڈز گرینری جن میں پالک لوسن میتھی وغیرہ اپنے باکس میں لے جاتے ہیں یا خود کو گیلا کر کے انڈوں کی ہیومیڈیٹی کنٹرول کر لیتے ہیں لیکن آپکی ذمہ داری ہے کہ ہیومیڈیٹی کنٹرول رکھیں تاکہ برڈز پہ ایکسٹرا بوجھ نہ بنے۔

4:باکس کے سائز sizes of boxes

یاد رہے کہ ہر برڈ کا ایک مخصوص سائیز ہوتا ہے باکس کیلیۓ باکس سائیز اگر زیادہ بڑا ہوگا تو انڈے دور دور تک بکھریں گے جو کہ فیمیل کیلیۓ سنبھالنا بہت مشکل ہوگا اگر باکس سائز چھوٹا ہوگا تو انڈے ایک دوسرے کے اوپر ہوں گے جو کہ ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہوگا تو ہر برڈ کے سائز کا باکس بنوائیں۔

5:نیسٹنگ میٹیریل کا گندا ہونا/چینج ہونا

اب ہوتا یہ ہے کہ ایک دفعہ فیمیل نے انڈے دیۓ بچے نکالے بچے سیلف ہو گۓ اب جو بچوں کی بیٹھیں ہونگی اس نیسٹنگ میٹیریل پر اس سے بیکٹیریا پیدا ہوا ہوتا ہے اور چھوٹے چھوٹے کیڑے پیدا ہوتے ہیں جو کہ انسانی آنکھ سے مشکل سے نظر آتے ہیں دوبارہ فیمیل انڈے دے دیتی ہے اسی نیسٹنگ میٹیریل پہ جب وہ ان انڈوں کو انکیوبیٹ کرنے کیلیۓ بیٹھتی ہے تو وہی بیکٹیریا انڈوں پہ اٹیک کرتا ہے جس سے انڈے کا بہت نقصان ہوتا ہے اور چھوٹے چھوٹے کیڑے فیمیل کو تنگ کرتے ہیں خارش کرتے ہیں جس سے فیمیل ان کمفرٹیبل محسوس کرتی ہے اور انڈے سہی سے انکیوبیٹ نہیں ہو پاتے ہر کلچ کے بعد نیسٹنگ میٹیریل نیا ہو مٹکیاں صاف کیں ہوں۔

6:کیلشیم کی مقدار کا بہت زیادہ ہونا.over dose of calcium

بعض اوقات ہم اپنے برڈز کو اتنا زیادہ کیلشیم دے دیتے ہیں کہ انڈے کا چھلکا اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ جب بچے نے انڈے سے باہر آنا ہوتا ہے تب اس سے وہ چھلکا ہی نہیں ٹوٹتا اور وہ بیچارہ انڈے کے اندر ہی مر جاتا ہے آپ اپنے برڈز کو بلکل نارمل کیلشیم دیں جتنا اسکی ریکوائرمنٹ ہو۔

7:بیکٹیریا یا وائرل انفیکشن

کیونکہ بڑے برڈز تو ایڈجسٹ کر لیتے ہیں کیونکہ ان میں اور انکے خون میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ ہر بیماری سے لڑ سکیں لیکن انڈے کے اندر ایمبریو(بچہ)بن رہا ہوتا ہے وہ کمزور ہے وہ اس کمزور ہونے کی وجہ سے بچہ مر جاتا ہے اسکو انفیکشن ہو جاتا ہے تو آپکو بریڈنگ سیزن سے پہلے آپ کو اپنے برڈز کو ڈوکسی سائیکلین کا کورس کروانا چاہیۓ 3 سے 5 دن تاکہ آپکے برڈز میں پہلے سے کوئ بیکٹیریل انفیکشن ہے تو وہ ختم ہو جاۓ۔

