𝗔𝗕𝗗𝗨𝗟 𝗪𝗔𝗞𝗜𝗟 𝗞𝗛𝗔𝗡 𝗔𝗗𝗩𝗢𝗖𝗔𝗧𝗘

  • Home
  • Pakistan
  • Swata
  • 𝗔𝗕𝗗𝗨𝗟 𝗪𝗔𝗞𝗜𝗟 𝗞𝗛𝗔𝗡 𝗔𝗗𝗩𝗢𝗖𝗔𝗧𝗘

𝗔𝗕𝗗𝗨𝗟 𝗪𝗔𝗞𝗜𝗟 𝗞𝗛𝗔𝗡 𝗔𝗗𝗩𝗢𝗖𝗔𝗧𝗘 Alhamdulillah Muslim/Poshtoon/Pakistani/Humanist/Advocate/Reader/ writer/Peace lover/Nationalist

06/08/2024

#تملیک، #وصیت، اور

1) تملیک:
تملیک کسی ایک وارث کے حق میں گفٹ کی ایک شکل ہے۔تملیک ایک خانگی تقسیم/معاہدہ ہے جو کہ قانونی وارثان کے درمیان ماں یا باپ کی زندگی میں طے پاتا ہے۔ تملیک وصیت کرنے والے کی زندگی کے بعد نافذ العمل ہوتی ہے جبکہ گفٹ اسی وقت نافذ العمل ہو جاتا ہے جب کیا جاتا ہے۔ تملیک کو وصیت کرنے والا اپنی زندگی میں منسوخ کر سکتا ہے۔قبضے کی عدم موجودگی تملیک کی قانونی حیثیت پر اثر انداز نہیں ہوتی جبکہ گفٹ/ہبہ کے لیے قبضہ حوالے موہوب الیہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔تملیک ایک قانونی وارث کے حق میں 1/3 حصہ سے زیادہ نہیں کی جا سکتی جبکہ ہبہ کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں ہے۔

2) وصیت:
بذریعہ وصیت نامہ جائیداد کی منتقلی وصیت کہلاتی ہے۔ وصیت کرنے والا اپنی تمام جائیداد کے متعلق ایک وارث کے حق میں وصیت نہیں کر سکتا۔

3) ہبہ:
بذریعہ ہبہ نامہ جائیداد کی منتقلی ہبہ کہلاتی ہے

پہلے پنجاب کے کسان کی گندم خریدنے سے انکار کیاپھر پنجاب کے کسان کی خیبر پختونخوا میں گندم کی جائز قیمت ملنے پر صوبائی با...
19/05/2024

پہلے پنجاب کے کسان کی گندم خریدنے سے انکار کیاپھر پنجاب کے کسان کی خیبر پختونخوا میں گندم کی جائز قیمت ملنے پر صوبائی بارڈر پر چیک پوسٹ لگا دی تاکہ گندم پنجاب سے کے پی کے نہ جاسکے

‏آئین پاکستان کے مطابق ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں کسی بھی اجناس کی ترسیل سمگلنگ نہیں تجارت ہے !
‏خیبر پختون خوا کے پانی سے اس کی فصل آتی ہے۔ یہاں کے بجلی سے وہاں کے کارخانے چلتے ہیں۔

عیدالفطر کیلئے  سو سالہ کیلنڈر جو کہ ابھی تک درست ثابت ہوا ہے اس کے مطابق امسال 29 روزے اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی ا...
08/04/2024

عیدالفطر کیلئے سو سالہ کیلنڈر جو کہ ابھی تک درست ثابت ہوا ہے اس کے مطابق امسال 29 روزے اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی ان شاء اللہ

27/03/2024

نفسیاتی طور پر متوازن افراد کی دس نشانیاں:

1 وہ دوسروں کی تعریف کرتے ہیں۔
2 وہ اپنی تعریف نہیں کرتے۔ (اپنا تعارف کرانا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بارے میں ضرورتاً آگاہ کرنا اپنی تعریف میں شامل نہیں۔)
3 ہمیشہ یا اکثر مسکراتے ہیں۔
4 محفل میں موجود دیگر افراد کو اظہارِ خیال کا موقع دیتے ہیں۔
5 دوسروں کی بات خاموشی اور توجہ سے سنتے ہیں۔
6 اُن میں کسی کا تمسخر اڑائے بغیر حس ظرافت ہوتی ہے۔
7 وہ دوسروں کی مقدور بھر مدد کرتے ہیں۔
8 خیر خواہانہ مشورہ دیتے ہیں۔
9 دوسروں کی اچھائیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ انھیں انھی سے منسوب کرتے ہیں۔
10 حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

کیا آپ میں یہ سب خصوصیات ہیں؟؟
اگر ہیں تو آپ نفسیاتی طور پر نارمل انسان ہیں اگر نہیں ہیں تو خود میں یہ سب خصوصیات پیدا کریں اور اگر پیدا کر نے میں مشکل ہو رہی ہے تو دیکھیں مسئلہ کہاں ہے اس کو ختم کریں اس کے بعد
آپ ایک پر سکون زندگی گزاریں گے۔

بیگم شہزادی بلقیس جان آفندی باغ ڈیرائی سوات بیگمائی چاول سوات کے مقبول ترین پکوانوں میں سے ایک ہے، لیکن اس کی اپنی کہانی...
27/03/2024

بیگم شہزادی بلقیس جان آفندی باغ ڈیرائی سوات بیگمائی چاول سوات کے مقبول ترین پکوانوں میں سے ایک ہے، لیکن اس کی اپنی کہانی ہے کہ قدرتی وادی میں اس فصل کا نام کب اور کیسے پڑا۔ چاول کا نام ایک معزز خاتون بیگم بلقیس افندی کے نام پر رکھا گیا تھا، جو 1949 میں افغانستان سے اس کے بیج لائی تھیں اور پہلی بار سوات کے علاقے باغ ڈھیرئی میں اس کی کاشت کی تھیں۔ یہ خاتون علاقے میں بیگم کے نام سے مشہور تھی۔ بیگم شہزادی بلقیس آفندی، افغانستان سے شاہی خاندان کے شہزادہ غازی سردار ارحم خان ایفندی کی اہلیہ،

Begum Princess Bilqees Jan Afandi Bagh Derai Swat

Begamai rice is one of the most popular dishes of Swat, but it has its own story that when and how the crop got its name in the scenic valley.

