06/06/2026
محکمہ ایریگیشن کے متعلقہ افسران نے کوٹ کچہ، پتھر ندی، چنن پور، کوڑہ، گولپور اور سروبہ کی زرعی اراضی کی چک بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران یہ امر سامنے آیا کہ مجوزہ منصوبہ بندی کے نتیجے میں وسیع زرعی رقبہ نہری پانی کی فراہمی سے محروم ہورہا ہے، جس سے مقامی کاشتکاروں اور زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے متعدد اہم نکات، تحفظات اور زمینی حقائق زیرِ بحث آئے۔
اس معاملے سے متعلق مکمل حقائق، دستاویزی شواہد اور متاثرہ علاقوں کے مسائل بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے عوام، میڈیا اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