8:پہلے کلچ کے بچے اور نیو کلچ انڈے باکس میں

جو پہلے کلچ کے بچے ہونگے وہ بھی باکس میں اور جو فیمیل نۓ انڈے دے گی وہ بھی باکس میں تو ہوگا یہ بچے انڈوں کو ادھر ادھر کرنے سے اور بچوں کے ناخن سے انڈے ٹوٹ جائیں گے پنکچر ہو جائیں گے اور انڈے خراب ہونے کے بہت چانسسز ہونگے تو آپ پہلے سیلف بچے الگ کر لیں تاکہ انڈے محفوظ رہیں۔

9: چھوٹی عمر کے برڈ کو بریڈ پہ لگانا

یاد رہے ہر برڈ کے اڈلٹ ہونے کی ایک عمر ہے جب آپکا برڈ فل اڈلٹ ہو جاۓ تب اسکو بریڈ پہ لگایا جاۓاگر آپکا برڈ تھوڑی عمر کا ہوگا تو اسکے سپرمز کمزور ہونگے یا انکے جسم میں وہ چیز ہی نہیں ابھی آئ ہوگی جو آپ نکالنا چاہ رہے ہوں 😜😜
برڈ کی عمر پوری ہونے کے بعد ہی انکو بریڈ پہ لگائیں۔

10:ورزش اور بڑا کیج

اپنے برڈز کو بڑا کیج دیں تاکہ فلائ اچھی کرے جیسے ایک جم جانے والا اور ایک عام آدمی آپ خود اندازہ لگا لیں برڈ کو فلائ دیں تاکہ برڈ کی ہڈیاں مضبوط رہیں چھوٹے کیج میں ہم اپنے برڈز کورکھ کے انکو فلائ نہیں ملتی جس سے انکی ہڈیاں اور اندر کا سسٹم کمزور ہو جاتا ہے۔

11:کینڈلنگ کرتے وقت غلط ٹرک کا استعمال کرنا

ہم نے جب بھی اپنے برڈز کے انڈے چیک کرنے ہوتے ہیں ہم جھٹ سے باکس کھولتے ہیں جس سے ایک تو اچانک مادی پھڑ پھڑا کے باہر نکلتی ہے جس سے انڈے کا اچانک ٹمپرچر بدلتا ہے تو اندر بچہ مر جاتا ہے ہمیں چاہیۓ کہ جب بھی باکس کھولنے کی ضرورت ہو پہلے باکس کو آہستہ سے کھٹکھٹائیں تاکہ پرندہ ریڈی ہو جاۓ باہر نکلنے کیلیۓ اور دوسرا ہمارے ہاتھ بھی گندے ہوتے ہیں جس سے انڈے کے اندر بیکٹیریا چلا جاتا ہے اور تیسرا ہم اپنے موبائیل کی لائیٹ سے چیک کر رہے ہوتے ہیں اور اکثر ہمارے موبائل کا ڈیٹا کنکشن چل رہا ہوتا ہے یا وائ فائ چل رہا ہوتا ہے جو کہ بہت خطرناک ہی اور ان سے بچہ مر جاتا ہے تو آپ کوشش کریں کینڈلنگ لائیٹ خریدیں اور اسی سے انڈے چیک کیا کریں۔

12: انڈے کو دھونا

کبھی کبھار ہم تو بچوں سے بھی دو قدم آگے چلے جاتے ہیں🤣🤣🤣 وہ ٹب اور بالٹی میں اکثر ہمارے موبائل دھو رہے ہوتے ہیں اور ہم اپنے پرندوں کے انڈوں کو کہ یہ خراب ہوگۓ ہیں ان میں بیٹھ لگ گئ ہے تو سوچا دھو لیں 🤣🤣🤣🤣🤣
03445958813

مرغی کے انڈوں کے سائز کو متاثر کرنے والے عوامل :بہت سے عوامل ہیں جو مرغی کے  انڈوں کے سائز کو متاثر کرتے ہیں۔ ان عوامل م...
27/05/2021

