Law Students

Law Students Lawyer

13/08/2024

ٹاپ سٹی کیس کیا ہے اور سپریم کورٹ میں اس پر کیا سماعت ہوئی تھی؟

نومبر 2023 میں ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک معیز احمد خان نے سپریم کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی تھی جس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لفٹننٹ جنرل فیض حمید پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

معیز احمد خان کی جانب سے دائر کردہ پیٹیشن میں کہا گیا تھا کہ 12 مئی 2017 کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی ایما پر خفیہ ادارے کے حکام نے ٹاپ سٹی کے دفتر اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ چھاپے کے دوران آئی ایس آئی کے حکام نے ان کے گھر سے سونے، ہیرے، اور پیسوں سمیت متعدد قیمتی اشیا قبضے میں لی تھیں۔

معیز احمد خان نے درخواست میں مزید کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے حکام نے ان سے چار کروڑ روپے بھی لیے۔

اس پیٹیشن پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین نے کی تھی۔

سپریم کورٹ کے اسی بینچ نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستانی فوج نے اپریل 2024 میں سابق ڈی آئی ایس آئی کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی۔

ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک معیز احمد خان کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نے سماعت کی تھی اور 9 نومبر کو درخواست گزار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کے معاونین کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے وزارت دفاع سمیت متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

دلائل کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس سیل مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق ایک اور کیس بھی نمٹا چکا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عہدہ چھوڑنے سے قبل تمام ریکارڈ کو ضائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کیا کہ یہ معاملہ بنیادی حقوق کے نفاذ سے متعلق نہیں ہے اور درخواست گزار کو وزارت دفاع سمیت متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کے بینچ نے مزید ریمارکس دیے تھے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے اپنے چیمبر میں ہاؤسنگ سکیم سے متعلق کیس کی سماعت آئینی دفعات کے مطابق نہیں تھی۔

عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی تھی کہ درخواست گزار معیز احمد بدنیتی پر مبنی مقدمہ چلانے پر جنرل (ر) فیض حمید اور دیگر ریٹائرڈ افسران کے خلاف سول یا فوجداری عدالت میں کیس دائر کر سکتا ہے۔

فوج کی کارروائی سے ’عوام کا اعتماد بڑھے گا‘
پاکستان مُسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ نے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس عمل کی وجہ سے فوج پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔‘

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’ایسا نہیں ہے کہ وہ اکیلے تھے اس سب میں اُن کے ساتھ اور لوگ بھی شامل تھے کیونکہ ایک فردِ واحد اکیلا تو کُچھ بھی نہیں کر سکتا اور یہ سب باتیں بھی اس انکوائری میں سامنے آئی ہوں گی۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی سیاسی معاملات میں حاضر سروس ہوتے ہوئے بھی خاصی دلچسپی ہوا کرتی تھی اور وہ بڑے واضح انداز میں کُھل کر سیاسی معاملات میں دخل دیتے تھے اور کوئی بات چھپاتے بھی نہیں تھے۔ اب اس سب میں آپ کے سامنے فیض آباد دھرنے کی مثال موجود ہے جس میں ہونے والے معاہدہ پر انھوں نے خود دستخط کیے۔‘

31/01/2024

‏پیٹرول 331 سے259 پر آگیا لیکن مجال ہے کہ اس ملک کے الحاج تاجروں نے کسی بھی چیز کی قیمت کم ہونے دی ہو

18/10/2023

پاکستان میں زیادہ تر پیپسی اور کوک جعلی بنتے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ بائیکاٹ سے اپنے حاجیوں کا نقصان ہو جائے۔

22/08/2023

مالی سال 24-2023 کیلئے دیت کی مالیت /6757902 روپے مقرر کر دی گئی ہے جو یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 تک نافذالعمل رہے گی
Value of amount of "DIYAT" for Financial Years 2023-24
Rs=6757902/

23/07/2023

فیملی کیسز میں اپیل کے بعد رٹ کو ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کا 6 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔۔
اگر مقننہ نے دوسری اپیل کا حق نہیں دیا تواس کا مقصد مقدمہ بازی کو مختصر کرنا ہے لہذا رٹ کے ذریعے مقننہ کی منشا کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس عائشہ ملک۔
آئینی عدالت آئینی درخواست میں فیملی کیسز کے حقائق کا از سر نو جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عائشہ ملک

CP No 1418/23
Hammad Hasan Vs Isma Bukhari
Dated 17.07.23

23/07/2023

2022 MLD 695 PESHAWAR
Art.133---Cross-examination of witness by accused---Effect---Trial Court had recorded cross-examination of two witnesses in absence of the counsel for the accused which exercise of powers had vitiated the entire subsequent case proceedings---Though the witnesses were cross-examined by the accused himself but when he had already engaged a lawyer to defend him in the case then in that situation the Trial Court was legally bound to adjourn the case for absence of the accused person's lawyer rather than proceeding with the case by directing and allowing the accused to do the duty of his lawyer---Proceedings conducted by the Trial Court in absence of the accused person's counsel could not be countenanced---Appeal was allowed, impugned judgment was set aside and the case was remanded to the Trial Court for decision afresh.

18/06/2023

السلام وعلیکم!

پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن صرف ان لوگوں پر لاگو ہے جنہوں نے کووڈ میں پرویژنل لائسینس حاصل کئے اور اپنے پانچوں چانسز میں لا گیٹ پاس نہیں کیا۔باقی جن وکلا نے
30/05/21 کے لاءگیٹ میں 40 نمبرز ,پچھلے لاءگیٹ میں 45 نمبرز اور 15/9/19 کے لاء گیٹ میں 44 نمبرز حاصل کرکے لائسنس حاصل کئے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ جنہوں نے 5 چانسز میں سے کسی ایک چانس میں بھی 48/49 نمبرز لےکر لائسینس حاصل کئے وہ بھی پریشان نہ ہوں۔

خیراندیش:
*پیر عمران اکرم بودلہ*
*ممبر پنجاب بار کونسل*

18/06/2023

LAW G*T Clarification: The recent decision by the VC and CEC Punjab Bar Council requires ONLY those candidates who were ordered by SC to take LAW G*T while hearing challenge to their licenses without sitting for LAW G*T during COVID. Those license holders who got licenses on account of concession marks by Pakistan Bar due to mistakes by HEC, etc. are not required to take LAW G*T again and can continue to enjoy their licenses.

Clarifying this after talking with CEC and VC sahibaan. Official clarification will be issued tomorrow.
Muhammad Ahmad Qayum Member Punjab Bar Council.

06/06/2023

پاکستان 🇵🇰 واحد ملک ہے جہاں کسی کو ہسپتال، تھانہ یا عدالت میں جانا پڑ جائے تو پہلے واقفیت ڈھونڈنی پڑتی ہے 🥺🤔

Address

Meezan Law Associates And Legal Consultants, 2nd Floor, Justice Waqar Seth Block District Courts Peshawar
Peshawar

Telephone

+923469038449

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Law Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Law Students:

Share