13/05/2023
*کبھی درخت کبھی جھیل کا کنارا ہے*
*یہ ہجر ہے کہ محبت کا استعارا ہے 🍁🎀*
*تم آؤ اور کسی روز اس کو لے جاؤ*
*بس ایک سانس ہے اس پر بھی حق تمہارا ہے 🍁🎀*
*خدائے عشق گلہ تجھ سے ہے جہاں سے نہیں*
*میرے لہو میں محبت کو کیوں اتارا ہے 🍁🎀*
*یہ سوچ لینا مجھے چھوڑنے سے پہلے تم*
*تمہارا عشق میرا آخری سہارا ہے 🍁🎀*
*ابھی تو کھال ادھڑنی ہے اس تماشے میں*
*ابھی دھمال میں جوگی نے سانس ہارا ہے 🍁🎀*