Law and Legal Forum

  • Home
  • Law and Legal Forum

Law and Legal Forum No matter what people tell you words and ideas can change the world.Failures are temporary but success is Permanent. Be the best ✨

۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے،ہماری دعاؤں کو قبول کرے،ہماری زندگیوں میں آسانیاں، دلوں میں سکوناور گھروں می...
03/02/2026

۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے،
ہماری دعاؤں کو قبول کرے،
ہماری زندگیوں میں آسانیاں، دلوں میں سکون
اور گھروں میں برکت عطا فرمائے۔
یا اللہ! ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما
اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے والا بنا۔
آمین یا رب العالمین۔
🌙 شبِ برات 🌙

26/01/2026

1. *دائرگیِ دعویٰ*: عدالت میں باقاعدہ مقدمہ پیش کرنا۔
2. *اجرائے سمن*: مدعا علیہ کو عدالت میں طلبی کا نوٹس بھیجنا۔
3. *جوابِ دعویٰ*: مدعا علیہ کی جانب سے تحریری موقف کی پیشی۔
4. *بیاناتِ فریقین*: عدالت کی جانب سے فریقین سے ابتدائی سوالات۔
5. *تصفیہ طلب امور*: باہمی رضامندی سے تنازع حل کرنے کی کوشش۔
6. *انکشاف و معائنہ*: دستاویزی حقائق کی جانچ پڑتال۔
7. *اعترافِ حقیقت*: کسی خاص امر کو تسلیم کرنے کا مرحلہ۔
8. *پیشیِ دستاویزات*: متعلقہ ثبوت اور کاغذات عدالت میں جمع کروانا۔
9. *وضعِ تنقیحات*: مقدمے کے متنازعہ قانونی نکات کا تعین۔
10. *فہرستِ گواہان*: گواہی دینے والے افراد کے نام جمع کروانا۔
11. *طلبیِ گواہان*: گواہوں کو عدالت میں بلانے کے احکامات۔
12. *تاریخِ سماعت*: باقاعدہ سماعت کے لیے دن مقرر کرنا۔
13. *شہادتِ فریقین*: فریقین کے بیانات اور ثبوتوں کا ریکارڈ۔
14. *نمائشِ دستاویزات*: پیش کردہ کاغذات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانا۔
15. *جرح*: مخالف وکیل کی جانب سے گواہوں پر سوالات۔
16. *بحثِ آخری*: وکلاء کے حتمی قانونی دلائل۔
17. *فیصلہ و ڈگری*: عدالت کا حتمی تحریری فیصلہ۔

⚖️ 📜 🖋️

26/01/2026

پولیس کا داخلہ بند، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی تین روزہ ہڑتال جاری
ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ کی پیشی کے موقع پر پولیس کے ناروا رویّے اور ان کے خلاف سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
ہڑتال کے دوران عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر وکلاء نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حق میں احتجاجی ریلی بھی نکالی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

‏🚨انصاف کا قتل عام ، ظلم کی انتہاایمان مزاری، ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں 10-10 سال قید کی سزا سنا دی
26/01/2026

‏🚨انصاف کا قتل عام ، ظلم کی انتہا

ایمان مزاری، ہادی علی کو متنازع ٹویٹس کیس میں 10-10 سال قید کی سزا سنا دی



پاکستان بار کونسل نے رول 20 آف پاکستان بار کونسل لیگل ایجوکیشن رولز2015 کو تبدیل کرتے ہوہے یہ قرار دیا ہے کہ مورخہ 15 جن...
22/01/2026

پاکستان بار کونسل نے رول 20 آف پاکستان بار کونسل لیگل ایجوکیشن رولز2015 کو تبدیل کرتے ہوہے یہ قرار دیا ہے کہ مورخہ 15 جنوری 2026 سے تین سال تک کسی یونیورسٹی یا ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کو کسی بھی لاء کالج کو فریش الحاق دینے کی اجازت نہ ہو گی البتہ جن کالجز نے 15 جنوری 2026 تک پاکستان بار کونسل کو درخواست ہاہے براہے اجازت نامہ بابت فریش الحاق دے رکھی ہے صرف وہی پراسس ہوں گی،

We strongly condemn the brutal incident. Heart goes out for the grieving family and also a loss to our community.
14/01/2026

We strongly condemn the brutal incident. Heart goes out for the grieving family and also a loss to our community.

