Sambrial Lawyers Forum

Call Contact the business

Sambrial Lawyers Forum Sambrial Lawyers Forum provide a platform where an aggrieved party be compensated by Legal ways.

نئے وکلاء کے اندراج (Enrollment)کے لیےمقرر کردہ نئی فیس شیڈول
14/07/2026

نئے وکلاء کے اندراج (Enrollment)کے لیےمقرر کردہ نئی فیس شیڈول

جائیداد کی خرید وفروخت بذریعہ فرد جاری رہے گی
10/07/2026

جائیداد کی خرید وفروخت بذریعہ فرد جاری رہے گی

عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری ۔محکمہ صحت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے جع...
10/07/2026

عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری ۔
محکمہ صحت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایزومیکس 250 ملی گرام کی ایک مخصوص کھیپ کو جعلی قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے فوری الرٹ جاری کردیا گیا۔
الرٹ میں کہا گیا کہ ایزومیکس 250 ملی گرام کا بیچ نمبر H5332 جعلی قرار دیا گیا، جس کی میعاد جولائی 2027 تک ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اس دوا پر اے جی پی لمیٹڈ کا نام درج ہے، تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ بیچ اس کی تیار کردہ اصل مصنوعات میں شامل نہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول نے فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر طبی مراکز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بیچ کی فروخت اور تقسیم فوری طور پر بند کریں، موجود اسٹاک الگ رکھیں اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو اطلاع دیں۔

محکمہ صحت نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ مذکورہ بیچ نمبر کی دوا ہرگز استعمال نہ کریں اور ادویات صرف مجاز میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں سے خریدیں۔

Memories
09/07/2026

Memories

04/07/2026

مختصر یہ کہ ہر رنگ جچتا ہے تم پہ

حتیٰ کہ وہ بھی جو تم نے بدل رکھا ہے

لو جی قانون دی ساری ذمداری وکیلاں تے پے گئی اے ججاں دیاں موجاں ای موجاں
01/07/2026

لو جی قانون دی ساری ذمداری وکیلاں تے پے گئی اے ججاں دیاں موجاں ای موجاں

پنجاب میں نیا قانون" پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بی ہیویئر ایکٹ 2026" (پنجاب انسدادِ عادی مجرمان و ...
29/06/2026

پنجاب میں نیا قانون" پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بی ہیویئر ایکٹ 2026"

(پنجاب انسدادِ عادی مجرمان و سماج دشمن رویہ ایکٹ 2026) کے مطابق کون کون سماج دشمن ہے اور ریاست کی رٹ کو چینلج کیسے تصور ہوگا؟

اگر کوئی شخص شراب نوشی یا جوئے کا اڈا چلاتا ہے، ذخیرہ کرتا ہے یا اس کا انتظام سنبھالتا ہے، یا کوئی ایسی جگہ اپنے پاس رکھتا ہے یا استعمال کیا جاتا ہو

بطور دلال (Tout) روزی کماتا ہے جو جھوٹی گواہیوں، جعلی رجسٹرڈ دستاویزات کا انتظام کرتا ہے، یا سرکاری ملازمین کے ساتھ کرپٹ طریقوں (بدعنوانی) میں ملوث ہوتا ہے؛شراب کی غیر قانونی تیاری یا فروخت میں ملوث ہوتا ہے

​چکلہ (Brothel) چلاتا ہے یا اس کا انتظام سنبھالتا ہے، یا کلی یا جزوی طور پر فاحشہ عورتوں کی کمائی پر زندگی بسر کرتا ہے

​فلاحی کاموں یا خیرات کے نام پر دھوکہ دہی سے رقم جمع کرتا ہے؛ یا عوامی مقامات پر فحش یا گالی گلوچ والی زبان استعمال کرنے کا عادی ہو

​لوگوں کو، خاص طور پر لڑکیوں، خواتین یا اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کو تنگ یا ہراساں (Mo**st) کرتا ہے عوامی مقامات پر فحش حرکات کرتا ہے​ کسی ہنگامے (Affray) کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے عوامی جگہ پر دنگا فساد یا ہلڑ بازی کرتا ہے

دھمکیوں کے ذریعے، زبانی طور پر، تحریری طور پر یا سوشل میڈیا کے ذریعے، یا جھوٹے بیانات، افواہیں یا رپورٹس بنا کر، شائع کر کے یا پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس یا تشویش کا باعث بنتا ہے