مرغی کے انڈوں کے سائز کو متاثر کرنے والے عوامل :
بہت سے عوامل ہیں جو مرغی کے انڈوں کے سائز کو متاثر کرتے ہیں۔ ان عوامل میں شامل ہیں:
1. فیڈ:
اچھی اور متوازن فیڈ سے انڈے کا سائز بڑھتا ہے ۔ فیڈ کی کمی کی وجہ سے بھیی چھوٹے انڈے دئے جاتے ہیں۔
2 پانی:
انڈے کے بننے کے عمل میں پانی کی مقدار میں کمی کی وجہ سے پانی کی قلت بالآخر چھوٹے انڈے کا باعث بنتی ہے۔
3. مرغیوں کی عمر بھی انڈے کے سائز کو متاثر کرتی ہے ۔ چھوٹی عمر کی مرغیاں چھوٹے انڈے دیتی ہیں جبکہ عمر زیادہ ہونے کیساتھ انڈے کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے
4. فیڈ میں پروٹین کی سطح:
فیڈ میں اعلی پروٹین کی سطح بڑے انڈے دیتی ہے۔
5. درجہ حرارت:
زیادہ درجہ حرارت انڈوں کی پیداوار اور سائز کو کم کرتا ہے۔
6. لائٹنگ:
یہ ایک طریقہ ہے کسان کسان اسے غلط سمجھتے ہیں
۔ 17گھنٹے کی معیاری روشنی انڈے دینے والی مرغیوں کیلئے بہترین ہے۔
بہت زیادہ اور کم لائٹ بھی انڈے کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتا ہے۔۔۔
03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

  اکثر نیو شوقین اپنے مہنگے مہنگے اصیل پوٹا بند ہونے کی وجہ سے ضائع کر بیٹھتے ہیںوجوہات.  گندم کا دانہ کھانے کے بعد پانی...
20/05/2021


اکثر نیو شوقین اپنے مہنگے مہنگے اصیل پوٹا بند ہونے کی وجہ سے ضائع کر بیٹھتے ہیں
وجوہات. گندم کا دانہ کھانے کے بعد پانی پینا
اٹا کھانا یا اس جیسی کوئی اور چیز گوندھ کر دینا
لڑائی کروانے کے بعد مرغے کی صفائی نہ کرنا اور بلڈ کا اندر چلا جانا
اور اس طرح کی اور چند وجوہات کی وجہ سے یہ مسئلہ پیش آتا ہے
علاج. Oxidil 250mg انجکشن لیں اور اس میں Decadran مکس کر کے لگا دیں انشاء اللہ مرغے کا پوٹا کھل جائے گا
دوسرا علاج.
گڑ
اجوائن
میٹھا سوڈھا
لیں ان کو برابر مقدار میں پیس لیں چنے کے سائز کی 5 گولیاں بنا لیں ہر 5 گھنٹے کے بعد ایک گولی دیں دوسری گولی تب دیں جب پہلی کام نہ کرے جس گولی کے بعد پوٹ صاف ہو جائے اس کے بعد اور کوئی گولی نہیں دینی پوٹ کھل جائے تو ٹھیک ورنہ 5 سے زیادہ یہ گولیاں نہیں دینی
تیسرا علاج.
پوٹ کو الٹنا یا چمچی سے صاف کرنا
چوتھا علاج.
سرجری یعنی اگر اور کوئی راستہ نظر نہ آئے تو پوٹ کو بلیڈ سے کاٹ کر پوٹ کو صاف کیا جاتا ہے اور پھر سٹیچز لگا دیِے جاتے ہیں یہ کام ایک ایکسپرٹ ہی کر سکتا ہے
اپنا ایکسپیرئنس.
میں نے آج تک پوٹ بند کے جتنے بھی مرغوں کا علاج کیا ہے ان پے پہلا اور دوسرا طریقہ علاج استعمال کیا ہےیا دونوں علاج ایک مرغے پر بھی کیے ہیں اگر وہ علاج میں نے 50 مرغوں پر کیا ہے تو ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں جس کی پوٹ نہ کھلی ہو یا جس کی سرجری کرنی پڑی ہو اللہ کا شکر ہے بہت رزلٹ ہے باقی زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ایسے مرغے بھی کچھ ہوئے ہیں جن کی پوٹ تو کھل جاتی ہے پر اس وقت ان پر کوئی اور بیماری اٹیک کر جاتی ہے
03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