سابق سیکرٹری کلورکوٹ بار شیخ عبد الروف ایڈوکیٹ کا بہیمانہ قتل اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے سنئیر وکیل شیخ عبد الروف قتل ، ...
14/01/2026

سابق سیکرٹری کلورکوٹ بار شیخ عبد الروف ایڈوکیٹ کا بہیمانہ قتل

اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے سنئیر وکیل شیخ عبد الروف قتل ، لاش اولڈ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے قریب سے ملی




لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: پنجاب بھر میں مقدمات دائر کرتے وقت فریقین کی بایومیٹرک تصدیق لازمی قرار صوبہ پنجاب کی ضلعی...
09/01/2026

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: پنجاب بھر میں مقدمات دائر کرتے وقت فریقین کی بایومیٹرک تصدیق لازمی قرار
صوبہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں مقدمات دائر کرتے وقت فریقینِ مقدمہ کی بایومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق، مؤثر تاریخ 20 جنوری 2026 سے تمام نوعیت کے مقدمات میں درخواست گزاران، مدعا علیہان، جوابی تحریریں جمع کروانے والے فریقین، ضمانتی مچلکے جمع کروانے والے ضامن، اور عدالت میں بیانِ حلفی یا بیانات دینے والے افراد (جہاں ضروری ہو) کی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے سہولت مراکز سے کروانا لازمی ہوگی۔ نادرا کے یہ سہولت مراکز عدالتوں کے احاطے کے اندر یا باہر واقع ہوں گے، جہاں مقررہ طریقہ کار اور طے شدہ فیس کے تحت تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

*کمی کرنے والے عوامل (Mitigating Factors):*  ایسے حالات جو عدالت کو عام طور پر دی جانے والی سزا سے کم سزا دینے کی اجازت ...
08/01/2026

*کمی کرنے والے عوامل (Mitigating Factors):*
ایسے حالات جو عدالت کو عام طور پر دی جانے والی سزا سے کم سزا دینے کی اجازت دیتے ہیں۔
*SENTENCING ACT 2020* کے مطابق مثالیں:
- مجرم کا کوئی سابقہ جرم نہ ہونا
- مجرم کا ذہنی یا جسمانی بیماری میں مبتلا ہونا
- مجرم کا سچے دل سے پشیمان ہونا
- پولیس سے تعاون کرنا
- متاثرہ فریق (V) کی طرف سے اشتعال انگیزی
- مجرم (D) کا پہلی مناسب موقع پر جرم کا اقرار کرنا

*شدت بڑھانے والے عوامل (Aggravating Factors):*
ایسے حالات جو عدالت کو عام طور پر دی جانے والی سزا سے زیادہ سخت سزا دینے کی اجازت دیتے ہیں۔
*SENTENCING ACT 2020* کے مطابق مثالیں:
- مشابہ جرائم میں سابقہ سزائیں
- جرم کا پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا جانا
- بلاوجہ حملہ
- جرم میں نسلی یا مذہبی نفرت کا شامل ہونا
- معذوری یا جنسی رجحان کی بنیاد پر نفرت پر مبنی جرم
- کمزور یا بے بس متاثرہ شخص کے خلاف جرم
- ہتھیار کا استعمال
- نشے یا منشیات کے زیر اثر جرم کا ارتکاب

فائلر کن لوگوں کو بننا چاہیے؟ 💼 1) ملازمت کرنے والے افرادجو لوگ پرائیویٹ یا سرکاری نوکری کرتے ہیں۔✔ فائدہ: تنخواہ سے کٹن...
07/01/2026

فائلر کن لوگوں کو بننا چاہیے؟
💼 1) ملازمت کرنے والے افراد
جو لوگ پرائیویٹ یا سرکاری نوکری کرتے ہیں۔
✔ فائدہ: تنخواہ سے کٹنے والا ٹیکس کم ہو جاتا ہے۔
🏪 2) کاروبار / دکان دار
دکان کے مالک، آن لائن سیلرز، چھوٹے کاروباری افراد۔
✔ فائدہ: بینک اور کاروباری ٹرانزیکشنز پر اضافی ٹیکس سے بچاؤ ہوتا ہے۔
🏠 3) پراپرٹی کا لین دین کرنے والے
پلاٹ، گھر یا کمرشل پراپرٹی خریدنے یا بیچنے والے۔
✔ فائدہ: پراپرٹی ٹرانسفر پر کم ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
🚗 4) گاڑی رکھنے یا خریدنے والے
گاڑی خریدنے یا فروخت کرنے والے افراد۔
✔ فائدہ: نان فائلر کے مقابلے میں تقریباً آدھا ٹیکس دینا پڑتا ہے۔
🏦 5) بینک لین دین کرنے والے
کیش نکلوانے یا آن لائن ٹرانسفر کرنے والے افراد۔
✔ فائدہ: بینک سے رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس نہیں کٹتا

بیرسٹر علی اشفاق لائسنس معطل  ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، لاہور نے مورخہ 31 دسمبر 2025ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے ...
01/01/2026

