Adv Haji Zafar Iqbal

Call Directions Website Contact the business

Adv Haji Zafar Iqbal General secretary pakistan overseas forum UAE 🇦🇪

27/10/2026

🎉 منڈی بہاؤالدین کے لیے ایک تاریخی دن! 🎉

آج منڈی بہاؤالدین کے عوام کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے۔ ضلع میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام کے لیے کوششیں کرنے والے پاکستان اوورسیز فورم کی پوری قیادت، تمام عہدیداران اور ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں منڈی بہاؤالدین کی سیاسی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم تعلیمی پیش رفت میں اپنا کردار ادا کیا۔

بلاشبہ، یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام منڈی بہاؤالدین کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ ان اداروں سے ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، علاقے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور منڈی بہاؤالدین تعلیمی میدان میں مزید آگے بڑھے گا۔

یہ صرف تعلیمی اداروں کا قیام نہیں، بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان اوورسیز فورم سے وابستہ تمام احباب اور اس مقصد کے لیے کوشش کرنے والے ہر فرد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور ہمارے ضلع کو ترقی، تعلیم اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین! 🤲

حاجی ظفر اقبال ایڈووکیٹ
سیکرٹری جنرل، پاکستان اوورسیز فورم
🇦🇪 متحدہ عرب امارات

#یونیورسٹی

27/10/2026
پاکستان اوورسیز فورم کے حوالے سے ایک خوبصورت اور خوشگوار ملاقات 🇵🇰پاکستان اوورسیز فورم یو اے ای کے صدر مناظر علی رانجھا ...
27/10/2026

پاکستان اوورسیز فورم کے حوالے سے ایک خوبصورت اور خوشگوار ملاقات 🇵🇰
پاکستان اوورسیز فورم یو اے ای کے صدر مناظر علی رانجھا صاحب کی مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان اوورسیز فورم خرم شہزاد رانجھا صاحب (امریکہ)، طاہر عباس رانجھا صاحب سرپرستِ اعلیٰ پاکستان اوورسیز فورم (جرمنی)، جاوید اختر رانجھا صاحب (انگلینڈ) اور حاجی ظفر اقبال رانجھا صاحب (سپین) کے ساتھ اپنے فارم ہاؤس پر خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، ان کے حقوق اور پاکستان اوورسیز فورم کے منڈی بہاولدین میں فلاحی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتفاق و اتحاد کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد

05/09/2026
پاکستان اوورسیز فورم گلاسگو، سکاٹ لینڈ 🇵🇰🇬🇧گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں پاکستان اوورسیز فورم  یو اے ای 🇦🇪  سے بورڈ ممبر رانا حا...
24/08/2026

پاکستان اوورسیز فورم گلاسگو، سکاٹ لینڈ 🇵🇰🇬🇧

گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں پاکستان اوورسیز فورم یو اے ای 🇦🇪 سے بورڈ ممبر رانا حامد وحید صاحب نے سابق لیگل ایڈوائزر و ایڈوائزر ٹو چیئرمین جناب ابو سفیان تارڑ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں سکاٹ لینڈ میں باقاعدہ وکالت کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران فورم کی کارکردگی، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت اور مستقبل کے فلاحی منصوبوں پر مفید گفتگو ہوئی۔ چیئرمین شاہد رضا رانجھا صاحب اور وائس چیئرمین دیوان غلام مصطفٰی صاحب کی فورم کے لیے خدمات کو بھی سراہا گیا۔

اللہ تعالیٰ ابو سفیان تارڑ صاحب کو مزید عزت، کامیابی اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

پاکستان اوورسیز فورم منڈی بہاولدین — خدمت، اتحاد اور اوورسیز پاکستانیوں کی آواز۔

عید الاضحیٰ صرف قربانی کا نام نہیں، بلکہ محبت، ایثار اور اللہ کی رضا کے لیے اپنے نفس کو قربان کرنے کا درس ہے۔اللہ پاک ہم...
26/05/2026

عید الاضحیٰ صرف قربانی کا نام نہیں، بلکہ محبت، ایثار اور اللہ کی رضا کے لیے اپنے نفس کو قربان کرنے کا درس ہے۔
اللہ پاک ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں سے بھر دے۔
عید الضحٰی مبارک ۔۔۔۔
حاجی ظفر اقبال ایڈووکیٹ

انشاءاللہ ! پاکستان اوورسیز فورم کے زیرِ اہتمام 22 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب 28 اپریل 2026 بروز منگل صبح ...
24/04/2026

انشاءاللہ ! پاکستان اوورسیز فورم کے زیرِ اہتمام 22 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پُروقار تقریب 28 اپریل 2026 بروز منگل صبح 11:00 بجے، سبحان اللہ میرج ہال پھالیہ میں منعقد ہوگی.

Pakistan Overseas Forum
Adv Haji Zafar Iqbal

fans

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adv Haji Zafar Iqbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adv Haji Zafar Iqbal:

Shortcuts

Share