Syed Shariq Bin Ajmal Kirmani

Syed Shariq Bin Ajmal Kirmani “Words, without power, is mere philosophy.”

25/02/2026

پاکستان یوتھ پارلیمنٹ لاہور کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ۔

اپاکستان یوتھ پارلیمنٹ لاہور کے55 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیاجہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم واقعات، اور پارلیمانی ارتقاء پر مبنی ایک جامع ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔ اس ڈاکیومنٹری کے ذریعے وفد کو پارلیمانی روایات، سینیٹ کے کردار اور آئینی اہمیت کے بارے میں بصیرت حاصل ہوئی۔اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی”گلی دستور“ کا بھی دورہ کرایا گیا جو پاکستان کے آئینی سفر، اہم قومی دستاویزات اور تاریخی لمحات کی تصویری و دستاویزی شکل میں عکاسی کرتی ہے۔

بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایا گیا۔وفد نے سینیٹ ہال میں جاری اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ وفد کو قانون سازی کے مراحل، پارلیمانی طریقہ کار اور ایوان بالا کی عملی کارروائیوں کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔وفد نے اس دورے کو انتہائی مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے مطالعاتی دورے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی نظام بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔
***********

Address

Rawalpindi
46000

Telephone

+923115869234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Shariq Bin Ajmal Kirmani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Shariq Bin Ajmal Kirmani:

Share