JS Law Associates

JS Law Associates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JS Law Associates, Legal Service, Office No. A-2, 2nd Floor Al-Falah Plaza, Opposite Main Gate Tehsil Topi District Swabi, Topi.

Constitutional Promise vs. Painful Reality. Judicial condemnation of arbitrary arrests isn't enough, we must demand acco...
19/09/2025

Constitutional Promise vs. Painful Reality. Judicial condemnation of arbitrary arrests isn't enough, we must demand accountability. An analysis on how the law is weaponized against the vulnerable in Pakistan. A must read...

After an extraordinary legal journey spanning more than three decades, Abid Zaman and Javeed Zaman stand acquitted by th...
09/07/2025

After an extraordinary legal journey spanning more than three decades, Abid Zaman and Javeed Zaman stand acquitted by the Learned Additional Session Judge, Topi, in a murder case registered vide FIR No. 337 dated 06/11/1991, U/S 302/324/34 PPC at PS Topi.

The accused, who remained absconders for over 32 years until their arrest in 2023, secured this verdict through the relentless efforts of their defense team:. Mian Fahim Akbar and . Aamir Khan Jadoon. Their strategic advocacy navigated complex legal challenges spanning generations, ultimately affirming the principle that justice must prevail through rigorous examination of evidence.

This landmark outcome underscores the resilience of due process and the critical role of dedicated legal representation—even after decades.
Family

مورخہ 13جنوری 2025کو مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سشن جج ٹوپی جناب احسان اللّٰہ قریشی صاحب نے ملزمان خانز...
13/01/2025

مورخہ 13جنوری 2025کو مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سشن جج ٹوپی جناب احسان اللّٰہ قریشی صاحب نے ملزمان خانزادہ اور اسکے بیٹے بابر ربانی ساکن ٹوپی کو جرم34 /302 ت پ میں باعزت بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طاہر علی ،محمد اسحاق اور بختیار علی پسران شیر زادہ محلہ پائیندہ خیل ٹوپی اپنی اراضی میں کار زمیندارہ میں مصروف تھے کہ اس دوران بوقت 12:40 بجے ملزمان خانزادہ ولد محمد یوسف اور بابر ربانی ولد خانزادہ نےاکر اپنے اپنے اسلحہ آتشیں سے فائیرنگ کرکے نتیجے کے طور پر محمد اسحاق لگ کر موقع پر جان بحق ہوا جبکہ مستعیث طاہر علی اور بختیار علی بال بال بچ گئے۔ وجہ عداوت تنازعہ اراضی ہے۔لہٰذا طاہر علی کی رپورٹ پر محمد اسحاق کی قتل کی باقاعدہ ایف آئی آر نمبر 559 مورخہ 7/10/2022 جرم 302/34 ت پ تھانہ ٹوپی میں درج ہوئی۔ تفتیش شروع ہوکرملزم خا ن زادہ ابتدائی ایام میں گرفتار ہو کر عدالت نے ملزم خانزادہ کوضعیف العمر ہونے کی بنا ضمانت پر رہا کر دیا۔ جبکہ ملزم بابر ربانی کچھ عرصہ روپوش تھا اور بعد میں گرفتاری دیکر دوران حراست تفتیشی افسر نے ملزم بابر ربانی کو عدالت میں پیش کرکے عدالت سے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے دوران انٹاروگیشن ملزم بابر ربانی سے مبینہ الہ قتل پستول برآمد کیا۔ مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرائی گئی۔ تاہم دوران سماعت استغاثہ یہ بات ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ موقع سے برآمد شدہ خ*ل ملزم سے برآمد شدہ پستول سے چلائے گئے تھے۔استعاثہ نے ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لئے گواھان چشمدید کے ساتھ ساتھ واقعاتی شہادت کے دیگر کئی گوھان پیش کئے جن پر وکیل ملزمان میاں فہیم اکبر نے جرح کرکے ثابت کیا کہ ملزمان کے خلاف شہادت استغاثہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ شہادت استغاثہ مکمل ہونے کے بعد بیانات ملزمان قلمبند ہوکر آخر میں میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل مکمل کرکے ملزمان کی بیگناہی ثابت کی۔ لہٰذا جناب احسان اللّٰہ خان قریشی صاحب ایڈیشنل سیشن جج ٹوپی نے ملزمان کو بوجہ عدم ثبوت جرم 302/34 ت پ سے بری فرمایا۔ عامر خان جدون ایڈوکیٹ اس کیس میں میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ کی معاونت کر رہے تھے۔

