M NAZIR Adovocate

M NAZIR Adovocate criminal ,civil, narcotics ,service ,family

07/07/2025

انجمن ترقی کھوار (حلقہ پشاور)
تعزیتی پیغام
07 جولائی 2025

ہمیں یہ جان کر انتہائی رنج و افسوس ہوا کہ چترال لائرز فورم کے صدر جناب شاہد علی ایڈوکیٹ کے والد محترم امیر اللہ خان یفتالی انتقال فرما گئے ہیں۔
إنا لله وإنا إليه راجعون

انجمن ترقی کھوار (حلقہ پشاور) کے صدر رحمان اللہ طوفان، اور جملہ اراکین اس غم کی گھڑی میں جناب شاہد علی یفتالی ایڈوکیٹ اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے۔

یہ دکھ کی گھڑی ہم سب کے لیے مشترکہ صدمے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انجمن ترقی کھوار اپنے معزز رکن اور قانونی برادری کے ایک فعال فرد کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
صدر، انجمن
و دیگر جملہ اراکین
انجمن ترقی کھوار (حلقہ پشاور

30/09/2024

’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ݯھترارو بو مشہور شخصیت،جناب شیر ولی خان اسیرصاحبو قابل فخر ژور ڈاکٹر زھرہ ولی حرکتِ قلب بند بیکو وجہہین دیتی ھیا دنیار وفات بیکو خبار کرا توریتائے صدر انجمن ترقی کھوار رحمان اللہ طوفان و انجمنو تھمام عہدادارنان ووݰکیار ہیہ دعو کومن کہ اللّٰه تعالٰی اسپہ ھے مرحوم ژوروتین جنتہ ݱانگ ژاغہ دیار وا پسماندگاننتے صبر و جمیل نصیب کورار۔ اسپہ شیر ولی خان اسیرصائبو خاندانو غمہ برابار شریک اسوسی۔

ایڈوکیٹ محمد نذیر
سیکرٹری اطلاعات انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور

15/08/2023

خبردار!📢⚠️
حالیہ دنوں میں ایک نہایت خطرناک سلسلہ شروع ہوچکا ہے خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو آپکو اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
سوشل میڈیا پر آپکے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جارہا ہے اور اس پر گستاخانہ فرقہ وارانہ اور فحش مواد شئیر کیا جارہا ہے۔
ایسی صورتحال میں اگر میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس طرح کی کوئی غیر اخلاقی یا گستاخانہ پوسٹ یا میسج شئیر ہوتا ہے تو اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا اور آپ ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کرکے مجھ سے وضاحت طلب کرسکتے ہیں
شکریہ

06/08/2023

اھم اعلان

پی ٹی وی پشاور میں کھوار نیوز راونڈ آپ کیلئے نیوز ٹرانسلیٹر و نیوز کاسٹرز کی تربیت کا آغاز کیا جا رھا ھے اس سلسلے خواہشمند خواتین و حضرات سے درخواستیں مطلوب ہیں امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویشن اور اچھی آواز و مناسب خدوخال کا مالک ھونا لازمی ھے۔ امیدوار اپنی درخواستیں بمعہ مصدقہ نقول تعلیمی دستاویزات بنام پروڈیوسر کھوار نیوز راونڈ اپ پی ٹی وی پشاور ارسال کریں ۔شکریہ
منجانب۔
نیوز پروڈیوسر امجد علی کھوارنیوز راونڈ اپ
فون نمبر 03448979957

Mahodand Lake is a lake located in the upper Usho Valley at a distance of about 35 kilometres from Kalam in Swat Distric...
25/07/2023

Mahodand Lake is a lake located in the upper Usho Valley at a distance of about 35 kilometres from Kalam in Swat District of Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan.

وادی سوات کی سیر مینگورہ سے ہوتے ہوئے مدین،بحرین،کالام ،مٹلتان اور اخری علاقہ مہوڈنڈ تک جنت نظیر وادیوں کو نظارہ کرکے وا...
24/07/2023

وادی سوات کی سیر مینگورہ سے ہوتے ہوئے مدین،بحرین،کالام ،مٹلتان اور اخری علاقہ مہوڈنڈ تک جنت نظیر وادیوں کو نظارہ کرکے واپس پشاور پہنچ گیا۔ ہم اپنے طرف سے حیات ولی شاہ صاحب اور فرید اللہ ناظم صاحب مٹلتان کے انتہایی شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اپنا قیمتی وقت ہمارے مہمان نوازی میں گزاریں اور ہمارے اس ٹریپ کو یادگار بنادیئے ۔ہم راہ سفر کے اسماء اکرامی جناب ایڈوکیٹ مطیع الرحمن صاحب ،ایڈوکیٹ سلیم صاحب ،ایڈوکیٹ اشتیاق صاحب ایڈوکیٹ ذیشان ذرین اور بندہ ناچیز ایڈوکیٹ محمد نذیر ۔اور سوات سے ہمارے ساتھ شامل تھے حیات ولی شاہ صاحب ،فرید الله ناظم صاحب اور منیجر صاحب۔

20/07/2023

تحریر

شازل سعید

ایک وکیل صاحب بتاتے ہیں کہ میرے پاس ایک موکل کا کیس آیا جو کسی قتل میں ملوث کیا جا رہا تھا میں کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جب مجھے یقین ہو گیا کہ میں اپنے موکل کو اس کیس سے باعزت بری کروانے میں کامیاب ہو جاؤں گا تو میں نے بھاری فیس کے عوض کیس ہاتھ میں لے لیا یقین کریں ہائی کورٹ تک میں نے اسی فیس کے بدلے اپنے موکل کا کیس لڑا مگر چاہ کر بھی اسے نہ بچا سکا جس دن ہائی کورٹ نے اس کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تو میری کڑی محنت اور ساری رات جاگ کر کی گئی دعائیں ضائع ہوتی ھوئی محسوس ہوئیں میں خود جج کے سامنے بیٹھ کر رونے لگا جج صاحب نے اپنے اردلی کے کہہ کر میرے لئیے پانی منگوایا مجھے پیش کیا اور اٹھ کر چیمبر میں چلے گئیے میں نے پانی پیا اوپر نظر اٹھا کر دیکھا تو میرا موکل ہتھ کڑیوں میں جکڑا میرے سر پر کھڑا تھا میری بجائے اس کی آنکھوں میں میرے لئیے تسلی کے جذبات تھے اس نے ہمت جمع کر مجھے مخاطب کیا اور کہا کہ وکیل صاحب میں نے بری نہیں ہونا آپ اس کیس کو چھوڑ دیں
میرا موکل پہلے دن سے مجھے یہ بات کہتا آ رہا تھا مگر میں ماننے کے لئیے تیار نہیں تھا کیوں کہ میری نظر میں میرے موکل کا کردار سزائے موت جتنا نہیں تھا چند سال کی سزا سنائی جا سکتی تھی وہ بھی سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ سے ختم ہو جانی چاہئیے تھی مگر آج ہائی کورٹ کے فیصلے نے مجھے بھی مایوس کر دیا تھا میں نے بھی اسے تسلی دی کہ تم بچ جاؤ گے مگر پہلی بار میرا دل کہہ رہا تھا کہ ایسے نہیں ھو گا میرے کھوکھلے الفاظ اس پر بھی اثر انداز نہیں ہوئے تھے مجھے اسی حالت میں چھوڑ کر وہ آگے بڑھ گیا تھا میں نے بھی اس کیس کو چھوڑنے کے لئیے ذہن بنا لیا تھا اور جیل میں خصوصی ملاقات کے دوران میں نے اپنے موکل کو بتا دیا تھا کہ میں مزید اس کے لئیے نہیں لڑ سکتا تھا کیونکہ میں جتنی بھی تیاری کر کے جاتا تھا دوران بحث میرے منہ سے کوئی نہ کوئی ایسا لفظ نکل جاتا تھا کہ وہ میرے ہی موکل کے خلاف ثبوت بن جاتا تھا میں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

میرے دماغ میں عرصہ دراز سے یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ میرا موکل اس قدر نہ امید کیوں تھا؟
مجھے یہ کیس کسی بھی طرح سال سے زائد چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا مگر میرا موکل بضد تھا کہ وہ اس کیس سے نہیں بچ سکتا اس لئیے اس کو بچانے کی کوشش نہ کی جائے
میں نے ہمت کر کے الوداعی ملاقات میں یہ سوال اس سے پوچھ ہی لیا اس نے جو جواب دیا آپ بھی اسی کی زبانی ملاحظہ فرمائیں

