AM Associates,Law Firm and Legal consultany

AM Associates,Law Firm and Legal consultany Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AM Associates,Law Firm and Legal consultany, Legal Service, Tufail Road near kachehri chowk, Rawalpindi.

The aim of creating this page is just to convey that all sorts of legal problem is handled very carefully even it is regarding property matters, tax matters,sale services etc.

07/07/2022

سات سالہ نابالغ کی حضانت والد کو دی گئی،
(1995 CLC 800).
اگر والدہ نے بذریعہ اقرار نامہ نابالغان والد کے سپرد کیۓ ہوں، تو حضانت کی حق دار نہ ہو گی.
(NLR 1996 Civil Lah 568).
اگر والد بچوں کے مفاد میں دوسری شادی نہ کرے تو حضانت کا حقدار والد ہو گا.
(2004 SCMR 1735).
اگر والدہ Prohibited Degree کے مرد سے دوسری شادی کرے تو ایسی صورت میں نابالغ بیٹی والد کو ملے گی، والدہ حضانت کی حق دار نہ ہے.
(2014 SCMR 343).
نانی کے مقابلے میں والد بچوں کی حضانت کا حقدار ہے.
(2016 MLD 801).
اگر والدہ دوسری شادی کرے، تو حضانت کی حق دار نہ ہو گی.
(2018 MLD 591).

04/07/2022

طلاق کے متبادل ادائیگی رقم غیر قانونی ہے.
(2008 SCMR 186).
طلاق نامہ اسٹامپ پیپر پر تحریر کرنا ضروری نہ ہے.
(2004 CLC 984).
اگر زبانی طلاق کا نوٹس چیئرمین کو نہ بھجوایا گیا ہو، تو طلاق نہ ہوتی ہے.
(PLD 2006 SC 457).
سرکاری ملازم کا منہ بولا بیٹا یا نامزد کردہ شخص، اس کی فوتیدگی کی صورت میں، اس کے واجبات لے سکتا ہے، فیملی ممبر یا قانونی وارث ہونا ضروری نہ ہے.
(2019 PLD 1 Kar).
شادی کے چھ ماہ بعد اور طلاق کے دو سال بعد تک پیدا ہونے والا بچہ سنٌی قانون کے تحت جائز تصور کیا جائے گا.
(2008 SCMR 1707).

اگر دعویٰ، جدید دائری کی اجازت کی بناء پر Withdraw نہ کیا گیا ہو، تو اس بناۓ دعویٰ پر نیا دعویٰ دائر نہ کیا جا سکتا ہے ۔
(2019 CLC 804).
دعویٰ واپس لینے کے بعد، جدید دائری دعویٰ پر قانون معیار کا اطلاق ہو گا
(2018 MLD 1801).
جب جدید دائری دعویٰ کے بعد پہلا دعویٰ واپس لے لیا جاۓ، تو پہلے دعویٰ کی موجودگی میں جدید دائری دعویٰ بار نہ ہے ۔
(2018 MLD 401).
دعویٰ واپس لینے کے بعد اسی بناۓ دعویٰ پر نیا دعویٰ قابل رواں نہ ہے ۔
(2015 CLC 107).
جدید دائری کی اجازت کے ساتھ دعویٰ واپس لینے کے لئے معقول وجہ کا ہونا لازم ہے۔ ورنہ عدالت Withdrawal of suit کی اجازت دیتے وقت جدید دائری کی اجازت دینے سے انکار نہ کر سکتی ہے ۔
(2015 MLD 1459).

30/06/2022

قتل کیس میں ملزم اس بناء پر ضمانت کا حقدار نہ ہوگا، کہ اسے للکارا اور غیر مؤثر قرار منسوب ہے.
(PLD 1997 SC 347).
ملزم کو للکارا منسوب تھا، عدمِ برآمدگی دوران تفتیش بےگناہ ضمانت منظور ہوئی.
(2015 YLR 2441).
ملزم کو للکارا منسوب تھا، دورانِ تفتیش ملزم کا للکارا مارنا ثابت نہ ہوا تھا. ملزم بری.
(2017 MLD 1263).
ملزم کو کوئی ضرب منسوب نہ تھی، اور نہ ہی وجہ عناد سے ملزم کا کوئی تعلق تھا، ملزم کو صرف للکارا منسوب تھا، ایسی کوئی شہادت نہ تھی، کہ ہمراہی ملزم نے، ملزم کے للکارا کے زیر اثر کوئی ضرب لگائی ہو، ملزم بری.
(2012 YLR 1976).
ملزم خود مُسلح ہو تو اسے للکارا مارنے یا ہمراہی ملزمان سے کہنے کی ضرورت نہیں ہے، کہ فلاں آدمی کو قتل کر دو.
ملزم بری.
(2009 PCrLJ 612).

29/06/2022
20/06/2022

سول کورٹ کو زرعی رقبہ کی تقسیم کا اختیار نہ ہے.
(PLD 2016 Pesh 8).
شہری جائیداد کی تقسیم کے دعویٰ میں ریوینو کورٹ کو اختیار حاصل نہ ہے.
(2011 YLR 1724).
زبردستی بیدخل کیا، مشترکہ کھاتہ دار دعویٰ تقسیم جائیداد کر سکتا ہے، یا زیرِ دفعہ 9 خصوصی داد رسی ایکٹ دعویٰ دائر کر سکتا ہے.
(2006 YLR 1071).
اگر خانگی تقسیم پر عملدرآمد کے بعد تمام حصے دار اپنے اپنے حصے پر قابض ہوں تو عدالتی تقسیم کی ضرورت نہ ہے.
(2004 SCMR 557).
مشترکہ کھاتہ دار دیگر مشترکہ کھاتہ دار کے خلاف دعویٰ استقرار حق و قبضہ دائر نہ کر سکتا ہے،بلکہ تقسیم جائیداد ہو گا.
(2016 YLR 1300).
دعویٰ تقسیم جائیداد پر RESJUDICATA یا Limitations کا اطلاق نہ ہوتا ہے، بناۓ دعویٰ مستقل جاری رہتی ہے.
(2017 MLD 1902).

