09/08/2024
میاں چنوں کے ارشد ندیم نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے یہ اعزاز ملک کے نام کیا ہے حالانکہ جن مشکلات کا سامنا کر کے ارشد نے یہ جیت حاصل کی ان دشواریوں کا تصور بھی اس کے حریف نہ کر سکیں۔ یہ کامیابی ارشد ندیم کی کامیابی ہے جو اس نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے نام کی ہے۔ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ۲۵ کروڑ کا یہ ملک دہائیوں تک ایسی کامیابی سے محروم رہا۔ ملکی سطح پر قابل اور باصلاحیت لوگوں کی سرپرستی ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے ۔ ارشد ندیم کی کامیابی سے ہی سبق لیں ، پتہ نہیں کتنے ارشد ندیم وسائل اور مواقع کی عدم موجودگی کے باعث گمنامی کے اندھیروں سے نکل ہی نہیں سکے۔ اس ملک کے وسائل سے اگر قوم کی آبیاری صحیح طرح سے کی جائے تو اس بنجر زمین سے کامیابیوں کی اعلیٰ فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی