Batool Attorney at Law

Batool Attorney  at Law I am Attorney at law.My services are available for those who want legal aid in any matter.My experti

13/03/2026

........ ⚖️ .........

*2025 CLC 1158*

*ہبہ کو ثابت کرنے کے لیے آٹھ لوازمات ضروری ہیں۔*

*08 Essential Ingredients of Gift*

ایک بھائی نے والد کی جائیداد پر اپنی بہن کو اس کے شرعی حصے سے محروم کرنے کے لیے ہبہ (Gift) کا جعلی دعویٰ کیا۔

ابتدائی عدالت اور اپیلٹ کورٹ نے بھائی کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا، لیکن ہائی کورٹ نے اس کے برعکس بہن کے حق میں فیصلہ دیا۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ جو فریق کسی امر کا بینیفشری ہو، اسی پر اس امر کو ثابت کرنا لازم ہوتا ہے۔ لہذا بھائی پر لازم تھا کہ وہ ہبہ کے ثبوت پیش کرے۔

ہبہ کو ثابت کرنے کے لیے آٹھ لوازمات (Essential Ingredients of Gift)

عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی ہبہ کو قانونی طور پر ثابت کرنے کے لیے درج ذیل آٹھ شرائط پوری ہونا ضروری ہیں:

1. ایجاب (Offer): ہبہ کرنے والے کی طرف سے واضح اعلان۔

2. قبول (Acceptance): ہبہ لینے والے کی طرف سے واضح قبولیت۔

3. قبضہ (Delivery of Possession): جائیداد کا قبضہ ہبہ لینے والے کے حوالے ہونا۔

4. ہبہ کنندہ کی نیت (Donor’s Intention): ہبہ حقیقی ہو، فراڈ یا دھوکہ نہ ہو۔

5. آزادی ارادہ (Free Consent): دباؤ، جبر یا دھوکہ کے بغیر ہو۔

6. گواہان کی موجودگی (Witnesses): ایجاب و قبول معتبر گواہوں کے سامنے ہو۔

7. محکمہ مال میں درست اندراج (Mutation in Revenue Record): Land Revenue Act کے مطابق عمل ہو۔

8. واقعات میں مطابقت (Consistency in Evidence): گواہان کے بیانات اور محکمہ مال کے ریکارڈ میں تضاد نہ ہو۔

عدالت کے مشاہدات

بھائی کے پیش کردہ گواہوں کے بیانات آپس میں متضاد تھے۔
رپٹ روزنامچہ واقعاتی اور ایجاب و قبول کے وقت میں واضح تضاد سامنے آیا۔

بیٹے کی بطور گواہ شہادت ناقابلِ قبول قرار دی گئی کیونکہ وہ ایجاب و قبول کے وقت موجود ہی نہیں تھا۔

Land Revenue Act, 1967 کی دفعہ 42 کے مطابق انتقال کا عوامی اعلان (public attestation) ثابت نہیں ہوا۔
..................... ⚖️ ⚖️ ....................

بریکنگ: اب ملک بھر کی عدالتیں بھی چار دن کام کرینگیچیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا ہنگا...
13/03/2026

بریکنگ: اب ملک بھر کی عدالتیں بھی چار دن کام کرینگی
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس
سپریم کورٹ اسلام آباد میں اہم فیصلے
ملک بھر کی عدلیہ میں کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات نافذ کرنے کی منظوری

پیٹرولیم سپلائی میں ممکنہ تعطل اور عالمی توانائی اخراجات میں اضافے کے پیش نظر حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ملک بھر کی عدالتوں میں وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کا عزم

وفاقی شرعی عدالت اور تمام ہائی کورٹس میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کرنے کی منظوری

وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس پیر سے جمعرات تک مکمل استعداد کے ساتھ کام کریں گی

جمعہ اور ہفتہ کو ہنگامی عدالتی و انتظامی امور جاری رکھنے کے لیے داخلی انتظامات کیے جائیں گے

ضلع عدالتیں بھی پیر سے جمعرات تک چار روزہ ورکنگ ویک کے تحت کام کریں گی

جمعہ اور ہفتہ کو ہائی کورٹس میں عملے کی کم سے کم حاضری رکھی جائے گی

وفاقی شرعی عدالت اور ہائی کورٹس کے جج صاحبان کے پی او ایل الاؤنس میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ

جوڈیشل افسران کے پی او ایل الاؤنس میں پچیس فیصد کمی کی منظوری

ہائی سیکیورٹی زونز کے اندر نقل و حرکت کے دوران اضافی پروٹوکول اور سیکیورٹی گاڑیاں تعینات نہیں کی جائیں گی

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ججز اور جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی حالات کے مطابق برقرار رکھی جائے گی

مقدمات کی سماعت میں ویڈیو لنک سہولت کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ

وکلاء اور سائلین کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی ترغیب دی جائے گی

ہائی کورٹس اور ضلع عدالتوں میں عملے کی روٹیشنل حاضری کا نظام متعارف کرانے کی منظوری

عدلیہ کا توانائی بچت اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے قومی کوششوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

عوام کو انصاف کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی، فیصلہ

پنجاب میں پیلا اسٹامپ پیپر ختمرجسٹری سفید پیج پر کنورٹآن لائن PSID سے ادائیگی کے بعد کسی بھی کاغذ پر اسٹام پیپر کا پرنٹ ...
13/03/2026

پنجاب میں پیلا اسٹامپ پیپر ختم
رجسٹری سفید پیج پر کنورٹ
آن لائن PSID سے ادائیگی کے بعد کسی بھی کاغذ پر اسٹام پیپر کا پرنٹ حاصل کیا جاسکے گا

09/03/2026
09/03/2026

زمین آپ کے نام پر ہے مگر نہ جگہ معلوم ہے اور نہ قبضے کی صورتحال؟ قانون آپ کو اپنی ملکیت معلوم کرنے اور قبضہ حاصل کرنے کا پورا حق دیتا ہے۔ ✅ درج ذیل قانونی اقدامات اختیار کریں: 🔹 1۔ ملکیت کی تصدیق پٹواری یا اراضی ریکارڈ سنٹر سے حاصل کریں: ▪️ فردِ ملکیت ▪️ جمعبندی ▪️ انتقال کی مصدقہ کاپی ان دستاویزات سے زمین کی لوکیشن، خسرہ نمبر اور رقبہ واضح ہو جاتا ہے۔ 🔹 2۔ نشاندہی / حد بندی (Demarcation) تحصیلدار کو درخواست دے کر زمین کی سرکاری نشاندہی کروائیں تاکہ اصل حدود متعین ہو سکیں۔ 🔹 3۔ قبضے کی صورتحال معلوم کریں نشاندہی کے بعد واضح ہو جاتا ہے کہ زمین خالی ہے یا کسی کے قبضے میں، اور آیا قبضہ جائز ہے یا ناجائز۔ 🔹 4۔ ناجائز قبضے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی سول کورٹ میں درج ذیل دعوے دائر کیے جا سکتے ہیں: ▪️ دعویٰ برائے قبضہ (Suit for Possession) ▪️ دعویٰ برائے اعلانِ حقِ ملکیت (Declaration) ▪️ مستقل حکمِ امتناعی (Permanent Injunction) 📜 متعلقہ قوانین: ▪️ Land Revenue Act ▪️ Specific Relief Act ▪️ Civil Procedure Code (CPC) ⚠️ اہم مشورہ: ناجائز قابض سے خود الجھنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں اور ماہر وکیل سے رجوع کریں۔ 📢 قانونی آگاہی پھیلائیں — یہ ہر شہری کا حق ہے

Call now to connect with business.

Professional income tax filing services you can trust.Message us now to get started.Batool Attorney  at LawWhatsApp Busi...
24/02/2026

Professional income tax filing services you can trust.
Message us now to get started.
Batool Attorney at Law
WhatsApp Business
‎ +923360189741
Phone Number
+923105834164

Professional income tax filing services you can trust.Message us now to get started.Batool Attorney  at LawWhatsApp Busi...
24/02/2026

Professional income tax filing services you can trust.
Message us now to get started.