اس نے بتایا کہ میرا نام تاج ارزانی ہے اور میں سکردو کا رہائشی ہوں مذہبأ مسلمان ہوں مگر سوائے چند بنیادی باتوں کے میرا مذہب سے دور دور تک واسطہ نہیں میری شادی ایک انتہائی مذہبی لڑکی سے ہوئی تھی نماز روزے تہجد اور قران پاک کی تلاوت کی پابند تھی انتہائی با کردار اور سلجھی ہوئی تھی مگر شادی کے چند سال بعد ہی وہ میری والدہ کی نظروں سے اتر گئی میری والدہ نے مجھے مجبور کرنا شروع کر دیا کہ میں اسے طلاق دے دوں مگر میرے پاس کوئی مناسب بہانہ نہیں تھا میں نے والدہ صاحبہ سے کہا کہ کوئی وجہ یا موقع بنا تو میں ایسا ضرور کروں گا یوں بے وجہ طلاق دینا میرے لئیے ممکن نہیں میری والدہ نے میری بات نہ مانی اور مجھ پر دباؤ بڑھاتی رہیں یہاں تک انہوں نے خود سے موقع بنانے کا فیصلہ کر لیا
ہوا کچھ یوں کہ میری بیوی امید سے تھی چھ ماہ کا بچہ اس کی کوکھ میں میں تھا میری والدہ میرے قریبی دوست اور پڑوسی نجیب کے پاس گئی اور اسے کہا کہ میری بہو بیمار ہے اس کے لئیے دوا لا کر دے دو ساتھ ہی اسے بتایا کہ بہو فلاں کمرے میں سو رہی ہے ابھی اس کی آنکھ لگی ہے تم اسی کمرے میں دوا لے کر آ جانا میں بہو کے پاس بیٹھی ہوں گی مجھ سے بار بار دروازے تک نہیں آنے ہوتا
میرے دوست نے میری والدہ کی بات مان لی اور دوا لینے چلا گیا میری والدہ چھت پر کھڑے ہو کر دیکھنے لگی جوں ہی میرے پڑوسی کی آمد کا وقت ہوا میری والدہ چھپ کر کھڑی ہو گئی میرا پڑوسی دوست دوا رکھنے کے لئیے میری بیوی کے کمرے میں داخل ہوا تو میری والدہ نے باہر سے دروازے کو بند کر دیا اور واویلا مچا کر اہل محلہ کو اکٹھا کر لیا اس سب تماشے کا مقصد میری اور میری بیوی کی علیحدگی کروانا تھا مگر یہ وار ھم پر ہی الٹ پڑ گیا ۔۔۔

میرا قریبی دوست اور پڑوسی انتہائی متقی و پرہیزگار تھا دوسری طرف میری بیوی کی بھی وفا شعاری اور سلیقے و تربیت کی مثالیں دیتے تھے اس کی پاکدامنی کے لئیے انجان لوگ بھی قسم اٹھانے کے لئے تیار تھے جب اتنی بڑی تہمت لگانے کے باوجود میری ماں اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکی میرے دوست نے قران پاک پر ہاتھ رکھ کر میری بیوی کو اپنی دین دنیا کی بہن تسلیم کر لیا لوگوں کی نظر میں ہم ماں بیٹے کی رہی سہی عزت بھی جاتی رہی مگر لوگوں کے اس روئیے نے ہم ماں بیٹے کو مزید طیش دلوا دی اور لوگوں نے کہ میری بیوی نے اہل محلہ میں ہماری رہی سہی عزت بھی نکال دی میں نے بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا مگر اب میری والدہ کا انتقام طلاق سے ٹھنڈا ہونے والا نہیں تھا لہذا انہوں نے مجھے طلاق کی صورت میں جہیز زیور گھر اور حق میری رقم دینے سے ڈرانا شروع کر دیا اور مشورہ دیا کہ اسے قتل کر دو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری میں نے والدہ کی بات مان لی کیوں کہ طلاق کی صورت میں ستر لاکھ کے قریب مالیت میرے ہاتھ سے نکلنے والی تھی اور میں اسے جانے دینا نہیں چاہتا تھا ۔۔۔۔

