ترجمان ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نصیرآباد

  • Home
  • Pakistan
  • Quetta
  • ترجمان ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نصیرآباد

ترجمان ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نصیرآباد media & coordinater / adviser

📢 گمشدگی کی شدید مذمت اور عوام سے اپیلDistrict Bar Association Naseerabad ایڈووکیٹ منیر احمد زہری کے کزن کی Dera Murad J...
12/04/2026

📢 گمشدگی کی شدید مذمت اور عوام سے اپیل
District Bar Association Naseerabad
ایڈووکیٹ منیر احمد زہری کے کزن کی Dera Murad Jamali سے گمشدگی کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
تمام متعلقہ اداروں، عوام الناس، صحافی حضرات، سوشل میڈیا صارفین، سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:
مورخہ 10 اپریل 2026 کو بمقام فیضانِ سنت مدرسہ نزد اوچ پاور، ضلع نصیرآباد سے ایک کمسن بچہ:
👤 محمد حسن ولد میر حسن زہری
📅 عمر: 14 سال
🏠 رہائشی: گوٹھ عبد الستار زہری، یونین کونسل چھلگری، ضلع جعفرآباد
رات کے وقت مدرسے سے نکلے تھے اور تاحال لاپتہ ہیں۔
اس سلسلے میں Dera Murad Jamali کے متعلقہ تھانے میں باقاعدہ اطلاعی رپورٹ درج کروائی جا چکی ہے۔ پولیس حکام اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے تحت تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مدرسے کی انتظامیہ اور اہل خانہ بھی اپنی مدد آپ کے تحت کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تاحال کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا۔
🙏 درخواست ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو لاپتہ کمسن محمد حسن کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوں تو فوراً قریبی پولیس تھانے یا درج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں:
📞 03098165398
📞 03450843332
📞 03468985953
آپ کی معمولی سی اطلاع ایک خاندان کی بڑی پریشانی ختم کر سکتی ہے۔

02/01/2026
02/01/2026

*اعلامیہ*
بلوچستان حکومت کے حالیہ نوٹیفکیشن، جس کے تحت تعزیراتِ فوجداری کے سیکشن 22-A اور 22-B کے اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بجائے ایگزیکٹو کو دیے گئے ہیں، کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کل *مورخہ 3 جنوری بروز جمعہ* کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اسی سلسلے میں *ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن نصیر آباد* کے جاری کردہ بیان کے مطابق *کل مورخہ 3 جنوری* کو ڈسٹرکٹ نصیر آباد کی تمام عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
تمام معزز وکلا سے گزارش ہے کہ بار کونسل کے فیصلے کے مطابق تعاون کرتے ہوئے عدالتی کارروائی میں حصہ نہ لیں۔
*منجانب:*
*جوائنٹ سیکرٹری*
*ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن نصیر آباد*

*منشورِ انتخاب**امیدوار برائے جوائنٹ سیکریٹری*امتیاز علی منجھوایڈووکیٹ ہائی کورٹڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نصیرآبادالیکشن 20...
19/12/2025

*منشورِ انتخاب*

*امیدوار برائے جوائنٹ سیکریٹری*

امتیاز علی منجھو
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نصیرآباد
الیکشن 2026

*معزز وکلاء برادری!*

میں، امتیاز علی منجھو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، آپ کے قیمتی اعتماد کے ساتھ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہوں۔ میرا عزم ہے کہ بار ایسوسی ایشن کو ایک فعال، منظم اور وکلاء دوست ادارہ بنایا جائے۔

*میرے منشور کے اہم نکات:*

*1۔ وکلاء کے مسائل کا فوری حل*

وکلاء کے روزمرہ مسائل کو بروقت انتظامیہ اور متعلقہ اداروں تک پہنچانا

بار اور بینچ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنا

*2۔ نوجوان وکلاء کی سرپرستی*

جونیئر وکلاء کے لیے رہنمائی اور تربیتی نشستوں کا انعقاد

چیمبرز، لائبریری اور عدالتی سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات

*3۔ شفاف اور فعال بار انتظامیہ*

بار کے معاملات میں شفافیت اور اجتماعی مشاورت

ہر رکن کو بار کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا موقع

*4۔ لائبریری اور ڈیجیٹل سہولیات*

بار لائبریری کو جدید قانونی کتب اور ڈیجیٹل مواد سے آراستہ کرنا

آن لائن نوٹس، معلومات اور اپ ڈیٹس کا موثر نظام

*5۔ وکلاء کے وقار اور تحفظ کا دفاع*

وکلاء کے ساتھ کسی بھی ناانصافی یا زیادتی کے خلاف مؤثر آواز

آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد

*میرا وعدہ:*

میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر صرف وکلاء برادری کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھتا ہوں۔ اگر آپ نے مجھ پر اعتماد کیا تو میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے ہر ممکن کوشش کروں گا کہ نصیرآباد بار کو ایک مضبوط، متحد اور باوقار بار بنایا جائے۔

آپ کا ووٹ، وکلاء کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

*امتیاز علی منجھو*
*ایڈووکیٹ ہائی کورٹ*
*امیدوار برائے جوائنٹ سیکریٹری*
*ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نصیرآباد*
*الیکشن 2026*

21/10/2025

*اعلان*
امیدوار برائے بلوچستان بار کونسل ایڈووکیٹ راحب خان بلیدی کے اعزاز میں
ایڈووکیٹ نیاز احمد عمرانی کی جانب سے عشائیہ(*Dinner*) کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تمام زون کے معزز وکلاء صاحبان کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

📍 مقام: گوٹھ شفیع محمّد عمرانی
تاریخ: 23 اکتوبر 2025 بروز جمعرات
🕓 وقت: رات 8 بجے

منجانب:*صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نصیر آباد ایڈووکیٹ نیاز احمد عمرانی

15/09/2025

بلوچستان بار کونسل انتخابات یکم نومبر

Transfer posting
13/09/2025

Transfer posting

Address

Dera Murad Jamali
Quetta
80700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ترجمان ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نصیرآباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share