Sub Divisional bar Association bahrain

Sub Divisional bar Association bahrain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sub Divisional bar Association bahrain, Lawyer & Law Firm, Swat.

Sub Divisional Bar Association has officially established in 2011, when different Tehsil courts separated from District Head Quarters Swat and adopt its own Tehsil courts at Tehsil level.

18/08/2026

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین بار وکلاء صاحبان

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے معزز وکلاء سٹی کورٹ کراچی کے یادگار سفر کے دوران ایک خوبصورت یادگار عکس ،یہ سفر نہ صر...
09/08/2026

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے معزز وکلاء سٹی کورٹ کراچی کے یادگار سفر کے دوران ایک خوبصورت یادگار عکس ،یہ سفر نہ صرف پیشہ ورانہ رفاقت بلکہ باہمی محبت،
اخوت اور دوستی کی حسین یادوں سے بھی بھرپور رہا۔

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جناب فیلقوس خان ایڈووکیٹ کی زیرِ قیادت، لاء اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مطالبے پر یونی...
14/04/2026

سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن بحرین کے صدر جناب فیلقوس خان ایڈووکیٹ کی زیرِ قیادت، لاء اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مطالبے پر یونیورسٹی آف سوات کے لاء اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کے لیے ایک روزہ تربیتی کلاسز اور سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام آج تحصیل کورٹس بحرین میں منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی آف سوات کے لاء اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ اور مستقبل کے وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر جناب سید اسلام شاہ ایڈووکیٹ نے ضابطہ فوجداری قانون پر نہایت جامع اور معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے نہ صرف قانونی نکات کو تفصیل سے بیان کیا بلکہ نوجوان وکلاء کو ان کے آئینی و قانونی حقوق سے بھی آگاہ کیا، اور انہیں مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔اسطرح جناب ایڈووکیٹ رشید احمد نے ضابطہ دیوانی مقدمات اور میڈیکل وکالت پر تفصیلی لیکچر دیا اور عملی مثالوں سے طلباء کو عدالتی کارروائی کے اہم نکات سمجھائے۔شرکاء طلبہ اور مستقبل کے وکلاء نے اس سیمینار کو بے حد مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید اسلام شاہ ایڈووکیٹ اور رشید احمد ایڈووکیٹ تفصیلی لیکچر سےطلباء کوسیکھنےکو بہت کچھ ملا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ ایسے علمی و تربیتی سیمینارز کا انعقاد یونیورسٹی آف سوات میں بھی کیا جائے تاکہ طلبہ مزید مستفید ہو سکیں۔

پریس ریلیز / مذمتی و تعزیتی بیانتحصیل بار بحرین ایسوسی ایشن نہایت رنج و الم کے ساتھ سیدو شریف میں بچوں کی معمولی لڑائی ک...
11/02/2026

پریس ریلیز / مذمتی و تعزیتی بیان

تحصیل بار بحرین ایسوسی ایشن نہایت رنج و الم کے ساتھ سیدو شریف میں بچوں کی معمولی لڑائی کے نتیجے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس میں نوجوان وکیل عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ شہید جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔

عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ کورٹس مینگورہ اور پشاور ہائی کورٹ منگورہ بینچ میں وکالت کی پریکٹس کر رہے تھے۔ وہ ایک انسان دوست، باصلاحیت اور باوقار وکیل تھے جن کی ناگہانی وفات وکلا برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

بحرین بار ایسوسی ایشن اس اندوہناک سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ہم شہید عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

منجانب:
فیلقوس خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر تحصیل باربحرین

28/12/2025

Address

Swat
091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sub Divisional bar Association bahrain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share