The rice was named after a respectable lady, Begum Bilqees Effandi, who had brought its seeds from Afghanistan in 1949 and cultivated it at Bagh Dherai area in Swat for the first time. The lady was popularly known as Begum in the area.

Begum Princess Bilqees Effandi, the wife of Prince Ghazi Sardar Arham Khan Effandi of the royal family from Afghanistan, after they settled in Swat.

24/03/2024

توہین عدالت کیا ہے؟ توہین عدالت کا مقدمہ کیسے ہوگا، سزا کون دے گا اور اپیل کہاں ہو گی.؟

عدالتی فیصلوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف 1976 کا توہین عدالت کا قانون تھا جسے ختم کر کے 2003 میں توہین عدالت آرڈیننس لایا گیا تھا۔
2012 میں اس میں ترمیم کی گئی جسے غالبا چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں بینچ نے مسترد کر دیا جبکہ 2016 میں اسکے سیکشنز 3 اور 5 میں ترامیم کی گئیں اور اسے ایکٹ کی شکل دی گئی۔

توہین عدالت کے قانون میں توہین عدالت کو 3 اقسام میں بیان کیا گیا ہے۔

▪️دیوانی توہین: عدالت کے کسی حکم،فیصلہ یا اقرار جو عدالت سے کیا گیا ہو کی عمدا تضحیک یا خلاف ورزی کرنا۔

▪️فوجداری توہین: انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا یا اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے جج یا گواہ کو لالچ یا دھمکی وغیرہ دینا۔

▪️عدالتی توہین: عدالت کے بارے میں شرمناک یا تضحیک آمیز گفتگو کرنا یا کسی جج کے ذاتی کردار کو تنقید کا نشانہ بنانا۔

ہر وہ کام جو کسی جج یا عدالت کی توہین کا باعث ہو توہین عدالت ہو گا۔اعلیٰ عدالتیں (سپریم کورٹ،ہائی کورٹس) توہین عدالت پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کر سکتی ہیں۔عدالتی توہین جس جج کے خلاف کی گئی ہو وہ اس مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتا بلکہ اسے چیف جسٹس کے سپرد کردے گا جو اسے خود سنیں گے یا کسی اور جج کے سپرد کریں گے۔
عدالت توہین عدالت کے مرتکب فرد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔توہین عدالت کے مقدمے کی کارروائی کھلی عدالت میں کی جاتی ہے اور ان مقدمات کا ریکارڈ دوسرے مقدمات سے الگ رکھا جاتا ہے۔

قانون کے سیکشن 5 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب شخص کو 6 مہینے تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔دیوانی توہین کی صورت میں قید کی سزا نہیں ہوگی۔ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

▪️توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کہاں کی جائیگی؟

1۔اگر فیصلہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے کیا ہو تو انٹراکورٹ اپیل ہائیکورٹ میں ہی ہوگی جس کی سماعت 2 یا اس سے زیادہ ججوں کا بینچ کرے گا۔

2۔اگر ابتدائی فیصلہ ڈویژن بینچ یا اس سے بڑے بینچ نے کیا ہو تو اپیل سپریم کورٹ میں ہوگی۔

3۔اگر ابتدائی فیصلہ سپریم کورٹ کے ایک جج یا 2 ججوں پر مشتمل بینچ نے کیا ہو تو انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل بینچ میں ہوگی۔

4۔اگر ابتدائی فیصلہ سپریم کورٹ کے 3 یا زائد ججوں پر مشتمل بینچ نے کیا ہو تو انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ کے

5 یا اس سے زائد ججوں پر مشتمل بینچ میں ہوگی۔

Contempt of Court Ordinance,2003.
Contempt of Court (Ammendment) Act,2016

23/03/2024

نیشنل بینک کےساڑھے 11 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اداکرنےکا فیصلہ برقرار،سپریم کورٹ نےنظرثانی درخواست خارج کردی،ملازمین کو 60 ارب روہے ایک ماہ میں ادا کرنے کا حکم۔۔۔!!!

23/03/2024

" جاہلوں سے بحث کرنا پانی پر مصوری کرنے کے مترادف ہے، آپ کتنے ہی تخلیقی کیوں نہ ہوں کچھ نہیں ہوگا- "

〰️ وکٹر ہیوگو

Address

Sub Divisional Courts Matta
Swata

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝗔𝗕𝗗𝗨𝗟 𝗪𝗔𝗞𝗜𝗟 𝗞𝗛𝗔𝗡 𝗔𝗗𝗩𝗢𝗖𝗔𝗧𝗘 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝗔𝗕𝗗𝗨𝗟 𝗪𝗔𝗞𝗜𝗟 𝗞𝗛𝗔𝗡 𝗔𝗗𝗩𝗢𝗖𝗔𝗧𝗘:

Share

Category