​ایمرجنسی یا پولیس لائٹس دکھا کر سرکاری ملازم کا روپ دھارتا ہے

پولیس، سول آرمڈ فورسز یا آرمڈ فورسز کی پٹرولنگ گاڑی جیسی گاڑی پر گارڈز کے ساتھ نقل و حرکت کرتا ہے

کسی بھی قسم کی دھمکی یا خوف کا استعمال کر کے روزی کماتا ہے، رقم دیگر جائیداد بھتہ خوری (Extort) کے ذریعے وصول کرتا ہے،

کسی سے کوئی رعایت یا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے

ایسی جائیداد وصول کرتا ہے یا اس کا کاروبار کرتا ہے جس کے بارے میں وہ جانتا ہو یا اس کے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہو کہ وہ چوری شدہ جائیداد ہے، جیسا کہ پی پی سی (PPC) کی دفعہ 410 میں فراہم کیا گیا ہے

​سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز مواد شائع کرتا ہے جس میں فحش اشیاء بشمول ہتھیاروں یا اسلحے کی نمائش شامل ہو ، ‏ہوائی فائرنگ (Aerial firing) میں ملوث ہو

​عادتاً جعل سازی کرتا ہو یا دھوکہ دہی، فراڈ، بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے روزی کماتا ہو، یا ایسی اشیاء کی منتقلی، فروخت یا نقل و حرکت کے لین دین میں ملوث ہو جو اس طرح کی منتقلی، فروخت یا نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے والے کسی بھی قانونی حکم کی خلاف ورزی ہو

جعلی کرنسی (Counterfeit money) استعمال کرتا ہو

​الیکٹرانک ذرائع، پرنٹ میڈیا یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کوئی بھی ایسی چیز پھیلاتا ہو جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ وہ غیر سچی ہے اور گمراہ کن معلومات (Misinformation) یا غلط معلومات (Disinformation) پر مبنی ہے

​کسی منظم مجرمانہ گروہ یا نیٹ ورک کا حصہ پایا گیا ہو یا اسے چلا رہا ہو

ای کامرس پلیٹ فارمز پر سائبر کرائم، پیچھا کرنے (Stalking)، عریانیت پسندی/جھانکنے کی عادت (Voyeurism)، آن لائن بلیک میلنگ، سائبر بلینگ (Cyber-bullying)، ڈیجیٹل بھتہ خوری (Digital extortions)، زمین پر ناجائز قبضہ (Land grabbing) اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہو

​سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد استعمال کرتا ہو یا ایسی ناپسندید ۔ممنوعہ اشیاء کی نمائش کرتا ہو جو پرتشدد انتہا پسندی کو ہوا دے سکتی ہوں، یا
جانوروں پر ظلم کرتا ہو

​ ٹریفک کے ہموار بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والی عارضی یا مستقل رکاوٹیں (Barriers) کھڑی یا نصب کرتا ہ

​سرگرمیوں کا کوئی بھی ایسا مجموعہ جسے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اس ایکٹ کے سیکشن 7 کے سب-سیکشن (1) کے تحت قرار دے

ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اپنے دائرہ اختیار میں ایسے سماج دشمن رویوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کا اختیار رکھے گی جو کوڈ (ضابطہ فوجداری) کے سیکشن 133 کے تحت بیان کردہ عوامی سطح پر نقص امن/پریشانی کا باعث بن سکتے ہوں۔

سماج دشمن رویوں کو کنٹرول کرنے کا طریقہ کار (Procedure to control anti-social behaviors)۔

ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کسی پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر (ایس ایچ او)، اسسٹنٹ کمشنر یا سب-ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کی رپورٹ پر، یا کسی انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر، یا کسی بھی شخص کی تحریری شکایت کی بنیاد پر، سرگرمیوں کے کسی مجموعے کو سماج دشمن رویہ قرار دے سکتی ہے۔

سب-سیکشن (1) کے تحت کارروائی آگے بڑھانے سے پہلے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی رپورٹ کی تصدیق کے لیے ابتدائی طور پر اس معاملے کی انکوائری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور سب-ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) پر مشتمل ایک کمیٹی کے ذریعے کروا سکتی ہے

اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے سماج دشمن رویے کے ملزم کو نوٹس جاری کر سکتی ہے، جس میں اسے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا، اور یہ وجہ بتانے کا موقع دیا جائے گا کہ اس ایکٹ کے تحت اس کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

یہ قانون متوقع ہے کہ اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی سے پاس ہو جائے۔

Adv Usman Mughal💕❤️💕
28/06/2026

Adv Usman Mughal
💕❤️💕

Address

Sambrial

Telephone

+923006112276

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sambrial Lawyers Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sambrial Lawyers Forum:

Shortcuts

Share