السلام علیکم  رانی کھیت ایک ظالم ترین بیماری ھے جو سب سے زیادہ پرندوں کا نقصان کرتی ھے۔ایک سال پہلے مجھے اس کا سامنا کرن...
17/05/2021

السلام علیکم
رانی کھیت ایک ظالم ترین بیماری ھے جو سب سے زیادہ پرندوں کا نقصان کرتی ھے۔
ایک سال پہلے مجھے اس کا سامنا کرنا پڑا مجھے ایک بزرگ نے نسخہ دیا ساتھ بتایا کے مئی سے ستمبر تک اس کا شدید حملہ ھوتا ھے آپ یہ چٹنی ٹائپ بنا پینسلین پاوڈر بنا کر رکھ سکتے ھیں پینسلین مکس کر کے سٹور نہیں کرنا
اب نسخے کی طرف آتے ھیں
1۔ نیم کے پتے (ناں ملنے کی صورت میں بکین یا تریک) 100 گرام
2۔ پودینہ 100 گرام
3۔ تھوم 8 جوئے
4۔ پینسلین 10 لاکھ انجیکشن
اب اوپر والی تین چیزیں گرینڈ کر کے پینسلین پاوڈر مکس کر دیں اور گولیاں چنے برابر بنا کر ھر گھنٹے بعد 6 خوراک دیں
آزمودہ ھے اور الحمد للہ مجھے فائدہ بھی ھوا اللہ آپ کے پرندوں کو بھی شفاء دے
📞📞📞03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

🐔  #لقوہ یا  #گردن کا  #مُڑنا ، وجوہات، علاج، احتیاط 🐔 #وجوہات:-* پروٹین کی کمی* کیلشئیم کی کمی* رانی کھیت کی ویکسین نہ ...
10/05/2021

🐔 #لقوہ یا #گردن کا #مُڑنا ، وجوہات، علاج، احتیاط 🐔
#وجوہات:-

* پروٹین کی کمی
* کیلشئیم کی کمی
* رانی کھیت کی ویکسین نہ کرنا
* پرندوں میں کمزوری
* خوراک کا مناسب شیڈول نہ رکھنا
* نمکیات کی کمی

#علاج:-

1- نیوروبیان (Neurobian) انجیکشن
2- ڈیکلوران (Decloran) انجیکشن

ان دونوں انجیکشن کو ایک شیشی میں مکس کریں، اور چار ماہ سے بڑے برڈ کو ایک سی سی کا تیسرا حصہ جبکہ اس سے چھوٹے عمر کے پرندے کو چوتھا حصہ لگائیں۔
تین دن تک اسی طرح لگائیں اسی مقدار میں

#احتیاط:-

* انجیکشن رات میں گرمی میں لگائیں
* انجیکشن کے بعد برڈ کو سب سے علیحدہ گرمی میں رکھیں
* باجرہ یا گرم تاثیر کی خوراک دیں

🙏 #دعاؤں کا #طلبگار 🙏

مزید معلومات کیلیئے ابھی رابطہ کریں۔
☎️ موبائل نمبر: 923445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

🌿🥬🧄 تمام پرندوں کی بریڈنگ کیلئے قدرتی نسخہ 🧄🥬🌿👈👈 آج کل لوگوں میں پرندے پالنے کا شوق بڑھ رہا ھے لوگ ان کو اپنے گھروں میں ...
10/05/2021

