18/06/2026
وہاڑی اوورسیز پاکستان گولڈن ویزہ ہولڈر معروف کاشتکار مہر ممتاز علی لیل نے اپنے کونسل مہر زبیر رسول سرگانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ ٹھینگی میں پولیس ٹاؤٹ مافیا کی لسٹ میں نام شامل کرکے جس طرح ایک اووسیز پاکستان کی توہین کی ہے ایسے میں کوئی بھی شریف شہری اس ملک میں سرمایہ کاری سے ڈرے گا سوشل میڈیا پر جس طرح شریف شہریوں کے نام شامل کرکے لسٹیں وائرل کی گئی ہیں پولیس نے ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ان لسٹوں کو ناصرف کینسل کردیا یے بلکہ ڈی پی او وہاڑی اور ہوم سیکرٹری کو خود پیش ہوکر اس بارے وضاحت دینے کا کہا ہے وہاڑی پولیس ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان لسٹوں کو وائرل کرکے شریف شہریوں کی عزت مجروح کی مہر ممتاز لیل جٹ نے مزید کہا کہ وہ سالوں سے دوبئی میں کاروبار کررہے ہیں جس پر مجھے گولڈن ویزہ بھی جاری کیا گیا اس کے علاوہ وہاں ذاتی گھر کاروبار ہے اس کے ساتھ ساتھ وہاڑی میں بھی کاروبار شروع کررکھا ہے جس کی سزا مجھے یہ دی گئی کہ میرا نام ٹاؤٹ مافیا لسٹ میں شامل کردیا گیا ہم نے اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر وہاڑی پولیس اور ہوم سیکرٹری کو طلب کیا گیا ہے مہر زبیر رسول سرگانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کلائنٹ مہر ممتاز علی جٹ کا نام شامل کرکے ان کی عزت کو مجروح کیا گیا اسے ذاتی عناد کہیں یا سازش اس کے لیے ہم مکمل طور پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ایسے تمام عناصر جنہوں نے سوشل میڈیا یا دوسرے پلیٹ فارم پر ان لسٹوں کو وائرل کیا لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر ان کے خلاف ایف آئی اے سمیت دوسرے تمام اداروں میں ناصرف کاروائیاں کریں گے بلکہ قرار واقع سزا دلوائیں گے یا لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس جواد ظفر کی عدالت سے نا صرف ان لسٹوں کو کینسل کردیا گیا ہے انہوں نے آئی جی پنجاب وزیر داخلہ پنجاب سیکرٹری ہوم سے درخواست کی کہ کیسے ایک شریف اوور سیز پاکستانی جنہوں نے اس ملک میں سرمایہ کاری کی ہے کو ایسے بدنام کیا جارہا ہے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے