18/12/2025
اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں جناب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور صاحب سے برنالہ کے معزز وکلا جس میں سینئر وکیل صغیر حیدر جرال صاحب (چیرمین کشمیر کمیٹی آزاد جموں کشمیر بار کونسل)۔چوہردی وقار عنصر گجر (سیکرٹری جنرل)،جناب چودھری حبیب اللہ چشتی ایڈووکیٹ(سیکرٹری اطلاعات و نشریات)،راجہ عاطف خالد ایڈووکیٹ صاحب کی اور ۔
جناب وائس چیرمین آزاد جموں کشمیر بار کونسل معزز ممبران بار کونسل معزز خاتون ممبر تعظیم عزیز ایڈووکیٹ صاحبہ کے ہمراہ خصوصی ملاقات ۔
جس میں وزیر مالیات قاسم مجید صاحب و منسٹر کشمیر سیل میڈیم نبیلہ بھی شامل تھے ۔
کشمیر امور پر سیمینار کے حوالے سے بات ہوئی،
بار کونسل کے معاملات حکومتی حوالے سے ڈسکس ہوئے ۔تحصیل برنالہ کے لئے ایڈیشنل فوجداری عدالت کی منظوری پر خصوصی بات ہوئی بار نے وزیراعظم صاحب کو برنالہ آمد کی دعوت دی جسکو انھوں نے خوش دلی سے قبول کیا ۔اور پیپلز پارٹی مقامی سیاسی پارٹی نے بھی فیور دی جس سے برنالہ و چھمب کے سول لوگوں سائلین کی مشکلات آسان ہونگی ۔غریب سائلین کے اخراجات میں کمی ہوگی اور آسانی پیدا ہوگی۔
وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور صاحب نے وکلاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور تمام معاملات میں حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
شکریہ وزیراعظم صاحب