The LEGUM Lines Law Firm

The LEGUM Lines Law Firm Vision of the firm is to provide our clients with skilled legal advice and assistance timely and in efficient manner.

We strive to handle each matter with accountability and responsiveness. Our vision reflects our values, integrity, services, excellence.

For filling contact. WhatsApp 03475178707
29/08/2026

For filling contact.
WhatsApp 03475178707

لیگم لائنز لا فرم کی ٹیم نے متبادل تنازعاتی حل کی خصوصی تربیت مکمل کرلیاسلام آباد: لیگم لائنز لا فرم کے چیف ایگزیکٹو اور...
29/08/2026

لیگم لائنز لا فرم کی ٹیم نے متبادل تنازعاتی حل کی خصوصی تربیت مکمل کرلی

اسلام آباد: لیگم لائنز لا فرم کے چیف ایگزیکٹو اور ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ وقاص خان کی قیادت میں فرم سے وابستہ قانونی ماہرین نے متبادل تنازعاتی حل کے شعبے میں 40 گھنٹے پر مشتمل خصوصی پیشہ ورانہ تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کرلیا۔

یہ تربیتی کورس 19 سے 25 اگست 2026 تک بحریہ یونیورسٹی لا اسکول، اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوا، جس کا مقصد شرکاء کو عدالت سے باہر تنازعات کے مؤثر حل کے جدید قانونی طریقۂ کار اور عملی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔

لیگم لائنز لا فرم کی جانب سے تربیتی پروگرام میں وقاص خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، میجر شوکت، مغیث احمد خان، وقاص افضل، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، اور اقرا انتخاب، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے شرکت کی۔

تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو مذاکرات، ثالثی، مصالحت اور تنازعات کے مؤثر انتظام سمیت متبادل تنازعاتی حل کے مختلف پہلوؤں پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں اس امر پر بھی توجہ دی گئی کہ مختلف نوعیت کے تنازعات میں عدالت سے رجوع کرنے کے بجائے فریقین کے لیے دستیاب متبادل قانونی راستوں کو کس طرح مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیگم لائنز لا فرم کے چیف ایگزیکٹو وقاص خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ مؤثر قانونی پریکٹس کا مطلب صرف مقدمہ دائر کرنا یا عدالت میں مقدمہ لڑنا نہیں، بلکہ مؤکل کے مفاد میں تنازع کے لیے سب سے مناسب اور مؤثر راستے کا انتخاب کرنا بھی ہے۔

ان کے مطابق بعض معاملات میں عدالت سے رجوع کرنا ناگزیر ہوتا ہے، تاہم بہت سے تنازعات ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں بروقت مذاکرات، مصالحت یا ثالثی کے ذریعے کم وقت اور کم اخراجات میں حل کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے جدید وکیل کے لیے تنازعات کے متبادل حل کے طریقۂ کار سے آگاہی اور عملی مہارت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

وقاص خان نے کہا کہ ایک قانونی ماہر کو ہر معاملے میں یہ سوال ضرور سامنے رکھنا چاہیے کہ کیا تنازع عدالت تک پہنچنے سے پہلے حل ہوسکتا ہے، کیا فریقین مذاکرات کے ذریعے قابلِ قبول حل تک پہنچ سکتے ہیں، اور اگر عدالتی کارروائی ضروری ہو تو مؤکل کے مفاد میں بہترین قانونی حکمتِ عملی کیا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لیگم لائنز لا فرم کی کوشش ہے کہ قانونی خدمات کو صرف روایتی مقدمہ بازی تک محدود رکھنے کے بجائے قانونی مشاورت، مذاکرات اور متبادل تنازعاتی حل سمیت جدید قانونی شعبوں میں بھی پیشہ ورانہ استعداد کو فروغ دیا جائے، تاکہ مؤکلین کو ان کے معاملات کے مطابق زیادہ مؤثر اور عملی قانونی حل فراہم کیے جا سکیں۔

پاکستان میں متبادل تنازعاتی حل کے حوالے سے ہونے والی قانونی اور ادارہ جاتی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متبادل تنازعاتی حل ایکٹ 2017 اور اے ڈی آر ایکریڈیٹیشن رولز 2023 اس شعبے کے فروغ کی جانب اہم اقدامات ہیں۔ اسی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان میں ثالثی مرکز کا قیام بھی ملک میں تنازعات کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ثالثی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

تربیتی کورس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ساتھ ایک ہی تربیتی پروگرام میں شرکت سے نہ صرف قانونی اور عملی معلومات میں اضافہ ہوا بلکہ مختلف نقطۂ ہائے نظر اور تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملا۔

لیگم لائنز لا فرم کی جانب سے تربیتی کورس میں شرکت کو فرم کی پیشہ ورانہ ترقی اور قانونی خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ فرم کے مطابق قانونی شعبے میں مسلسل تعلیم، تربیت اور جدید مہارتوں کا حصول مؤکلین کو بہتر اور مؤثر قانونی خدمات فراہم کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

کورس کی تکمیل پر لیگم لائنز لا فرم کے شرکاء نے بحریہ یونیورسٹی لا اسکول اور لیڈرشپ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر (ایل پی ڈی سی) کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والے علم اور مہارتوں کو عملی قانونی پریکٹس میں بروئے کار لایا جائے گا۔

Alhamdo Lillah.
29/08/2026

Alhamdo Lillah.

Address

District Court Rawalpindi
Rawalpindi
43600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The LEGUM Lines Law Firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The LEGUM Lines Law Firm:

Shortcuts

Share