🌿🥬🧄 تمام پرندوں کی بریڈنگ کیلئے قدرتی نسخہ 🧄🥬🌿
👈👈 آج کل لوگوں میں پرندے پالنے کا شوق بڑھ رہا ھے لوگ ان کو اپنے گھروں میں شوقیہ اور کاروبار کے طور پے پال رہے ہیں اسی بڑھتے شوق کو دیکھ کر کچھ لوگ جو ہر فیلڈ میں ھوتے ھیں جعلسازی سے نئے شوقین کو لوٹتے ھیں کیونکہ جو نئے شوقین ھوتے ھیں جب برڈز خرید کے لاتے ہیں ابھی تجربہ نہیں ھوتا. انکو ماحول کیسا دینا ھے انکی بریڈ کی عمر پوری ھو چکی ھے کہ نہیں. بس وہ جلد سے جلد ان سے انڈے بچے لینا چاہتے ھیں پھر زیادہ تر یہی جلد باز لوگ ان جعلسازوں کا شکار بنتے ہیں جو کہ مارکیٹ میں کیلشم وٹامنز بریڈنگ فارمولے کے نام سے رنگ برنگے سیرپ سفوف خوبصورت لیبل لگا کر بیچتے ھیں جن سے کچھ حاصل نہیں ھوتا بلکہ یہ صرف پیسہ بٹورنے کا اک طریقہ ہے دوستو اس سے بچیں.

💥👈 آج میں آپکو ایسی قدرتی غذائیں بتاتا ہوں جن میں وہ تمام اجزاء شامل ھیں جو کسی بھی پرندے کی بریڈ کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔

🌿میتھی 🥬پالک 🧄لہسن

🌿 #میتھی:-
اس میں فاسفورس زنک نمکیات وٹامن کیلشم فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ھے.

🥬 #پالک:-
اسکےاستعمال سے انسانوں کے فائدے کا آپ نے اکثر ڈاکٹر حضرات سے سنا ھو گا کیونکہ اس میں تمام ضروری وٹامنز کے علاوہ کیلشم،زنک، فاسفورس، آئرن، پروٹین، میگنیشیم، پایا جاتا ھے.یہ برڈز کیلئے بھی اتنا ہی فائدہ مند ھے

🧄 #لہسن:-
برڈز میں انفرٹائلٹی (انڈوں سے بچے نہ نکلنا) کے مسلئہ کو ختم کرنے اور برڈز کو بریڈ پر لانے کیلئے کمال کا قدرتی آیٹم ھے۔

💥👈💥 یہ تینوں چیزیں ایک دن وقفہ سے دیں اچھی طرح دھو کر دیں تاکہ دھول مٹی کے ساتھ ذرعی ادویات کا اثر ختم ھو جائے۔

🙏 #دعاؤں #کا #منتظر🙏

مزید معلومات
☎️ موبائل نمبر: 03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

دیسی خوراک پہ مرغیاں پالنے والے حضرات متوجہ ہو  دانہ ہضم ہونے میں ٹائم لیتا ہے اس لئے نہ مرغیاں وزن اٹھائیں گی نہ ہی ریگ...
10/05/2021

دیسی خوراک پہ مرغیاں پالنے والے حضرات متوجہ ہو دانہ ہضم ہونے میں ٹائم لیتا ہے اس لئے نہ مرغیاں وزن اٹھائیں گی نہ ہی ریگولر انڈے دیں گیں ایک دن میری 50 مرغیوں نے صرف 5 انڈے دیے پھر میں نے انکو 13 نمبر فیڈ دی اور تھوڑی پالک تو اگلے 5 دن میں مجھے 26 انڈے روزانہ ملنے لگے تو سائنس اس میں یہ ہے کہ مرغیوں کو دل والی خوراک دیں جو جلد ہضم ہو اور انڈہ بن نے کے جانسس زیادہ ہوں نہ کے دانہ دیں جسے ہضم ہونے میں زیادہ ٹائم لگتا ہے اور انڈوں کی ایوریج بھی کم رہتی ہے۔03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

انڈے والی مرغیوں کی زکاۃسوالہمارے پاس 150 انڈے والی مرغیاں ہیں،  فی مرغی 500 روپے قیمت ہے، اس کے اوپر زکات ہوتی ہے کہ نہ...
08/05/2021

انڈے والی مرغیوں کی زکاۃ

سوال

ہمارے پاس 150 انڈے والی مرغیاں ہیں، فی مرغی 500 روپے قیمت ہے، اس کے اوپر زکات ہوتی ہے کہ نہیں؟