24/05/2022

کونسلر، چیئرمین زکوۃ کمیٹی یا بہت دیگر پبلک گواہان کی موجودگی میں یا روبرو پنچائیت کۓ گئے، اقبال جرم کی کوئی اہمیت نہ ہے۔
(2011 YLR 2837)
(2009 SCMR 166).
دورانِ پولیس حراست کۓ گئے، غیر عدالتی اقبال جرم کی، کوئی قانونی حیثیت نہ ہے.
(2021 SCMR 381).
پولیس کے سامنے، اقبال جرم کرنا، قابل ادخال شہادت نہ ہے۔
(2020 PCrLJ 1486).
اگر غیر عدالتی اقبال جرم کے گواہ، ملزم کو پکڑنے کی کوشش نہ کریں، تو ان کی شہادت قابل یقین نہ ہے۔
(2020 YLR 107 Note 114).
غیر عدالتی اقبال جرم، کمزور ترین شہادت ہے۔
(2019 PCrLJ 609)

23/05/2022
23/05/2022

دعویٰ، عدم حاضری، خارج ہونے کے بعد، دوسری پارٹی کو نوٹس دیۓ بغیر، دعویٰ بحال نہ کیا جا سکتا ہے۔
(2019 YLR 43).
درخواست برآمدگی دعویٰ میں، عدالت میں پیش نہ ہونے کی معقول وجہ بیان کرنا لازم ہے ۔(آرڈر 9 رول 9 ض د)
(2003 MLD 1836).
برآمدگی دعویٰ کے متعلق، حکم زیر آرڈر 9 رول 4 ض د قابل اپیل نہ ہے ۔
(2017 MLD 1954).
جس تاریخ کو دعویٰ، عدم پیروی خارج ہوا، وہ تاریخ، Date of Hearing نہ تھی ،دعویٰ بحال ہوا.
(2017 YLR SC(AJK) 295 NOTE 410).
اگر ٹرائیل کورٹ میں، درخواست برآمدگی دعویٰ، نہ گزاری جائے، تو جدید دعویٰ یا رٹ پٹیشن، قابلِ رواں نہ ہے.
(2008 CLC 200)

12/05/2022

ایشو فریم کرنے اور شہادت گواہان قلمبند کرنے سے قبل دعویٰ ہرجانہ زیر آرڈر 7 رول 11 ض د خارج نہ ہو گا۔
2021 MLD 354 (c)
محض کسی کے خلاف FIR درج کروانے کی بناء پر Malacious prosecution کا اطلاق نہ ہو گا بلکہ اس کے لیے بدنیتی کا ثابت کرنا ضروری ہے
PLJ 2017 SC (AJK) 129
سول کورٹ میں بدنیتی کی بناء پر کیس کرنے کی صورت میں بھی دعویٰ ہرجانہ قابل رواں ہے۔
2020 MLD 14 (b)
2016 SCMR 1841
اگر ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جاۓ تو Malcious Prosecution کا اطلاق نہ ہو گا
PLJ 2017 SC (AJK) 129
مدعی نہ تو کبھی گرفتار ہوا تھا نہ سماعت مقدمہ ہوئی بلکہ اسے ڈسچارج کر دیا گیا تھا Damages Suit میں وکیل کی فیس کی رسید یا وکیل کا نام تک نہ لکھا گیا تھا نہ ہی وکیل کو بطور گواہ پیش کیا گیا ایسی کوئی شہادت نہ تھی کہ مدعی کے خلاف بلاوجہ مقدمہ درج کروایا گیا تھا دعویٰ ہرجانہ خارج شد۔
2015 CLC 150

بوقت ریمانڈ، مجسٹریٹ، تفتیشی کو صفحہ مثل پر موجود مواد کے مطابق، کوئی جرم لگانے یا حذف کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
(2021 PCrLJ 293).
کوئی شخص قانون سے بالاتر نہ ہے جرم کرنے کی صورت ميں کسی قاضی، مجسٹریٹ جج یا جوڈیشل آفیسر کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
(PLD 2020 QUE 26).
مدعی، مجسٹریٹ کی، پولیس کی استدعا ریمانڈ جسمانی، مسترد کر کے، ملزم کو حوالات جوڈیشل بھجوانے کے آرڈر کو، چیلنچ نہ کر سکتا ہے۔ یہ اختیار تفتیشی کا ہے۔
(2017 PCrLJ 691).
اگر دوران تفتیش، ریمانڈ جسمانی کوئی پراگرس نہ ہو، تو چوری کیس میں 7/8 یوم سے زائد ریمانڈ جسمانی نہ ہو گا۔
(2005 PCrLJ 1709).
اگر پولیس 6/7 روز کے ریمانڈ جسمانی میں کوئی پراگرس نہ کر سکے تو ملزم کا مزید ریمانڈ جسمانی دینا قرین انصاف نہ ہے
(2005 YLR 854).

Address

Tufail Road Near Kachehri Chowk
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AM Associates,Law Firm and Legal consultany posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category