09/06/2026
بتاریخ 8 جون 2026ء کو ضلع ٹھٹہ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما شعیب محمد جوکھیو اور ضلع کیماڑی کراچی کے سماجی رہنما عبدالحفیظ بھنڈ جوکھیو نے پاکستان پیپلز پارٹی (شھید بھٹو) کراچی ڈویژن کے چیف آرگنائزر کامریڈ سلیم راجپوت کی قیادت میں، شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے دیرینہ ساتھی اور سینئر رہنما ڈاکٹر جاوید احمد جوکھیو کے ہمراہ 70 کلفٹن کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقے کے مختلف سماجی معاملات، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ 11 جولائی 2026ء کو بدھنی جوکھیو گوٹھ، یوسی لال بکر، ضلع کیماڑی میں فلاحی بنیادوں پر ایچ آئی وی (HIV) آگاہی و میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ یہ کیمپ ذوالفقار علی بھٹو رابطہ کمیٹی کی جانب سے عبدالحفیظ بھنڈ جوکھیو اور شعیب محمد جوکھیو کے زیرِ نگرانی لگایا جائے گا، جس میں ڈاکٹرز کی ٹیم عوام کو آگاہی، مشاورت اور طبی سہولیات فراہم کرے گی۔
پروگرام میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