Afzal Harifal Advocate

Afzal Harifal Advocate Defending Democracy. Empowering Lawyers. Upholding Justice. Former president BHCBA. Member Balochistan Bar Council

بلوچستان بار کونسل کے ممبر افضل حریفال ایڈووکیٹ نے ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل اور سابق صدر پشاور بار ایسوسی ایشن علی ز...
11/02/2026

بلوچستان بار کونسل کے ممبر افضل حریفال ایڈووکیٹ نے ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل اور سابق صدر پشاور بار ایسوسی ایشن علی زمان ایڈووکیٹ کے اسلام آباد سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں افضل حریفال ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا برادری قانون کی بالادستی، انسانی حقوق اور انصاف کے قیام کیلئے ہمیشہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ایسے واقعات نہ صرف وکلا برادری بلکہ پورے معاشرے کیلئے باعثِ تشویش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علی زمان ایڈووکیٹ کی بحفاظت بازیابی کیلئے متعلقہ ادارے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں اور واقعے کے حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ وکلا برادری میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے۔افضل حریفال ایڈووکیٹ نے دعا کی کہ علی زمان ایڈووکیٹ جلد از جلد خیریت سے اپنے اہلِ خانہ اور ساتھی وکلا کے درمیان واپس آئیں، اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

14/01/2026
14/01/2026

بلوچستان بار کونسل کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہڑتال کا اعلان
بلوچستان بار کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک نہایت قابل اور ایماندار جج جسٹس ایوب ترین کی مستقلی نہ کرنے کے فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔بار کونسل کے مطابق جج صاحب کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے بجائے محض ان کے بھائی کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس اقدام کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ اور غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔جوڈیشل کمیشن اس "سیاہ فیصلے" پر فوری نظر ثانی کرے۔
اس فیصلے کے خلاف کل مورخہ 14 جنوری 2026 کو پورے بلوچستان میں مکمل عدالتی ہڑتال رہے گی

14/01/2026

بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نجب الدین آغا نے اپنے بیان میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے حالیہ فیصلے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک نہایت دیانت دار، اور پیش آورنہ معزز جسٹس جناب محمد ایوب خان ترین صاحب کو بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل جج توثیق نہ ہونے کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس فیصلے کو کھلی جانب داری اور امتیازی سلوک قرار دیتی ہے یہ اقدام غیر منصفانہ ہے اس طرزِ عمل سے عوام کی عدلیہ پر اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس طرزِ عمل کے ہر آئینی اور قانونی فورم پر آواز بلند کرےگا مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔جبکہ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے عدالتی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔مزید کہا کہ جناب جسٹس نجم الدین مینگل صاحب کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بطور مستقل جج اور جناب جسٹس محمد آصف ریکی صاحب کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے بطور مستقل جج بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔

14/01/2026

بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک قابل جج کی توثیق کو اس بنیاد پر روکا گیا کہ ان کے بھائی کاتعلق پشتونخوامیپ سے ہے: بلوچستان بار کونسل

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین مین جاڑین دشتی ایڈووکیٹ، چیئرمین مین ایگزیکٹو کمیٹی ایاز خان مندوخیل اور ممبر ان ایگزیکٹو کمیٹی محمد افضل حریفال ، نادر علی چھلگری، نجیب اللہ خان کا کڑ اور راحب خان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں جوڈیشل کمیشن کے حالیہ فیصلے جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک نہایت اہل، دیانت دار ، ایمان دار اور پیشہ وار نہ جج کی توثیق کو محض اس بنیاد پر روکاگیاکہ ان کے بھائی کا تعلق پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی سے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کیاہے ۔بلوچستان بار کونسل اس فیصلے کو کھلی جانب داری، تعصب اور امتیازی سلوک قرار دیتی ہے۔بلوچستان باور کو نسل واضح کرتی ہے جسٹس ایوب ترین اپنے دیانت داری غیر جانب داری پیش آورانہ مہارت اور عدالتی وقار کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور انکے خلاف کسی بھی قسم کی بد دیانتی جانبداری اور نا اہلی کا کوئی الزام موجود نہیں ہے ایسے قابل اور ایمان دارجج کو اس کے کسی عزیز کی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنانا نا صرف غیر آئینی اور غیر منصفانہ ہے بلکہ عدلیہ کی آزای اور غیر جانبداری کے مترادف ہے بلوچستان بار کو نسل یہ سمجھتی ہے کہ کسی جج کی اہلیت اور قابلیت کو اس کے خاندان سے جوڑنا اجتماعی زمہ داری کے غیر منصفانہ تصور کو فروغ دیتا ہے۔ جس کی ہمارے آئینی اور قانونی نظام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ طرز عمل عوام کی عدلیہ پر اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتا ہے جو کہ قابل مذمت ہے بلوچستان بار کو نسل دو ٹوک انداز میں اعلان کرتی ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی اور وقار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔ اور اس جانبدارانہ طرز عمل کے خلاف ہر آئینی اور قانونی فورم پر آواز بلند کرے گی۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ جو ڈیشل کمیشن اپنے اس فیصلے پر فل فور نظر ثانی کرے اور بلوچستان بار کونسل جو ڈیشل کمیشن کے اس سیاہ فیصلے پر تمام بلوچستان میں مورخہ 2026-01-14 عدالتی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

05/01/2026

کارونجھر کے پہاڑوں میں مائننگ انسانی زندگیوں کی تباہی کے مترادف ہے، افضل حریفال ایڈووکیٹ

بسم اللہ خان کاکڑ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے
05/01/2026

بسم اللہ خان کاکڑ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے

بلوچستان بار کونسل کے ممبر افضل حریفال ایڈووکیٹ نے سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑ اور انسانی حقوق کے علمبردار ماما قدی...
05/01/2026

بلوچستان بار کونسل کے ممبر افضل حریفال ایڈووکیٹ نے سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑ اور انسانی حقوق کے علمبردار ماما قدیر بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شخصیات کا انتقال بلوچستان سمیت پورے ملک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ ایک مدبر، اصول پسند اور جمہوری سیاست کے سچے علمبردار تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، سیاسی شعور اور پشتون معاشرے کی فلاح کے لیے وقف کیے رکھی۔ اسی طرح ماما قدیر بلوچ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور مظلوم طبقات کی آواز بن کر تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔
افضل حریفال ایڈووکیٹ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی خدمات، قربانیاں اور جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

15/12/2025

Munir ahmed Khan kakar elected as Member Pakistan Bar Council for 2025-30


Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afzal Harifal Advocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share