Dubai Buy and Sell Business

Call Directions Website Contact the business

Dubai Buy and Sell Business Dubai Business, Property, Visa, C Card, Buy and Sell

27/10/2026
27/10/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨 راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کی جعلی وکیل کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی.

معتبر ذرائع کا کہنا ہے۔ کہ جعلی وکیل افتخار احمد عرصہ دراز جعلی ڈگری پر پریکٹس کر رہا ہے۔

مبینہ جعلی وکیل افتخار احمد پکڑا گیا، ڈسٹرکٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے مقدمہ درج کروا دیا۔ وکالت کے مقدس پیشے کی ساکھ اور وقار کے تحفظ کے لیے بار کا مؤثر اقدام۔
Daily 99 News | Rawalpindi | Islamabad | Pakistan
#راولپنڈی






27/10/2026

🚨 بڑی خبر 🚨راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے سابقہ عارضی سی او کرائے کے ویگو ڈالے پر نیلی بتی لگا کر اربوں کی سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاؤ دے کر رخصت.
سرکاری ​اراضی رشوت کے عوض من پسند افراد کو لیز پر دینے کا معاملہ، شہری و سماجی حلقوں میں شدید تشویش،
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے سابقہ کرپٹ عارضی سی ای او کرائے کے ویگو ڈالے پر نیلی بتی لگا کر سارا دن شہر میں گھومتا اسے رعب و دبدبہ قائم کرنے کا بہت شوقین تھا۔
پورے شہر کی سرکاری زمینوں کو اونے پونے کروڑوں نذرانے لیکر من پسند لوگوں کو لیز کر گیا۔
انکوائریوں میں حیران کن انکشافات۔
Daily 99 News | Rawalpindi | Islamabad | Pakistan






01/09/2026
01/09/2026

🚨 🚨 بانی پی ٹی آئی سے ڈیل، پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمار نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ 🚨🚨
پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کے لیے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ رمیش کمار نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا







29/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨 اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں 14 پھول مرجھا گئے جس پر وفاقی سیکرٹری صحت محمد اسلم غوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔۔۔
شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب ایسے سخت آرڈرز مشہور تھے۔ جو وہ بیوروکریسی کو کیا کرتے تھے۔
جس بنا پر ان کی گڈ گورننس مشہور تھی۔
حل یہ نہیں کہ سیکرٹری صاحب کو عہدے سے ہٹا دیا اور بات ختم ۔۔۔ جناب ذمے داروں کا تعین کریں۔ اور سیدھی پھانسی دیں۔ دوبارہ کبھی ایسا نہیں ہوگا۔
اصل معاملہ یہ ہے کہ کبھی لاہور کے ہسپتال میں تو کبھی ساہیوال کے ہسپتال میں کبھی بہاولپور میں یہ حادثہ رونما ہوتا ہے جس پر انکوائری بھی شروع ہو جاتی ہے اور کچھ لوگ معطل بھی ہو جاتے ہیں ۔۔۔ کیا سزا کافی ہے یا اس سے بڑھ کر ہونی چاہیے ۔۔ اس سے بڑی نااہلی اور ظلم اور کیا ہوگا ۔۔۔
بات صرف سیکرٹری کی معطلی تک نہیں رکنی چاہئے ۔۔۔ اس بار منطقی انجام تک پہنچنی چاہئے ۔۔۔۔











29/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨اسلام آباد تھانہ ترنول پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی، اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔ 10 کروڑ روپے تاوان کی خاطر ایبٹ آباد سے اغواء کیا گیا 12 سالہ عبداللہ ابرہیم کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیاـ بچے کے اغواء میں ملوث مرکزی ملزم مغوی بچے کا چچا زاد سمیت تین ملزمان گرفتار۔
چیکنگ کے دوران گاڑی کی پچھلی نشست پر 12 سالہ بچہ خوف زدہ حالت میں موجود تھا۔ پولیس کو شک ہونے پر مزید پوچھ گچھ کی گئی اور بچے کو اعتماد میں لیا گیا۔
بچے نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایبٹ آباد سے اغواء کرکے لایا جا رہا ہے، مرکزی ملزم جو مغوی بچے کا چچا زاد اور بچے کے والد سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا، ترنول پولیس نے فوری طور پر بچے کو محفوظ تحویل میں لے کر مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس نے مؤثر چیکنگ، پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت رسپانس کے باعث اغواء برائے تاوان کی سنگین واردات ناکام بنا دی۔ بچے کے والدین نے اپنے لختِ جگر کی بحفاظت بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد






Address

Al/Rigga Deira Dubai
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dubai Buy and Sell Business posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dubai Buy and Sell Business:

Shortcuts

Share