جواب
اگر آپ نے یہ مرغیاں بیچنے کے لیے خریدی ہیں تو اس کی کل قیمت 75000 بنتی ہے، آپ اپنے دیگر زکاۃ کے اثاثوں میں اس رقم کو شامل کرکے کل کا ڈھائی فیصد زکاۃ میں دیں گے۔

اور اگر انڈے بیچنے کے لیے رکھی ہیں تو مرغیوں میں زکاۃ نہیں ہے، بلکہ زکاۃ کا سال پورا ہونے پر جتنے انڈے موجود ہوں اور جو رقم انڈے بیچ کر کمائی ہو وہ موجود ہو، اور یہ (رقم اور انڈے) تنہا یا دیگر قابلِ زکاۃ اموال (سونا، چاندی، رقم، مالِ تجارت) کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جائے تو اس کو زکاۃ کے اثاثوں میں شمار کریں گے۔ 📞📞📞03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

السلام علیکم دوستو جیسا کہ  آپ جانتے ہیں کہ آج کل  پولٹری میں بیماریاں بہت عروج پر  ہیں تمام سپروائزر  اور فارمر حضرات س...
05/05/2021

السلام علیکم دوستو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج کل پولٹری میں بیماریاں بہت عروج پر ہیں تمام سپروائزر اور فارمر حضرات سے گزارش ہے کہ کسی ایسے شخص سے بیماری کی صورت میں کوئی مشورہ نہ لیں جو آپ کے چوزے کے بارے میں کچھ نہ جانتا ہو کہ شروع سے کیا بیماریاں چلیں اور ان میں کون کون سی میڈیسن لگی شروع سے آخر تک فیڈ کس طرح کھاتا رہا کتنے دن پہ کون سی بیماری آئی اور کون سی دوائی چلائی بھائی یہ سارے معاملات جو آپ کے چوزے کے بارے میں جانتا ہو اسی سے مشورہ لیں تاکہ وہ آپ کو صحیح طریقے سے گائیڈ کر سکے اور آپ بھی صحیح طریقے سے اپنے چوزے کی ٹریٹمنٹ کر کر سکیں کی ایسے میں کسی بھی شخص سے کسی بیماری کے معاملے میں میڈیسن کے معاملات میں مشورہ کرنا یا اس کے مشورے پہ چلنا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ بہت سے سپروائزر اور فارمر ہر کسی سے مشورہ لیتے وقت اس کو صرف اتنا بتاتے ہیں کہ جی آئی بی ہے کون سی دوائی جلائیں یا این ڈی ہے یا پھر گمبورو یا اس طرح کے اور جو بیماریاں ہیں تو آگے والے کو ساری سیچویشن معلوم نہیں ہوتی شروع سے آخر تک کیا چل رہا ہے کیسے آیا چوزہ کیسے دن گزر ے تو وہ آپ کو کوئی نہ کوئی مشورہ دیتا ہے میڈیسن کا تو آپ چلاتے ہیں تو پتہ چلتا ہے تین چار دن پانچ دن چلانے کے بعد کچھ فرق نہیں پڑا تو آپ لوگ پیسے بھی خرچ کر لیتے ہیں اور چوزہ اور زیادہ بگڑ جاتا ہے اس لیے کسی سے مشورہ نہ لیں جو اگر کسی سے مشورہ لیتے بھی ہیں تو اس کو شروع سے آخر تک ساری سیچویشن سن بتائیں میڈیسن کیا چلتی رہی بیماری کیا جلتی رہی ہیں ک کتنے دن پر کتنا فیڈ کھائی تاکہ کہ وہ آپ کو چوزے کے معاملے میں میں صحیح طریقے گائیڈ کر سکے مجھے امید ہے کہ تمام دوست میری اس بات پر متفق ہوں گے شکریہ ی
03445958813
https://www.facebook.com/Hapling-hand-poultry-azad-kashmir-and-pakistan-109294551240045/

Address

Baghdad
811317

Telephone

+923445958813

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hapling hand poultry azad kashmir and pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hapling hand poultry azad kashmir and pakistan:

Share

Category