15/06/2026
مسلمانوں کے گھر سے اگر کافروں کی ایجادات ُاٹھائی جائیں تو پیچھے صرف خالی پلاٹس، آباواجداد کی پراپرٹی، ناڑا،مسواک اور لوٹا رہ جائے گا۔
اب تک 78 سالہ جوشیلی تقاریر اور تبلیغ کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ مسجد کے باہر پڑا قیمتی جوتا اور کولر کے ساتھ لٹکا اسٹیل کا گلاس ابھی بھی خطرے میں ہے۔
ہم ُُاس تہذیب ہر لعنت بھیجتے ہیں جس کی ایجادات کے بغیر ہم ایک ہفتہ بھی زندہ نہیں رہ سکتے اور ُُاس ماضی پر فخر کرتے ہیں جس کے کبھی ہم مالک تھے ہیں نہیں
افسوس اس بات کا نہیں کہ ہم ُانکی ایجادات پر چل رہے ہیں بلکہ افسوس اس بات کا ہے کہ ہم البیرونی اور ابنِ سینہ کے وارث ہونے کے باوجود ُان کی وراثت کو سنبھال نہ سکے
پہلے مسلمان ہر جگہ نظر آتے تھے اور اب صرف تبلیغی جماعتیں جاپان جیسے ممالک میں جا کر تبلیغ کر رہیں ہیں کہ اسلام قبول کر لو اور ہم جیسے ہو جاؤ۔
ایجادات میں مغرب ہم سے آگے ہے اور مسلمان صرف حرام خوری میں مصروف ہیں
اگر یقین نہیں آتا تو کبھی پاکستان کے کورٹ کچہری، کسی سرکاری دفتر، کسی سرکاری ہسپتال کا چکر لگا کر دیکھ لیں جو جہاں بیٹھا ہے بادشاہ ہے