02/12/2024

مورخہ 26 نومبر 2024 کو مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سشن جج ٹوپی جناب احسان اللّٰہ قریشی صاحب نے ملزم محمد طاہر ولد خانپور ساکن ٹوپی محلہ موسیٰ خیل کو مقتولین محمد اعجاز اور اور محمد سجاد کو قتل اور محمد عرفان کو شدید زخمی کرنے کے جرم میں دو بار سزائے موت مجموعی طور بارہ سال قید اور تیرہ لاکھ روپے معاوضہ / جرمانہ کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق مجروح محمد عرفان نےملزمان محمد طاہر، غالب پسران خان پور اور ذیشان ولد نیاز محمد ساکن محلہ موسیٰ خیل ٹوپی کے خلاف بحالت مجروحیت ہسپتال ٹوپی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مورخہ 11/9/2022 کو بوقت 10بجے رات ملزمان بالا نے انکے گھر میں گھس کر اپنے اپنے اسلحہ آتشیں سے فائیرنگ کر کےنتیجے کے طور پر محمدسجاد ،محمد اعجاز اور محمد عرفان پسران محمد جمال ساکنان محلہ موسیٰ خیل ٹوپی لگ کر محمد سجاد موقع پرجان بحق جبکہ محمد اعجازاور محمد عرفان شدید زخمی ہوئے تا ہم تین چار دن بعد مجروح محمداعجاز بھی زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوا۔ دوسری طرف ملزم محمدطاہر نے مقتولین کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ بوقت وقوعہ وہ حجرہ خود سے گھر جاتے ہوئے راستہ روندہ موسیٰ خیل میں محمد عرفان،محمد اعجاز اور انکے دو دیگر برادران نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا۔ فریقین نے وجہ عناد کرکٹ کی کھیل میں بچوں کی تکرار اور جھگڑہ بیان کیا۔ فریقین کی رپورٹ پر باقاعدہ ایف آئی آر نمبر 511 مورخہ 11/9/2022 بجرم 302/324/337/452PPC درج رجسٹرہوئی۔ پولیس نے دونوں مقدمات کی تفتیش مکمل کی۔ چونکہ محمد طاہر کے ساتھ شریک ملزمان محمد غالب اور ذیشان بعد از وقوعہ روش تھے لہذا پولیس تھانہ ٹوپی نے عدالت میں فریقین کے خلاف چالان مکمل اور روپوش ملزمان کے خلاف بصیغہ روپوشی چالان جمع کئے۔باقاعدہ سماعت شروع ہوکر عدالت نے برخلاف فریقین فرد جرم وضع کیا اور فریقین کو صفائی کا پورا پورا موقع دیا گیا۔ فریقین نےاپنے اپنے موقف کی تائید میں شہادت پیش کی۔ آخر میں ملزمان کے پیانات قلمبند ہوکر فریقین کے وکلاء نے اپنے اپنے کیس، موقف کے حق میں دلائل دیکر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمدطاہر کو محمد سجاد اور محمد اعجاز کے قتل کے پاداش میں دو بار سزائے موت اور دس لاکھ روپے معاوضہ جبکہ محمد عرفان پر قاتلانہ حملہ اور شدید زخمی کرنے پر مجموعی طور بارہ سال قید با مشقت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزمان غالب اور ذیشان بدستور روپوش ہیں لہٰذا انکے خلاف وارنٹ گرفتاری دائمی جاری کیا جبکہ محمد طاہر کی رپورٹ کو غلط قرار دیکر محمد عرفان کو بری کر دیا۔ مقتولین کی طرف سے مقدمہ کی پیروی میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ اور عامر خان جدون ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔

Address

Office No. A-2, 2nd Floor Al-Falah Plaza, Opposite Main Gate Tehsil Topi District Swabi
Topi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JS Law Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category