بیرسٹر علی اشفاق لائسنس معطل
ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل، لاہور نے مورخہ 31 دسمبر 2025ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ صادر کیا۔

کمیٹی کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مسٹر علی اشفاق، ایڈووکیٹ، جو ایک ٹک ٹاکر مسٹر رجب بٹ کی نمائندگی کر رہے تھے، کراچی کی سٹی عدالتوں میں پیش ہوتے نظر آئے۔

یہ پیشی ایسے وقت میں ہوئی جب کراچی کی سٹی عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال جاری تھی، جو سابق لائبریرین ناصر محمد کلہوڑو کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجاً کی جا رہی تھی، اور اس دوران عدالتی کارروائی مکمل طور پر معطل تھی۔ اس کے باوجود مسٹر علی اشفاق کا نجی افراد/گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا ہڑتال کی خلاف ورزی اور پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کے منافی قرار دیا گیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ مسٹر علی اشفاق نے اپنے مؤکل کے دفاع کے دوران وکلاء برادری کے خلاف بیانات دیے، جس کے نتیجے میں قانونی برادری کے اندر اختلافات، کشیدگی اور محاذ آرائی پیدا ہوئی، اور وکلاء کی اجتماعی ساکھ، اتحاد اور وقار کو شدید نقصان پہنچا۔

کمیٹی نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ امر واضح کیا کہ مسٹر علی اشفاق پنجاب بار کونسل کے ساتھ بطور ایڈووکیٹ رجسٹرڈ ہیں اور بطور وکیلِ ہائی کورٹ بھی نامزد ہیں، لہٰذا وہ ہر حال میں اپنے پیشے کے وقار اور قانونی ضابطۂ اخلاق کی پاسداری کے پابند تھے۔ کمیٹی کے مطابق انہوں نے پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976ء کے رول 134 اور 175-A کی صریح خلاف ورزی کی، جو پیشہ ورانہ بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے۔

ان حقائق کی بنیاد پر ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ:
1. مسٹر علی اشفاق کا لائسنس برائے وکالت فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے؛
2. ان کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کو ارسال کیا جاتا ہے؛
3. ڈسپلنری کمیٹی قانون کے مطابق ان کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے بارے میں کارروائی کرے گی۔

یہ فیصلہ اس امر کی یاد دہانی ہے کہ وکالت ایک باوقار پیشہ ہے جس میں نظم و ضبط، اجتماعی مفاد اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہے، اور ایسے طرزِ عمل پر سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہوتی ہے۔

31/12/2025

زمین کے "ڈائریکٹ انتقال" پر پابندی عائد۔
مراسلہ نمبر 3219-2025/6535-LR-I (مورخہ #30 #دسمبر 2025 #)

#پنجاب #حکومت کی جانب سے #ڈائریکٹ #انتقال پر پابندی لگادی گئ
بورڈ آف ریونیو
حکومتِ پنجاب نے زمینوں کی خرید و فروخت اور منتقلی کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی لاتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے
کے تحت اب زمین کے ریکارڈ میں شفافیت لانے کے لیے درج ذیل اقدامات لازمی قرار دیے گئے ہیں:
زبانی بیانات پر مکمل پابندی
اب پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کی اراضی کا انتقال (Mutation) محض زبانی لین دین زبانی دعوی یا زبانی بیان کی بنیاد پر درج یا منظور نہیں کیا جائے گا۔
رجسٹری کا ہونا لازمی قرار
اراضی کی منتقلی کے درج ذیل معاملات کے لیے اب رجسٹرڈ ڈیڈ (رجسٹری) ہونا قانونی طور پر لازمی قرار
#بیع (خرید و فروخت)
#ہبہ (تحفہ/Gift)
#تبادلہ (Exchange)
#رہن (Mortgage)
ان معاملات میں اب براہِ راست پٹوار خانے میں انتقال درج نہیں ہوگا بلکہ پہلے سب رجسٹرار آفس سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔
#وراثت کے کیسز (Inheritance):
یہ قانون وراثت کے انتقال پر لاگو نہیں ہوگا۔
وراثت کے انتقالات حسبِ سابق مروجہ قانون اور ضابطے کے مطابق جاری رہیں گے۔
یہ فیصلہ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967، رجسٹریشن ایکٹ 1908 اور ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹ: یہ قانون فوری طور پر پورے صوبہ پنجاب میں نافذ العمل ہے۔
شہری کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لیے زمین صرف قانونی رجسٹری کے ذریعے ہی خرید و فروخت کریں۔

#بورڈ #آف #ریونیو #پنجاب
#حکومت #پنجاب

Address

Islamabad

Telephone

+923405658241

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Law and Legal Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Law and Legal Forum:

  • Want your business to be the top-listed Law Practice?

Share