Batool Attorney at Law

WhatsApp Business
‎ +923360189741
Phone Number
+923105834164

"Register your business with FBR & SECP! 📈💼 Become an Active Tax Filer, obtain NTN, and file yearly returns to stay comp...
13/07/2025

"Register your business with FBR & SECP! 📈💼 Become an Active Tax Filer, obtain NTN, and file yearly returns to stay compliant. Ensure transparency and security for your business's future. 💪 "

31/05/2023

امریکی شہری جوناتھن لی رچز یہ دنیا کا عجیب و غریب انسان ہے یہ دنیا میں سب سے زیادہ مقدمات لڑنے والا شخص کہلاتا ہے.

اس نے سب سے پہلا مقدمہ اپنی ماں کے خلاف درج کروایا کہ ماں نے ان کی تربیت اچھی نہیں کی ہے یہ کیس جیت گیا اور 20 ہزار ڈالر معاوضہ اسے ملے.

اس نے اپنے دوستوں،اپنے اساتذہ،اپنے ہمسایہ،اپنے رشتہ دار،اپنی منگیتر،پولیس آفیسران،ججز،مشہور کمپنیوں حتی کہ جارج بش پر بھی مقدمات کئے.

مختلف عدالتوں میں ان کی طرف سے داخل کئے گئے مقدمات کی تعداد 2600 ہوگئی،ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا اس نے گنیز بک آف ورلڈ مالکان کے خلاف مقدمہ کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مواد کیوں شائع کر دیا ہے.

مختلف مقدمات میں یہ ہرجانوں اور معاوضوں کی صورت میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالر جیت گیا.

انہیں ایک ٹی وی ٹاک شو میں بلایا گیا اس نے انتہائی دکھ اور رنج کے عالم میں میزبان سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے اتنی شہرت کے باوجود میں تنہا زندگی گزار رہا ہوں کوئی مجھ سے پیار کرنے والا نہیں ہے.

ٹی وی میزبان اس سوال پر ہنس پڑے اور کافی دیر تک ہنستے رہے یہ ٹاک شو چھوڑ کر اٹھا اور ٹی وی چینل کے خلاف کیس کر دیا 50 ہزار ڈالر ادھر سے بھی جیت لیا .!.
وقاص

11/05/2023

Below is a list of law websites that corporate lawyers can use to learn, enhance their drafting skills:

● Practical Law by Thomson Reuters:
https://lnkd.in/dgxfgnCV

●Legal Writing Pro:
https://lnkd.in/dtABaS9P

●The Legal Writing Institute:
https://www.lwionline.org

●Adams on Contract Drafting:
https://lnkd.in/dAjsXFCi

●Westlaw Edge Drafting Assistant:
https://lnkd.in/d8np_m-s

●The American Bar Association (ABA):
https://lnkd.in/ddbrA_F5

●Legal Templates: Legal Templates is a website that provides free and customizable legal templates for a variety of legal documents, including contracts. The templates are written by attorneys and can be edited to suit the specific needs of your clients.

●Law Insider: Law Insider is a website that provides a library of free legal contracts and agreements, along with insights and commentary on legal issues related to contract drafting. The website also offers a contract drafting tool that helps users create customized contracts.

●Contract Standards: Contract Standards is a website that provides a library of pre-drafted contract templates for a variety of industries and sectors. The templates are customizable and can be used as a starting point for drafting contracts that meet the specific needs of your clients.

●Docracy: Docracy is a website that provides a collection of free legal documents, including contracts and agreements, that can be customized to meet the specific needs of your clients. The website also allows users to collaborate on document creation and editing.

●Rocket Lawyer: Rocket Lawyer is a website that provides customizable legal templates for a variety of legal documents, including contracts. The website also offers a platform for creating, signing, and storing legal documents online.

●OneCLE: offers a range of features designed to help lawyers draft, manage, and analyze contracts more efficiently. The platform offers customizable templates for a variety of legal documents, including contracts, NDAs, and partnership agreements, which can help save time and reduce errors when drafting legal documents.

●LexisNexis: is a legal research and information platform that provides access to a range of legal resources, including case law, statutes, and legal news. The platform also offers tools for contract drafting and review, including customizable templates and contract analytics https://lnkd.in/dYEWct7z

29/03/2023

Address

Chamber No 305 Sardar Ijaz Ishaq Khan Block District Court Purani Katchery Rawalpindi
Rawalpindi
16800

Telephone

+923405778033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Batool Attorney at Law posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Batool Attorney at Law:

Share