میں نماز ظہر کے وقت گھر واپس أیا اور تیز دھار کلہاڑی لے کر أیا اپنے کمرے میں بیٹھ گیا میری بیوی وضو کر کے أئی مجھے دیکھا تو میرے لئیے کھانا لینے کے لئیے واپس مڑی تو اس کی نظر اپنے قران پاک پر پڑی جو اپنی جگہ کی بجائے کسی اور جگہ پر پڑا تھا اس نے چوم کر سینے سے لگایا اسے اپنی جگہ پر رکھا اور مجھے کھانا دینے کے لئیے واپس مڑی تو میں نے میں نے کلہاڑی کا وار کر کے اس کا سر دو ٹکڑے کر دیا اس نے أخری بار پانی مانگا مگر میں نے کہاں دینا تھا البتہ وضو کے پانی کا قطرہ بہتے ہوئے اس کے چہرے پر سے ہو کر حلق میں جا گرا اس کے ساتھ ہی اس نے کلمہ شہادت پڑھا اور جان أفرین کے سپرد کر دی
اس کے پیچھے چلنے والا کوئی نہیں لوگوں کو ہم پر شک تھا مگر حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی ھمارے خلاف نہ گیا یوں ھم قانونی کارروائی سے بھی تقریبا بچ گئیے

میں نے دوبارہ شادی کر لی میری والدہ عبرت ناک موت مر گئی میری اولاد ہوئی ایک عرصہ بعد میں کہیں سفر پر جا رہا تھا انجان اشخاص سے لفٹ مانگی لفٹ جو کار میں جا رہے تھے انہوں نے مجھے لفٹ دے دی وہ کرائے کے قاتل تھے راستے میں پولیس نے گرفتار کر لیا انہوں نے مجھے بھی اپنا ساتھی ظاہر کیا اور أج میں یہاں پہنچ گیا ہوں میں نے خواب میں اکثر دیکھا ہے میرے گلے میں پھندا ڈالا گیا ہے اور میری سابقہ بیوی کھڑی دیکھ رہی ہے
میں اس کیس میں بیقصور ضرور ہوں مگر درحقیقت میں قاتل ہوں خدا نے میری تدابیر کو مجھ پر الٹ دیا ہے اور میں موت کا منتظر ہوں
اپنے موکل کی بات سن کر میں سمجھ گیا کہ کیوں میری زبان پھسلتی تھی کیوں میرے ہی دلائل میرے موکل کے خلاف جاتے تھے شاید تقدیر نے اس کی لگامیں کھینچ لی تھی میں اب اس کے لئیے فقط دعا ہی کر سکتا تھا دعا دے کر اسے الوداع کہا اور گھر واپس آ گیا

اختتام

سلمان ایڈوکیٹ اور مولانا شفیع اایڈوکیٹ کے ساتھ محو گفتگو کے ہوتے ہوئےایک عکس اپ کی خدمت میں 🌹
16/07/2023

سلمان ایڈوکیٹ اور مولانا شفیع اایڈوکیٹ کے ساتھ محو گفتگو کے ہوتے ہوئےایک عکس اپ کی خدمت میں 🌹

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن انتقال پرملال ݰوتخار تورکہو چترال کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت حاجی سلیما...
08/07/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
انتقال پرملال
ݰوتخار تورکہو چترال کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت حاجی سلیمان خان کل بروز جمعہ انتقال کرگئے۔
انکو بعد از نماز جمعہ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیاگیا۔
مرحوم ہمارے محترم جناب ڈی پی او عمران خان کے والد محترم تھے۔
انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے احباب , صدر و جملہ اراکین ان کےاہل خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اوردعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین کواس غم کوسہنے کاحوصلہ بخشے ۔امین

پشاور اتے ہویے راستے میں کچھ تصاویر دوستوں کے ساتھ
07/07/2023

پشاور اتے ہویے راستے میں کچھ تصاویر دوستوں کے ساتھ

Eid 2nd Day special 🌹
30/06/2023

Eid 2nd Day special 🌹

Address

Khyber Bazar Building Rehman Plaza Office No C#7
Peshawar

Telephone

+923419065809

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M NAZIR Adovocate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M NAZIR Adovocate:

Share