23/08/2026
آپ نے کبھی زندگی کی رفتار پر غور کیا؟
2019 کو گزرے 7 سال ہو گئے اور 2027 صرف چندہ ماہ کی دوری پر ہے، 2019 میرے لیے اورمیرے ہم عمر دوستوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سال کے سورج ساتھ ہمارا لڑکپن بھی غروب ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے حالات نسبتاً اچھے تھے ، ایک رونق، ایک شرارت اور بغیر پریشانیوں کے ایک زندگی۔۔۔۔
کسی سکون بھری جگہ پر بیٹھ کر سوچیں کہ ابھی تک جو گزار لی اس میں کیا کھویا کیا پایا۔ ہم ان منزلوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جن کا کوئی بھروسہ نہیں کہ حاصل ہو گی نہیں اور ایک منزل ہماری زندگی کا اختتام ہے جو ہر صورت ہو کر رہے گا اور اس اختتام کو بہتر بنانے کیلئے کتنا سوچا اور کتنے بھاگے؟ آج کے انسان کی افراتفری سے تو ایسے لگتا ہے زندگی ہزاروں سال ہو بلکہ نہ ختم ہونے والی۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک بہت ہی مختصر سفر پر ہیں جسں میں جب میدان آتا ہے ہمیں زندگی تھوڑی آسان لگنے لگتی ہے لیکن جب پہاڑ آتا ہے ہمیں زندگی مشکل لگتی ہے لیکن جیسے تیسے ہم عبور کرتے جارہے ہیں لیکن اسی سفر میں ایک کھائی آۓ گی جس کے بعد اس سفر کا اختتام ہو جائے گا۔
اللہ پاک ہماری دنیاوی و اخروی زندگی کی تمام منزلیں آسان فرمائے آمین۔
تحریر: مہر محسن اقبال ایڈووکیٹ