16/04/2026
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے سے قبل ثبوت اکٹھا کرنا ضروری ہے، صرف مقدمے میں نام آنے پر گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔ دنیا بھر میں اس پر عمل کیا جاتا ہے، مگر سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود ہماری تفتیشی طریقہ میں اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا اور عدالت بھی اس عمل کو روکنے کی کوشش نہ کرتی ھے بلکہ ریمانڈ دے کر اس میں مدد کرتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ملزم کو مجرم جیسا سلوک برداشت کرنا پڑتا ہے۔Pld 2018 sc 595.